Seet Pur

Seet Pur This is very old city in south punjab in disst. muzzafargarh. There is famouse tomb of King Tahir Khan Nahar Its architecture is same like Multan Tombs.

Other famous thing is High School,that was made by English people when they rule here Like this Page if you really Love Village Life. Simple and Beautiful life.........................................................................

تحصیل علی پور کا تاریخی قصبہ سیت پور کا شمار قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے اس کا ذکر ہندوئوں کی مذہبی کتاب’’رگ وید‘‘ میں ملتا ہے جس کے مطابق آریائی قوم جن دیوتائوں کو پ

وجتے تھے انہی کے ناموں سے شہروں کو منسوب کر دیا جاتا تھا۔ تین سو قبل مسیح راجہ سنگھ کے نام سے دیو گڑھ اور اس کی دو بہنوں سیتا رانی کے نام سے سیت پور اور اوچارانی کے نام سے اُچ شریف جیسے شہر آباد کیے گئے۔ سیت پور، علی پور سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے تاریخی قصبہ سیت پور زرخیزی کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے سکندر اعظم جب ایران کے آخری کیان بادشاہ داراسوم کو شکست دے کر پنجاب میں راجہ پورس کو شکست دیتے ہوئے ملتان پہنچا تو ملتان میں ملہی قوم کے ہاتھوں زخمی ہوا اور پھر سیت پور سے ہوتا ہوا۔ بلوچستان کے راستے اپنے وطن لوٹ گیا۔ مرقع ڈیرہ غازی خان اور بندوبست 1872ء محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق اسلام خان نے دریائے سندھ کے دائیں کنارے لودھی حکومت کی داغ بیل ڈالی۔ ڈسٹرکٹ گزٹیئر مظفر گڑھ کی روشنی میں لودھی حکومت کا صدر مقام سیت پور تھا یہ حکومت راجن پور، شکارپور، علی پور اور کوہ سلیمان کے علاقوں تک پھیلی ہوئی تھی روایت ہے کہ یہاں کا ایک حکمران بہت ظلم کرتا تھا۔ متاثرہ عوام نے انہیں ’’تابڑ‘‘ کا نام دیا جس کی وجہ سے حکمران’’تابڑ خاندان‘‘ کے نام سے مشہور ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ گزٹیئر بہاولپور میں لکھا ہے کہ بہلول لودھی کے چچا اسلام خان لودھی نے جب ریاست کی بنیاد ڈالی تو اس کا صدر مقام سیت پور کو بنایا گیا اس بات کی تصدیق ’’تذکرہ روسائے پنجاب‘‘ سے بھی ہوتی ہے کہ ملتان کے گورنر بہلول لودھی نے اپنے دور میں اپنے چچا اسلام خان کو مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے جنوبی اور سندھ کے شمالی حصے کا ناظم مقرر کیا۔ اسلام خان ثانی اور جلال خان، اسلام خان کے دو بیٹے تھے۔ اسلام خان ثانی سیت پور کی سلطنت کا اور جلال خان نے دکن میں حکمرانی کے مزے لوٹے یوں یہ سلسلہ اسلام خان دوم اکرام خان اور اس کے دو بیٹوں سلطان محمد خان اور شاہ عالم خاں کا چلتا رہا۔ سلطان محمد خان کی حکمرانی اور اصولوں کے ڈنکے طول و عرض میں بجتے تھے پھر اس کے بیٹے طاہر محمد خان نے حکمرانی سنبھالی۔ روایت ہے کہ سخی حکمران ہونے کی وجہ سے یہ ظاہر محمد خان سخی کہلانے لگا۔ اس نے کثیر سرمائے سے اپنے باپ کا مقبرہ اور شاہی مسجد بھی تعمیر کرائی جو اب تک قائم ہے۔ مقبرہ میں طاہر خان سخی اپنے والد سلطان محمد خان کے پہلو میں ابدی نیند سو رہا ہے لیکن اس کے تعمیر کردہ مزار نے اسے اب تک زندہ رکھا ہوا ہے ہشت پہلو مقبرہ اسلامی طرز تعمیر کا خوبصورت شاہکار اس پر ملتانی ٹائل اور نقاشی کا عمدہ کام کیا گیا ہے۔ کھجور کی لکڑی کا مرکزی دروازہ مضبوطی میں اپنی مثال آپ ہے۔ محرابوں کے راستوں نے اسے ہوا دار اور روشن بنا رکھا ہے۔ اس سے ملحقہ سیت پور کی سب سے بڑی جامع مسجد ہے۔ یہاں بھی ملتانی نقاشی کے عمدہ نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں جب طاہر خان ثانی کا دور حکومت شروع ہوا تو یہاں کثیر تعداد میں مخادیم آباد تھے جو تاہڑ حکومت کی طرف سے مختلف علاقوں میں ناظم مقرر تھے۔ لالہ ہنورام کی کتاب ’’گل بہار‘‘ کے مطابق تاہڑ خاندان کی حکومت اس وقت کمزور ہوگئی جب نادر شاہ کے دور میں شیخ محمد راجو اول نے اپنی سلطنت کا اعلان کر دیا۔ بہاولپور گزٹیر میں لکھا ہے کہ شیخ محمد راجو نے نادر شاہ سے سیت پوری سلطنت کا پروانہ اپنے نام لکھوا لیا اور یوں تاہڑ خاندان کی حکومت ختم ہو کر رہ گئی۔1781ء میں تاریخ نے اپنے آپ کو دہرایا اور نواب بہاول خان ثانی نے شیخ راجو ثانی کے دور میں جتوئی پر قبضہ کر لیا 1790ء میں جب دریائے سندھ کا رخ سیت پور کے مغرب میں ہوا تو نواب آف بہاولپور کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوگئیں۔ یوں نواب آف بہاولپور نے علی پور، شہر سلطان، خیر پور سادات کے علاقے سیت پور سے ریاست بہاولپور میں شامل کر دیئے۔1816ء میں رنجیت سنگھ نے اس علاقے کی بچی کھچی ریاست کو اپنے قبضے میں لیا۔ یوں مخادیم کی حکمرانی بھی ختم ہوگئی اور سیت پور ایک معمولی علاقے تک محدود ہو کر رہ گیا۔ (شیخ نوید اسلم کی کتاب ’’ پاکستان کے آثارِ قدیمہ‘‘ سے اقتباس) ٭…٭…٭

This is very old city in south punjab in disst. If you know about Och Sharif(Bahawalpur) this is same old city as Och Sharif. In this city there is a famouse tomb of King Tahir Khan Nahar. Its architecture is same like Multan Tombs but it is small in size form them. Other famous thing is Govt High School SeetPur,that was made from English people when they stay there. This is full agricultral area. This is my Heaven on Earth because its my hometown. and you know Home is the one place in all this world where hearts are sure of each other. It is the place of confidence. It is the place where we tear off that mask of guarded and suspicious coldness which the world forces us to wear in self-defense, and where we pour out the unreserved communications of full and confiding hearts. It is the spot where expressions of tenderness gush out without any sensation of awkwardness and without any dread of ridicule. Home, the spot of earth supremely blest,A dearer, sweeter spot than all the rest.I Love my home Seet Pur .

09/05/2022
Admission openLast date 20 October, 2019
05/10/2019

Admission open

Last date 20 October, 2019

30/09/2019

This was just random when I saw and capture the moment Follow and support my page Fahad's photography

دوستو ! یہ کیا ہے؟
10/09/2018

دوستو ! یہ کیا ہے؟

Good morningHave a great day
10/09/2018

Good morning
Have a great day

سلطان پور روڈ
10/09/2018

سلطان پور روڈ

سیت پور : بارش کے بعد مین اڈے کی حالت زار
11/12/2017

سیت پور : بارش کے بعد مین اڈے کی حالت زار

اٹھانے کو یہ دل چاہے ترا ہر ناز بارش میںکہ بھاتا ہی نہیں مجھ کو کوئی ناراض بارش میںجو چاہوں گنگنانا تو دلِ سادہ مرا رو د...
10/12/2017

اٹھانے کو یہ دل چاہے ترا ہر ناز بارش میں
کہ بھاتا ہی نہیں مجھ کو کوئی ناراض بارش میں

جو چاہوں گنگنانا تو دلِ سادہ مرا رو دے
نجانے کھو گیا ہے کیوں مرا ہر ساز بارش میں

گھٹا چھاتے ہی کالی تکنے لگتا ہے فضاؤں میں
نجانے سوچتا ہے کیا مرا ناراض بارش میں

ٹھٹھرتے لب، لٹیں الجھیں، سمٹتا بھیگتا آنچل
کہ ہوتا منفرد ہے کب مرا انداز بارش میں

نظارہ جن کا بن جائے دلوں کے درد کا درماں
فقط ملتا ہے پھولوں کو ہی یہ اعجاز بارش میں

کڑے موسم میں جب مجھ سے تعلق وہ نہیں رکھتا
اٹھائے جاتا ہے پھر کیوں مرا ہر ناز بارش میں

چھپا ہے درد کیا دل میں جو بوندوں سے ابھرتا ہے
جیا ! کیوں کپکپاتی ہے تری آواز بارش میں

سیت پور میں موسم سرما کی پہلی بارش کےساتھ ہی موسم انتہائی ٹھنڈا ہوگیا
10/12/2017

سیت پور میں موسم سرما کی پہلی بارش کےساتھ ہی موسم انتہائی ٹھنڈا ہوگیا

کس کس نے گڑ کھانا ہے؟؟؟
05/12/2017

کس کس نے گڑ کھانا ہے؟؟؟

07/03/2017

This is very old city in south punjab in disst. muzzafargarh. There is famouse tomb of King Tahir Khan Nahar Its architecture is same like Multan Tombs. Other famous thing is High School,that was made by English people when they rule here

Address

Seetpur Teh. Alipur Distt. Muzaffargarh
Sitpur
34480

Telephone

03236700010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Seet Pur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Seet Pur:

Share