25/06/2024
💐🩷 شام کے اذکار 💐🩷
📕 *صبح شام کے اذکار کی فضیلت*📗
🌟 *شيخ ابن عثيمين رحمه الله کہتے ہیں* :
💫"آپ کو نظر بد اسلئے نہیں لگی کہ آپ بہت خوبصورت یا امیر ہیں بلکہ آپ نے اللہ کے ذکر میں کمی کی ہے"
💫پس اپنی اور اپنے گھر والوں کی صبح اور شام اللہ کے ذکر کے ساتھ سے حفاظت کرو.
💫جو شخص ذکر کے مفہوم کو سمجھنے سے محروم رہا وہ آرام دہ اور اطمینان بخش زندگی سے محروم رہا.
👈یہی وجہ ہے کہ مومن کو ہمہ وقت ذکر الٰہی سے رطب اللسان رہنا چاہیئے۔
🌟 *امام ابن تیمیہ ؒ کہتے ہیں:*
" *دل کے لیے ذکر اتنا ہی ضروری ہے جتنا ایک مچھلی کے لیے پانی*"
حضرت ابودرداء ؓ کہتے ہیں:
💫"ہر چیز کو (پالش) کیا جاتا ہے، اور دلوں کی پالش اللہ رب العزت کا ذکر ہے"۔
💫ذکر کرنے والا بنده مومن ، اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ ہوجاتا ہے، اور اس کا دل اللہ تعالیٰ کی معشیت ورحمت کے سبب مطمئن رہتا ہے۔
🌟 *فضیل بن عیاض کہتے ہیں:*
ہمیں یہ روایت پہنچی کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"اے میرےبندے تو مجھے صبح کے بعد کچھ دیر یاد کر، اسی طرح عصر کے بعد ، میں تیرے لیے ان اوقات کے درمیان کے لیے کافی ہوجاؤں گا"۔
( بروایت حضرت ابوہریرہ ؓ )
🌟 *حضرت معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں:*
"اہل جنت کو جنت میں کسی چیز پر اتنا افسوس نہیں ہوگا سوائے اس گھڑی کے جو انھوں نے ذکر الٰہی کے بغیر گذاری تھی"
*لہٰذا ۔۔۔۔!!!!*
💫اپنے لیے ہر روز صبح وشام ذکر الٰہی کے لیے.... (چاہے چلتے پھرتے ہی سہی) مگر ایک وقت متعین کیجئے
💫تاکہ اس کے ذریعہ آسمان وزمین کے برابر کشادگی والی جنت حاصل کر سکیں اور اللہ کی حفاظت حاصل ہو سکے.
🚨 *صبح و شام کے مسنون اذکار گویا ایک قلعہ کی طرح ہیں جو ہر شر سے محفوظ ہونے کا ذریعہ ہیں*💯
*▩❀════•❀﷽❀•════❀▩*
*🔖(نوٹ:اگر شد والے حرف پر شد کے نیچے حرکت ہے تو وہ زیر پڑھی جائےگی۔) ان اذکار کو حرف بہ حرف پڑھا گیا ہے اگر پھر بھی کہیں زیر یا زبر کی غلطی رہ گئی ہو تو یہ دانستہ نہیں آپ ہمیں آگاہ کریں ہمارا مقصد ان شاءاللہ اصلاح ہی ہے*
*🌅شــام کـے مســنون اذکـار*
*📚 مجــمــوعہ داعیـــان اســـلام*
*┄┄┅┅•✪❂✵▩▩▩✵❂✪•┅┅┄┄*
*📜آیۃ الکرسی 1⃣ مرتبہ*
*اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيم*
*🍃ترجمہ:*
"اللّٰــــــہ وہ ذات ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ہمیشہ زندہ رہنے والا اور(سب کو)قائم رکھنے والاہے، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس سفارش کر سکے۔ جو لوگوں کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے سب کو جانتا ہے۔ لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیـــــں کرسکتے مگر جو وہ چاہے اسی کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیـــــں ، اور وہ بلند ہے عظمت والا ہے۔"
*📖البقره:255*
*📖المستدرک للحاکم:5932*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
📜جو شخص قرآن مجید کی آخری تین سورتیں صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھتا ہے ، اسے یہ دنیا کی ہر چیز سے کافی ہو جاتی ہیں -
*قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ *
*🍃ترجمہ:*
"اے نبی ﷺ کہہ دیجئے اللّٰــــــہ ایک ہی ہے، اللّٰــــــہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا نہ اس سے کوئی جنا گیا، اور کوئی اس کے برابر نہیـــــں۔"
*📖سورة الإخلاص*
*قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ *
*🍃ترجمہ:*
"اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی، اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وہ چھاجائے، اور گرہوں میں پھونک مارنے والیوں کے شرسے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے۔"
*📖سورۃ الفلق*
*قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ *
*🍃ترجمہ:*
" اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، لوگوں کے مالک کی، لوگوں کے معبود کی، وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے(شیطان) کے شرسے، جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔"
*📖سورۃ الناس*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
ایک بار 👇👇
🌸 *أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ*
*رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِى هَذِہِ اللَّيْلَةِ ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِىْ هٰذِہِ اللَّيْلَةِ ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْر*
*🍃ترجمہ:*
"ہم نے شام کی اور اللّٰــــــہ کی بادشاہت (کائنات وغیرہ)نے شام کی، تمام تعریفات اللّٰــــــہ کے لیے ہیں، اللّٰــــــہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیـــــں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی اور جو اس کے بعد بھلائی ہے کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس دن کے شر اور جو اس کے بعد شر ہے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں سستی، اور برےبڑھاپے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں آگ میں اور قبر میں عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔"
*📖صحیح مسلم:2723*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
ایک بار 👇👇
🌸 *اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ*
*🍃ترجمہ:*
" اے اللّٰــــــہ! تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی، تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ رہتے ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں اور تیری طرف ہی اٹھ کر جانا ہے۔"
*📚(اسنادہ صحیح )سنن ابی داؤد:5068، سنن ترمذی:3391،سنن ابن ماجہ:3868*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
ایک بار 👇👇
*🌹رسول اللّٰــــــــــــــــہ ﷺ نے فرمایا:*
" 📜جس شخص نے ایمان و یقین کے ساتھ یہ کلمات کہے اور رات کو فوت ہوگیا تو وہ جنت میں داخل ہوگا، اسی طرح وہ شخص بھی جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے۔"
🌸 *اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ*
*🍃ترجمہ:*
"اے اللّٰــــــہ! تو میرا رب ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں تو نے مجھـــــــے پیدا کیا ہے، میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں، جتنی مجھ میں طاقت ہے، جو(خطا، گناہ) میں نے کیا اس کے شر سے تیرے پناہ میں آتا ہوں، میں تیرے لیے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گناہ کا بھی اقرار کرتاہوں، مجھـــــــے بخش دے کیونکہ گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی نہیـــــں بخش سکتا۔"
*📜صحیح بخاری:6306*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
شام کے وقت چار مرتبہ پڑھیں: آگ سے آزادی
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَمْسَیْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلَآئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ
’’اے اللہ! یقیناً میں نے ایسی حالت میں شام کی کہ تجھے، تیرا عرش اٹھانے والے فرشتوں، تیرے (دیگر) فرشتوں اور تیری تمام مخلوق کو اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں اور بلاشبہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔‘‘
جو شخص یہ دعا پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اسے آگ سے آزاد کرے گا۔ سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5078,5069 وجامع الترمذی، الدعوات، باب اللھم أصبحنا أو أمسینا، حدیث:3501، والسنن الکبرٰی للنسائی، حدیث:9838,9837
شام کے وقت پڑھیں:
ایک بار 👇
اَللّٰھُمَّ مَآ اَمْسٰی بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ اَوْبِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ، فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ
’’اے اللہ! شام کے وقت مجھ پر یا تیری مخلوق میں سے کسی پر جو بھی انعام ہوا ہے، وہ تیری ہی طرف سے ہے۔ تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، پس تیرے ہی لیے شکر ہے۔‘‘
سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5073، والسنن الکبرٰی للنسائی، حدیث:9835، و عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، حدیث:41، وموارد الظمآن، حدیث:2361
صبح و شام تین بار پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ، لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ
’’اے اللہ! مجھے میرے بدن میں عافیت دے۔ اے اللہ! مجھے میرے کانوں میں عافیت دے۔ اے اللہ! مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے اللہ! یقیناً میں کفر اور غربت سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اے اللہ! یقیناً میں عذابِ قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘
سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟، حدیث:5090، ومسند أحمد:42/5
جس شخص نے صبح و شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے، اللّٰــــــہ تعالٰی دنیا و آخرت کے اہم معاملات میں اسے کافی ہو جاتا ہے۔⬇
🌸 *حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيم*
*🍃ترجمہ:*
"میرے لیے اللّٰــــــہ ہی کافی ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے-"
*📖اسنادہ حسن سنن ابی داؤد:5081*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
ایک بار 👇👇
🌸 *اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي*
*🍃ترجمہ:*
"اے اللّٰــــــہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللّٰــــــہ! میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا، اپنے اہل اور اپنے مال میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللّٰــــــہ! میرے پوشیدہ امور پر پردہ ڈال اور میری گھبراہٹوں میں مجھـــــــے امن دے، اے اللّٰــــــہ! میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میرے دائیں سے، میرے بائیں سے، میرے اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری عظمت کے ساتھ پناہ میں آتا ہوں کہ میں اپنے نیچے سے اچانک ہلاک کردیا جاؤں۔"
*📚اسنادہ صحیحِ،سنن ابی داؤد:5074، سنن ابن ماجہ:3871، سنن نسائی:5531*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
صبح و شام پڑھیں:
ایک بار 👇👇
اَللّٰھُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ فَاطِرَالسَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّمَلِیْکَہٗ، اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ وَاَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْٓءً ا اَوْ اَجُرَّہٗ اِلٰی مُسْلِمٍ
’’اے اللہ! غیب اور حاضر کے جاننے والے! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! ہر چیز کے رب اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تیری پناہ میں آتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ اپنے ہی خلاف کسی برائی کا ارتکاب کروں یا اسے کسی مسلمان کی طرف کھینچ لاؤں۔‘‘
سن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5083، وجامع الترمذی، الدعوات، باب منہ دعائ: اللھم عالم الغیب، حدیث:3392
📜جس شخص نے صبح اور شام تین تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے کوئی چیز نقصان نہیـــــں دے سکتی۔⬇
🌸 *بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ، فِي الْأَرْضِ، وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ*
*🍃ترجمہ:*
"اللّٰــــــہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ نہ زمین میں اور نہ ہی آسمان میں کوئی چیز نقصان دے سکتی ہے، اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے۔"
*📚صحیح،سنن ابی داؤد:5088، سنن ترمذی:3388، سنن ابن ماجہ:3869*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
📜جس شخص نے صبح اور شام یہ کلمات تین تین مرتبہ کہے اللّٰــــــہ تعالٰی پر واجب ہوجاتا کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔
🌸 *رَضِيتُ بِاللّٰهِ رَبًّا، وَبِالإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا*
*🍃ترجمہ:*
"میں اللّٰــــــہ کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ( ﷺ )کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔"
*📚اسناہ حسن ،سنن ترمذی:3389، سنن ابی داؤد:5072، مسند احمد:18968، سنن ابی داؤد:5076*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
🌸 *يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرَفَةَ عَيْنٍ*
*🍃ترجمہ:*
" اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے قائم رکھنے والے، تیری رحمت کے ساتھ ہی میں مدد مانگتا ہوں، میری مکمل حالت درست فرمادے، اور مجھـــــــے لحظہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر۔"
*📖اسنادہ حسن ،المستدرک للحاکم:2000*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
شام کے وقت ایک بار پڑھیں:
اَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ فَتْحَھَا وَنَصْرَھَا وَنُوْرَھَا وَبَرَکَتَھَا وَھُدَاھَا، وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْھَا وَشَرِّ مَا بَعْدَھَا
’’ہم نے شام کی اور اللہ رب العالمین کے سارے ملک نے شام کی۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس رات کی بہتری مانگتا ہوں، اس کی فتح و نصرت، اس کا نور، اس کی برکت اور اس کی ہدایت اور میں تجھ سے اس رات کے شر اور اس کے بعد کے شر سے پناہ چاہتا ہوں۔‘‘
سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5084
🌸 *أَمْسَیْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ، وَّعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ*
*🍃ترجمہ:*
"ہم نے صبح کی فطرت اسلام، کلمہ اخلاص، اپنے نبی محمدﷺ کے دین اور اپنے والد ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر جو کہ یکسو مسلمان تھے اور مشرکین سے نہیـــــں تھے۔"
*📚اسنادہ حسن،مسند احمد:15363، عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:34*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
جس شخص نے یہ کلمات صبح اور شام100، 100 مرتبہ کہے تو قیامت کے دن اس سے افضل عمل کوئی بھی لے کر نہیـــــں آئے گا، مگر وہ شخص جس نے یہ کلمات اس سے زیادہ مرتبہ کہے۔⬇
🌸 *سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِه*
*🍃ترجمہ:*
" اللّٰــــــہ تعالٰی پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ"
*📖صحیح مسلم:2692*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
📜ایک مرتبہ پڑھنا بھی درست ہے
⋆اور جس شخص نے دن میں 100 مرتبہ یہ کلمات کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا،
⋆اس کے لیے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی
⋆اور 100 خطائیں مٹادی جائیں گی،
⋆ شام تک شیطان سے محفوظ رہےگا،
⋆ اور قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر کوئی نہیـــــں آئے گا لیکن وہ شخص جس نے یہی کلمات زیادہ مرتبہ کہے۔"
🌸 *لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ*
*🍃ترجمہ:*
" اللّٰــــــہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیـــــں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"
*📚صحیح بخاری:3293، صحیح مسلم:2691، سنن ابی داؤد:5077 ،سنن ابن ماجہ:3868*
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
📜 100مرتبہ⬇
🌸 *أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَأَتُوبُ إِلَيْه*
*🍃ترجمہ:*
" میں اللّٰــــــہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔"
*📖صحیح بخاری:6307، صحیح مسلم:2702*
📜صحیح بخاری میں 70مرتبہ کہنے کا بھی ذکر ہے۔
*⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆*
صبح و شام دس مرتبہ کوئی سا مسنون درود شریف پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ
’’اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر۔‘‘
سنن النسائی، السھو، باب نوع آخر، حدیث:1293، ومجمع الزوائد: 163/10، حدیث:17022
📜تین مرتبہ
جس شخص نے شام کو تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے اس رات کوئی زہریلا جانور نقصان نہیـــــں پہنچاسکے گا۔⬇
🌸 *أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ*
*ترجمہ:*
میں اللّٰــــــہ تعالٰی کے کامل کلمات کے ساتھ ہر اس مخلوق کے شر سے جو اس نے پیدا کی(اللّٰــــــہ کی)پناہ میں آتا ہوں۔"
*📖صحیح مسلم:2709، عمل الیوم و اللیلۃ للنسائی:591*
*᯽࿇┈━━•࿇●●●●࿇•━━┈࿇᯽*
شام کے اذکار عصر کے بعد سے لیکر عشاء سے پہلے تک پڑھ لیا کریں ✨
اذکار خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کریں ✨
جزاکم اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ ❤️