22/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج "Youth of Sargay" کی کابینہ کا ایک انتہائی اہم تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس کا بنیادی مقصد علاقے کی فلاح و بہبود، پیشرفت اور مقامی مسائل کا حل ہے۔ اجلاس میں درج ذیل اہم نکات اور اصولوں پر تمام اراکین کا مکمل اتفاقِ رائے ہوا:
🔹 اس تنظیم میں ہر رکن کی رائے، فکر اور تجاویز کا پورا احترام اور قدر کی جائے گی۔
🔹 "Youth of Sargay"
ایک بالکل آزاد اور خودمختار پلیٹ فارم ہے۔ یہ کسی کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاسی یا شخصی مخالفت کا حصہ ہے۔
🔹 ہماری تمام تر جدوجہد اور تمام کوششیں صرف اور صرف سرگے کی عوام کی خدمت، ترقی اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہیں۔
🔹 ان شاء اللہ تمام اراکین شانہ بشانہ، ایک آواز اور کامل ہم آہنگی کے ساتھ علاقے کی بہتری کے لیے منظم انداز میں کام کریں گے۔