06/09/2026
📢 ضلع شانگلہ کے تمام اراضی مالکان کے لیے اہم اطلاع
تمام اراضی مالکان سے گزارش ہے کہ اپنا قومی شناختی کارڈ (CNIC) جلد از جلد اپنے متعلقہ تحصیل سروس ڈلیوری سنٹر (TSDC) یا پٹوار خانہ میں جمع کروائیں، تاکہ آپ کی زمین کا ریکارڈ آپ کے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔
اس اقدام کے ذریعے آپ:
📱 اپنے موبائل فون کے ذریعے اپنی زمین کی فرد حاصل کر سکیں گے۔
🔐 اپنی زمین کا ریکارڈ محفوظ اور مستند بنا سکیں گے۔
📄 زمین کے ریکارڈ تک آسان اور بروقت رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ