Azab-e-ishq

Azab-e-ishq مرد ایک چلتا پھرتا قبرستان ہے .

18/11/2024

نہ رہا دِل نہ داســـــتاں دِل کی
اَب تو سب کچھ بسر گیا جانم
Mr CaN

18/11/2024

حال اک عکس ِحال ہے شاید
یعنی خواب اک خیال ہے شاید

وہ جو ممکن ہے اے اُمیدِ اُمید
اک محالِ محال ہے شاید

یہ نبود اور بود کی روداد
اک ملالِ ملال ہے شاید

عیشِ بال و پرِ خیال جو ہے
اک قفس کا وہ مال ہے شاید

کیسا چلنا، میں اُٹھ نہیں سکتا
یہ کوئی میری چال ہے شاید

جونؔ! ہے اک کمال ہو سکنا
اور ہونا ، زوال ہے شاید

وہ شکم رقص گر ہے،دل ہے سو آج
شبِ قتل و قتال ہے شاید

Mr CaN

18/11/2024

رنگے ہاتھوں پکڑ لیا میں نے
شام سورج چُرانے والی تھی
Mr CaN

18/11/2024

‏فقیہہِ شہر سے مے کا جواز کیا پوچھیں...
کہ چاندنی کو بھی حضرت حرام کہتے ہیں
Mr CaN

18/11/2024

تُو نے دَرویش کو غصے میں نہیں دیکھا اَبھی
زِندگی ہم تجھے تھپڑ بھی لگا سکتے ہیں

چل کے آئی ہے مرے پاس تو کچھ اُونچا مانگ
چاند تارے تو مرے چیلے بھی لا سکتے ہیں

کل بھی کل جیسی ہو اور آج بھی پرسوں جیسی
ہم اَگر چاہیں گھڑی ایسے گھما سکتے ہیں
Mr CaN

18/11/2024

سو تہہ سے نمودار ہو ابھرا ہوا جوبن
یہ دل نہیں جس کو کوئی آنچل میں چھپا لئے
Mr CaN

18/11/2024

ابھی خوبصورت چہرہ ہے، عاشق بہت ہونگے

جو جھریاں بھی چومیں ، ایسا دلبر تلاش کر یارا
Mr CaN

18/11/2024

دم گھٹا جاتا ہے افسردہ دلی سے یارو

کوئی افواہ ہی پھیلاؤ کہ کچھ رات کٹے
Mr CaN

09/07/2024

ان کتابوں نے برا ظلم کیا ہے مجھ پر
ان میں ایک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا زہن

مشدے عشرتِ انجام نہیں پا سکتا
زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا
🖤 Mr CaN 🖤

09/07/2024

کس ترہا چھور دو تمہیں جاناں
تم میری زندگی کی عادت ہو

داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری محبت ہو ۔
🖤 Mr CaN 🖤

09/07/2024

اب میری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا

کیا کہا عشق جاودانی ہے
آخری بار مل رہی ہو کیا ۔
🖤 Mr CaN 🖤

09/07/2024

ہے مجھ پر تعنہ زن حود میرا احساس
تمنا اپنی قیمت کھو رہی ہے

کہوں کیا ہر پلک اس بے خبر کی
میری آنکھوں میں کاٹے بو رہی ہے

غمِ فرقت کا شکوہ کرنے والی
میری موجودگی میں سو رہی ہے

🖤 Mr CaN 🖤

Address

Sialkot
12345

Telephone

03009211487

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azab-e-ishq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category