Mian M Ijaz Anjum

Mian M Ijaz Anjum Social Worker/Focal Person & Non Official Member District Consumer Protection Council Sialkot

16/07/2026
سیالکوٹ (   )روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدر میاں اعجاز انجم نے کہا ہے کہ خوشیوں کے موقع پر دوسروں کو خوشیوں میں شامل...
23/05/2026

سیالکوٹ ( )روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدر میاں اعجاز انجم نے کہا ہے کہ خوشیوں کے موقع پر دوسروں کو خوشیوں میں شامل کرنا اور دوسروں میں خوشیاں بانٹنا بہترین عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کو بے حد پسند ہے عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی دینے کا درس دیتی ہے جس کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اردگرد بسنے والوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے صدر محمد اشفاق نذر اور سائیکالوجسٹ ڈاکٹر ارم شہزادی کے ہمراہ شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین میں عید کے موقع پر کپڑے گفٹ کرنے کے موقع پر کیا۔میاں اعجاز انجم نے کہا کہ ہماری تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت انسانوں کی بے لوث بلاامتیاز خدمت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ انسانیت کی خدمت اور مدد کرنا ہی دراصل انسانیت ہے

19/05/2026
سیالکوٹ (   )اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ رانا محمد لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی حکومت ...
04/04/2026

سیالکوٹ ( )اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ رانا محمد لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی حکومت کے ویژن کے مطابق صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے محنت اور لگن سے کام کرینگے اور اس سلسلہ میں صارفین کو انکے حقوق کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے شہری اور دیہی علاقوں میں آفیشل اور نان آفیشل ممبران کے ساتھ نمائندگان سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عوام کو باآسانی فوری ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک آگاہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جس میں نان آفیشل ممبران میاں اعجاز انجم،محمد اشفاق نذر،غلام حسین،صباء رانی، شمشاد پرویز گل اور سماجی راہنما میاں سرفراز نواز،ملک تاج دین،محمد وسیم عطاری،ہانیہ مریم،سہیل جان،چوہدری آفاق اور ودیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل رانا محمد لطیف نے کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کو کم کرنے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے" تحفظ قانون 2005"کے تحت خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی بعداز آگاہی واک میں نان آفیشل ممبران اور سماجی راہنماؤں نے حصہ لیا

سیالکوٹ (   )ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ(پرائسسز اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب) فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نے کہ...
03/04/2026

سیالکوٹ ( )ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ(پرائسسز اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب) فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نے کہا ہے کہ کنزیومر پروٹیکشن آیپ لانچ ہونے جارہی ہے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب بہت جلد کریں گی تاکہ پنجاب بھر کے صارفین اپنی شکایات بذریعہ موبائل آیپ سے گھر بیٹھے درج کرواسکیں گے صارفین اپنے حقوق کا تحفظ کرسکیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق آب صارفین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے صارفین کو انکی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بھر کے 41 اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سے لاہور میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔تربیتی ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ رانا محمد لطیف،نان آفیشل ممبران سیالکوٹ محمد اشفاق نذر،میاں اعجاز انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،لاہور، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، حافظ آباد،نارووال، منڈی بہاوالدین، بہاولنگر سے عرفان حیدر،محمد اویس،نعیم اختر، سعدیہ اسلم،مدثر عدنان، ارسلان تصور،محمد ندیم،قاسم شیر حیدر، شہزادی اسرا،قیصر نواز،چوہدری محمد فاروق،تصور شہزاد، محمد مدثر کلیم، شہلا مبین،سید مخدوم سمیت دیگر اضلاع سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سمیت سئینر کلرکس عمر شیر خان، رزاق شفیق، عبدالرزاق ،رب نواز، عمران احمد، عبدالرحمن، کاشف سہیل،فاروق حیدر،خرم شہزاد،محمد سلیمان ودیگر نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا۔

Address

Miana Pura
Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian M Ijaz Anjum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category