01/09/2026
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ضلع بھر میں شیخوپورہ پولیس کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔
کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں اور ان کے کرایہ داری ناموں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
پولیس ٹیموں نے مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہے گا۔
شیخوپورہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔