Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla

Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla Assistant Commissioner Headquarters Shangla/ Forest Magistrate/ Municipal Magistrate/Assistant Collector Grade-I "Mr. Abdul Qayoom"

02/09/2026

صاف شفاف خیبر پختونخوا
Deputy Commissioner Shangla

31/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری کی کاروائی، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کو تلف کرکے متعلقہ دوکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر آسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے م...
31/08/2026

صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر آسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ معائنے کے دوران اشیائے خوردونوش کی کوالٹی، صفائی کے انتظامات اور سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

غیر معیاری اور ناقص اشیاء برآمد ہونے پر انہیں موقع پر تلف کیا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ شانگلہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے گی۔
Deputy Commissioner Shangla

🌧️ ضلع شانگلہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت اطلاع رسانی کی جانب اہم پیش رفت۔صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ش...
29/08/2026

🌧️ ضلع شانگلہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت اطلاع رسانی کی جانب اہم پیش رفت۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی کاوشوں کے تحت ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور پاکستان محکمۂ موسمیات کے درمیان Early Warning System کی تنصیب کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
اس نظام کے ذریعے ضلع شانگلہ میں موسم کی درست اور بروقت پیش گوئی، سیلاب، شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی خطرات سے متعلق پیشگی انتباہات جاری کرنے میں مدد ملے گی، جس سے ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات اور مؤثر رسپانس کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے سول ڈسپنسری اور ...
27/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے سول ڈسپنسری اور ویٹرنری ڈسپنسری لیلونی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سول ڈسپنسری لیلونی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپنسری کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Deputy Commissioner Shangla

26/08/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے م...
25/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور طلبہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر سکول انتظامیہ کو حاضری یقینی بنانے، صفائی کے معیار کو بہتر رکھنے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتر نظم و ضبط، معیاری تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے الپوری بازار میں مخت...
24/08/2026

صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے الپوری بازار میں مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے بغیر ٹیکس اور غیر قانونی سگریٹ برآمد کیے گئے، جنہیں موقع پر ہی قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا بغیر ٹیکس تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت سے مکمل اجتناب کریں۔ بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج الپوری بازار ...
24/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج الپوری بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں، تندوروں اور ہوٹلز کا معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، تندوروں میں روٹی کے وزن اور قیمت، گوشت کے نرخ اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ کباب ہوٹلز اور دیگر ہوٹلز کا بھی معائنہ کیا گیا۔

صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نہ کرنے پر متعلقہ ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد، معیاری اشیاء کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سپیشل پرسنز اور نادار افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس فارم جو کہ ویب سائٹ پر موجود ...
20/08/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سپیشل پرسنز اور نادار افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس فارم جو کہ ویب سائٹ پر موجود ہے، اسے مکمل طور پر پُر کرکے سوشل ویلفیئر آفس، شانگلہ میں جمع کروائیں، تاکہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور مراعات سے مستفید ہو سکیں۔
Deputy Commissioner Shangla

Address

Alpurai
Shangla

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

0996-850007

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla:

Shortcuts

Share