Urdu news Pakistan

Urdu news Pakistan This page is Developed for The People Who can Ejoy Life.

26/01/2026

بریکنگ نیوز

شکارپور: سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ

شکارپور: دھماکہ کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئی

شکارپور: اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی

شکارپور: دھماکہ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

شکارپور: دھماکہ کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں روانہ کردی گئی

شکارپور: پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا

🕰️ انڈیا میں چڑیا گھر کی تھیم پر بنائی گئی پرتعیش گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی 🦁🐅انڈیا میں ایک منفرد اور انتہائی لگژری گھڑی ...
25/01/2026

🕰️ انڈیا میں چڑیا گھر کی تھیم پر بنائی گئی پرتعیش گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی 🦁🐅
انڈیا میں ایک منفرد اور انتہائی لگژری گھڑی متعارف کروائی گئی ہے، جو ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے خاندان کے نجی چڑیا گھر کی تھیم پر تیار کی گئی ہے۔
یہ گھڑی مشہور لگژری واچ برانڈ Jacob & Co نے ڈیزائن کی ہے، جس میں قیمتی ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ گھڑی کے عین مرکز میں مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کا ہاتھ سے رنگ کیا گیا ایک مجسمہ نصب ہے، جس کے گرد شیر اور بنگال ٹائیگر کی دلکش جھلک دکھائی گئی ہے۔
⌚ اگرچہ کمپنی نے گھڑی کی اصل قیمت ظاہر نہیں کی، تاہم صنعتی ادارے Watchopedia کے مطابق اس گھڑی کی مالیت تقریباً
💲 15 لاکھ ڈالر
🇮🇳 13 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے
🇵🇰 42 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
🦓 جس نجی چڑیا گھر کی تھیم پر یہ گھڑی بنائی گئی ہے، وہ آننت امبانی کی ملکیت ہے اور عام افراد کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔ یہ چڑیا گھر گذشتہ سال اس وقت خبروں میں آیا تھا جب اس پر جانوروں کو غیر قانونی طور پر رکھنے اور بدسلوکی کے الزامات لگے تھے، تاہم بعد میں سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ٹیم نے کسی بھی خلاف ورزی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق کی تھی۔
📍 یہ چڑیا گھر انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ہے، جہاں دنیا کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے کا کارخانہ بھی موجود ہے، جو مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔
🌿 تین ہزار 500 ایکڑ پر پھیلے اس نجی مرکز کو جنگلی حیات کے تحفظ اور بحالی کے منصوبے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جہاں شیر، ہاتھی سمیت دو ہزار سے زائد اقسام کے جانور موجود ہیں۔
📌 دنیا میں لگژری، دولت اور طاقت کی ایک اور حیران کن مثال

🧂 کالی مرچ: ہزاروں سال قدیم مسالہ — صحت کا خاموش راز!ہم روزمرہ کھانوں میں کالی مرچ صرف ذائقے کے لیے استعمال کرتے ہیں، لی...
24/01/2026

🧂 کالی مرچ: ہزاروں سال قدیم مسالہ — صحت کا خاموش راز!
ہم روزمرہ کھانوں میں کالی مرچ صرف ذائقے کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ معمولی سا مسالہ ہماری صحت کے لیے غیر معمولی فائدے رکھتا ہے؟ 🤔
🌿 قدیم تاریخ، جدید سائنس
کالی مرچ کا تعلق انڈیا سے ہے، جہاں یہ 3500 سال سے زائد عرصے سے کاشت کی جا رہی ہے۔ قدیم زمانے میں یہ اتنی قیمتی تھی کہ اسے سونے کے برابر سمجھا جاتا تھا۔
🧠 غذائیت جذب کرنے میں مددگار
سائنسدانوں کے مطابق کالی مرچ میں موجود ایک خاص کیمیکل جسم کو
✅ وٹامنز
✅ معدنیات
کو زیادہ مؤثر طریقے سے خون میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
🥗 ڈریسنگ کے ساتھ کمال
جب کالی مرچ کو تیل، سرکہ، دودھ یا زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال کیا جائے تو
➡️ غذائی اجزاء کی دستیابی اور بھی بہتر ہو جاتی ہے۔
🔬 نئی تحقیق، نیا فائدہ
ماہرین اس خصوصیت کو استعمال کرتے ہوئے ایسے فورٹیفائیڈ فوڈز تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں جو اُن افراد کے لیے مفید ہوں گے جن کا جسم غذائیت صحیح طرح جذب نہیں کر پاتا۔
⚠️ اہم مسئلہ
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انتہائی غذائیت سے بھرپور غذا کھانے کے باوجود
ہمارا جسم وٹامنز اور معدنیات کو نظامِ انہضام کے دوران ضائع کر دیتا ہے۔
کالی مرچ اس مسئلے کا ایک سادہ مگر مؤثر حل بن سکتی ہے۔
📌 نتیجہ
اگلی بار کھانے پر کالی مرچ چھڑکیں تو یاد رکھیں —
یہ صرف ذائقہ نہیں، صحت بھی بڑھا رہی ہے 💚


#غذائیت


❄️ برف سے ڈھکی پہاڑیوں کے بیچ یورپ کی آٹو انڈسٹری کا پاور ہاؤس 🚗برف سے ڈھکی پہاڑیوں کے درمیان ایک وسیع و عریض فیکٹری، جہ...
23/01/2026

❄️ برف سے ڈھکی پہاڑیوں کے بیچ یورپ کی آٹو انڈسٹری کا پاور ہاؤس 🚗
برف سے ڈھکی پہاڑیوں کے درمیان ایک وسیع و عریض فیکٹری، جہاں جدید مشینری اور انسان مل کر خوابوں کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ یہ منظر ہے یورپ کے چھوٹے مگر طاقتور ملک سلواکیا کا، جہاں عالمی شہرت یافتہ کورین کمپنی ’کیا‘ (Kia) نے شمالی شہر ژیلینا کے قریب اپنی جدید ترین فیکٹری قائم کر رکھی ہے۔
اس فیکٹری میں 690 جدید روبوٹس دن رات کاروں کے مضبوط اسٹیل ڈھانچے تیار کرتے ہیں۔ روبوٹک ویلڈنگ کے بعد یہ بے جان فریم اسمبلنگ لائن پر پہنچتے ہیں، جہاں سرخ پتلون اور سفید ٹی شرٹس میں ملبوس سینکڑوں کارکن انہیں مکمل، چمچماتی گاڑیوں میں بدل دیتے ہیں۔
ہر ایک منٹ بعد ایک نئی گاڑی اپنی ہیڈلائٹس روشن کیے اسمبلنگ لائن سے باہر آتی ہے—جیسے کسی نئی زندگی کی شروعات۔
کمپنی کے مطابق اس فیکٹری میں 2.5 ارب یورو (تقریباً 2.9 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جو سلواکیا کی معیشت کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔
سلواکیا صرف ’کیا‘ ہی نہیں بلکہ
🚘 ووکس ویگن
🚘 اسٹیلانٹس (پیجو، سٹرون، فیاٹ، کرائسلر)
🚘 جیگوار لینڈ روور
جیسے عالمی آٹو برانڈز کا بھی مرکز ہے، جبکہ وولوو سنہ 2027 میں یہاں اپنی الیکٹرک کار فیکٹری قائم کرنے جا رہا ہے۔
محض 54 لاکھ آبادی والا یہ چھوٹا سا ملک ہر سال تقریباً 10 لاکھ گاڑیاں تیار کرتا ہے، جس کے باعث یہ دنیا میں فی کس سب سے زیادہ کاریں بنانے والا ملک بن چکا ہے۔
یہ کہانی صرف ایک فیکٹری کی نہیں، بلکہ اس بات کی گواہی ہے کہ محنت، وژن اور درست حکمتِ عملی کیسے ایک چھوٹے ملک کو عالمی آٹو انڈسٹری کا بڑا کھلاڑی بنا دیتی ہے۔

*شکارپور پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ**2 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ہینڈ گ...
20/01/2026

*شکارپور پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ*

*2 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد۔ مقدمات درج ۔ ایس ایس پی شکارپور*

*منظم جرائم پیشہ و دہشتگرد گروہوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ ایس ایس پی شکارپور*

شکارپور (-) *ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی قیادت* میں رکارڈ یافتہ ملزمان اور دہشتگردی میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف شکارپور پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، اس سلسلے میں آج *تھانہ لکھیدر پولیس نے حاجانہ لنک روڈ پر کارروائی* کے دوران *دو خطرناک ملزمان کو گرفتار* کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے *بوقت گرفتاری 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد* ہوا ہے۔ *ملزمان کی شناخت بھرام جتوئی اور علی رضا جتوئی کے ناموں* سے ہوئی ہے، جو یہ *اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ اپنے گاؤں* لے جا رہے تھے تاکہ انہیں *مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے*، تاہم ملزمان کے خلاف *دہشتگردی اور اسلحہ برآمدگی کے تحت تھانہ لکھیدر میں الگ الگ مقدمات درج* کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات کے لیے انہیں *انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے* کر دیا گیا ہے۔ یہ کامیاب اور مؤثر *کارروائی ایس ایچ او تھانہ لکھیدر بلال احمد لغاری نے اپنی پولیس ٹیم* کے ہمراہ عمل میں لائی۔ *اس موقع پر ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ* نے پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ اور دہشتگردی میں ملوث *منظم گروہوں کا قلع قمع* کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچا کر *مکمل طور پر ختم* کیا جائے گا، جو *اولین ترجیح* ہے ۔

19/01/2026

افغانستان
کابل دھماکے میں سات افراد ہلاک، زخمیوں میں دو چینی باشندے بھی شامل

19/01/2026

افغانستان کے دارالحکومت
کابل میں دھماکا

پشاور(رپورٽ)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں  بٹھانے پر مزید 95 ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ تفصی...
19/01/2026

پشاور(رپورٽ)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر مزید 95 ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے کی پاداش میں ڈرائیوران پر جرمانے عائد کئے۔ ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ کارروائیوں میں تیزی لائیں ۔

19/01/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کراچی کے گل پلازے میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے اور افسوس کا اظہار
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت
وزیراعلی مریم نواز شریف کی کراچی آتشزدگی سانحہ میں لاپتہ افراد کی بخریت بازیابی کی دعا
کراچی پلازہ آتشزدگی میں شہید افراد کے سوگواران کے دکھ میں برابر شریک ہیں ۔ مریم نواز شریف
دکھ کی گھڑی میں اہل پنجاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ مریم نواز شریف

’بھتیجیوں کو کیا کہوں کہ ان کے ابو کیوں نہیں آ رہے۔۔۔‘گل پلازہ کی آگ میں لاپتا افراد کے خاندانوں کا کرب اور ریسکیو سرگرم...
19/01/2026

’بھتیجیوں کو کیا کہوں کہ ان کے ابو کیوں نہیں آ رہے۔۔۔‘
گل پلازہ کی آگ میں لاپتا افراد کے خاندانوں کا کرب اور ریسکیو سرگرمیوں کے دوران بی بی سی نے کیا دیکھا؟

کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد تیسرے روز بھی کولنگ کا کام جاری رہا اور وہاں ملبے میں ریسکیو حکام کی جانب سے زندگی کے آثار تلاش کیے جارہے تھے۔ ....

19/01/2026

پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان المعظم 1447 ہجری بدھ 21 جنوری کو ہو گا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گلر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’خوش قسمتی سے حادثے والے دن میں نے کتے کو بیگ میں نہیں ڈالا، نہ ہی اس کے گلے میں پٹّا تھا ور...
19/01/2026

گلر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’خوش قسمتی سے حادثے والے دن میں نے کتے کو بیگ میں نہیں ڈالا، نہ ہی اس کے گلے میں پٹّا تھا ورنہ وہ بھی شگاف میں گر سکتا تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو ریسکیو ٹیمیں مجھے کبھی ڈھونڈ نہیں پاتیں‘

ریسکیو اور ہیلی کاپٹر کمپنی ایئر زرمیٹ سے منسلک برونو کلبرمٹن کہتے ہیں کہ ’یہ کوئی چھوٹا علاقہ نہیں اور نہ ہی کسی کاغذ کی طرح خالی ہے۔ یہاں برف مٹی زدہ ہے اور جس گڑھے ....

Address

Shikarpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu news Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category