26/08/2026
*سیوی // عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس، میونسپل کمیٹی سیوی کے خصوصی صفائی انتظامات*
سیوی // چیئرمین میونسپل کمیٹی سیوی سردار محمد خان خجک کی ہدایات پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
سیوی // عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے روٹس پر میونسپل کمیٹی سیوی کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
سیوی // میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے نے جلوس کے گزرگاہوں، اہم شاہراہوں اور اطراف کے علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا۔
سیوی // جلوس کے روٹس پر صفائی کے بعد جراثیم سے پاک ماحول اور خوبصورتی کے لیے مختلف مقامات پر چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔
سیوی // میونسپل کمیٹی سیوی کی خصوصی ٹیمیں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفائی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں گی۔
سیوی // جلوس کے دوران صفائی برقرار رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی کا عملہ مختلف مقامات پر موجود رہے گا۔
سیوی // میونسپل کمیٹی سیوی کی فائر بریگیڈ بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے گی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
سیوی // چیئرمین میونسپل کمیٹی سیوی سردار محمد خان خجک کا کہنا ہے کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیح ہے۔
سیوی // سردار محمد خان خجک نے میونسپل کمیٹی کے افسران و عملے کو جلوس کے روٹس پر صفائی کے انتظامات یقینی بنانے اور کسی بھی صورتحال میں فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔
سیوی // میونسپل کمیٹی سیوی کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ جلوس کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں۔
سیوی // جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیوی شہر میں صفائی، فائر بریگیڈ اور دیگر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔