Municipal Committee Sharaqpur Sharif

Municipal Committee Sharaqpur Sharif This is official Social Media Page of Municipal Commitee Sharaqpur. MC, Sharaqpur Sharif is Semi-Gov

مون سون بارشوں کے بعد فوری نکاسی آب، میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی بروقت کارروائیمون سون کی شدید بارشوں کے باعث شہر کے مخ...
29/07/2026

مون سون بارشوں کے بعد فوری نکاسی آب، میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی بروقت کارروائی
مون سون کی شدید بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔ عملے نے مشینری اور واٹر باؤزرز کی مدد سے متاثرہ مقامات سے پانی نکال کر شہریوں کی آمدورفت کو بحال کیا۔
پیش کی گئی Before & After تصاویر اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ مختصر وقت میں مؤثر اقدامات کے ذریعے سڑکوں کو دوبارہ قابلِ استعمال بنایا گیا۔
میونسپل کمیٹی شرقپور شریف اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ نالیوں اور سیوریج لائنوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ بارشی پانی کی روانی متاثر نہ ہو اور شہر صاف ستھرا رہے۔
میونسپل کمیٹی شرقپور شریف
عوام کی خدمت، ہماری اولین ترجیح۔
Municipal Committee Sharaqpur Sharif
Maryam Nawaz Sharif Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura

مون سون بارشوں کے پیشِ نظر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں شہر بھر میں بھر...
22/07/2026

مون سون بارشوں کے پیشِ نظر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں شہر بھر میں بھرپور انداز سے متحرک ہیں۔ مختلف محلوں، بازاروں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کے فوری نکاس، نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میونسپل کمیٹی کا عملہ بارش کے دوران بھی فیلڈ میں موجود رہ کر سیوریج لائنوں کی بندش دور کرنے، مین ہولز کی صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نالوں اور سیوریج لائنوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ بارش کے پانی کی روانی متاثر نہ ہو اور شہر کو صاف، محفوظ اور خوبصورت رکھا جا سکے۔
#صافـــشہرــمحفوظــشہری
#نالوںــکیــصفائیــشہریوںــکیــسہولت
Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura Maryam Nawaz Sharif Sharaqpur Rang News Imranhayder Journalist Sheikhupura Municipal Committee Sharaqpur Sharif

عوام الناس کے لیے اہم اطلاعبارشوں کے موجودہ موسم اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف میں فلڈ ایمرجنس...
17/07/2026

عوام الناس کے لیے اہم اطلاع
بارشوں کے موجودہ موسم اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف میں فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
شہری حضرات نکاسی آب، بارشی پانی کے جمع ہونے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع درج ذیل نمبر پر 24 گھنٹے دے سکتے ہیں:
☎️ 056-2591045
میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کا عملہ عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
میونسپل کمیٹی شرقپور شریف بلدیہ مستحکم، پنجاب مستحکم
Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura
Municipal Committee Sharaqpur Sharif Sharaqpur Rang News Maryam Nawaz Sharif Imranhayder Journalist Sheikhupura

14/07/2026
مون سون کے پیشِ نظر ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر می...
01/07/2026

مون سون کے پیشِ نظر ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کا عملہ فوری طور پر فیلڈ میں متحرک ہو گیا ہے اور مختلف مقامات پر بارشی پانی کی نکاسی میں مصروف ہے۔ میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں تمام دستیاب وسائل اور مشینری کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ بارشی پانی کی جلد از جلد نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ متعلقہ افسران نکاسیِ آب کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی شرقپور شریف شہریوں کو یقین دہانی کراتی ہے کہ بارشی پانی کی جلد نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور مون سون کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔
Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura Maryam Nawaz Sharif Municipal Committee Sharaqpur Sharif Sheikhupura Sharaqpur Rang News Imranhayder Journalist

20/06/2026
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف عمران اصغر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی...
18/06/2026

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف عمران اصغر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ٹیموں کی حاضری، کارکردگی اور شہر میں جاری صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں چیف آفیسر نے شہر میں قائم فلٹریشن پلانٹس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلٹرز کی حالت، پانی کی فراہمی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ فلٹریشن پلانٹس کی بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور خراب ٹونٹیوں سمیت دیگر فنی خرابیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔

دورے کے دوران چیف آفیسر عمران اصغر نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا اور سرکاری اراضی و عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ عملے کو مؤثر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، صاف پانی کی دستیابی اور تجاوزات کا خاتمہ میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے
گی۔
Maryam Nawaz Sharif Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura Sharaqpur Rang News Sheikhupura Imranhayder Journalist Municipal Committee Sharaqpur Sharif

شرقپور شریف: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی ہدایت پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر وقار احمد صاحب نے شہر کے مختلف مق...
18/06/2026

شرقپور شریف: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی ہدایت پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر وقار احمد صاحب نے شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف جگہوں پر جاری پودوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعدد مقامات پر مین ہول کے ڈھکنوں کی انسپکشن بھی کی گئی تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسی سلسلے میں شرقپور شریف بازار میں جاری بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ صفائی، خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کو مزید بہتر انداز میں اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ میونسپل آفیسر وقار احمد صاحب نے کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی
غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura Sharaqpur Rang News Maryam Nawaz Sharif Imranhayder Journalist Sheikhupura Municipal Committee Sharaqpur Sharif

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مرکزی بازار اور دیگر اہم مقامات پر جاری بی...
16/06/2026

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مرکزی بازار اور دیگر اہم مقامات پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ ملازمین اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دیتے ہوئے صفائی، خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس دوران جاری کاموں کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیے جا سکیں۔ میونسپل کمیٹی شرقپور شریف شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura Sharaqpur Rang News Maryam Nawaz Sharif Imranhayder Journalist Sheikhupura Municipal Committee Sharaqpur Sharif

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف عمران اصغر نے چھوٹا اڈا میں جاری بیوٹیفکیشن بازار منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہ...
16/06/2026

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف عمران اصغر نے چھوٹا اڈا میں جاری بیوٹیفکیشن بازار منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران چیف آفیسر عمران اصغر نے متعلقہ عملے اور منصوبے پر کام کرنے والی ٹیموں سے بریفنگ لی اور تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے موقع پر موجود ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد اس جدید اور خوبصورت منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔

چیف آفیسر عمران اصغر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوٹیفکیشن بازار منصوبہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura Sharaqpur Rang News Maryam Nawaz Sharif Imranhayder Journalist Sheikhupura Municipal Committee Sharaqpur Sharif

Address

Tehsil Road, Sharaqpur Sharif
Sheikhupura
39460

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Committee Sharaqpur Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share