13/06/2026
تسر کی ترقی ہماری اولین ترجیح
بلدیاتی انتخابات 2026
تسر کی عوام کی ترقی، خوشحالی اور مسائل کے مؤثر حل کے لیے نوجوان، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی سوچ اور وژن کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن شگر نے علاقے کے مستقبل، عوامی مفادات اور نوجوانوں کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل غور و خوض کے بعد، اور معزز شخصیات کی مشاورت سے، متفقہ طور پر تسر کے قابل فخر سپوت محمد محمد اقبال ضیغم کو بلدیاتی انتخابات 2026 کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔
محمد اقبال ضیغم ایک نہایت متدین، باکردار، خوش اخلاق، نرم مزاج، باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جو علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت نوجوان نسل کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔ وہ تسر کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے روزگار، تعلیم کے فروغ، صحت کی بہتر سہولیات اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہم تسر کے باشعور نوجوانوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، معززین اور تمام مکاتبِ فکر سے پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نوجوان اور باصلاحیت قیادت کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے محمد اقبال ضیغم کو کامیاب بنائیں۔ آپ کی حمایت نہ صرف ایک فرد کی کامیابی ہوگی بلکہ تسر کے روشن مستقبل، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بھی ہوگی۔
آئیے! ہم سب مل کر ایک ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جو عوام کی حقیقی آواز بن کر ان کے مسائل کو اعلیٰ حکومتی ایوانوں تک پہنچائے، تسر کے حقوق کا بھرپور دفاع کرے اور علاقے کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے۔
ووٹ برائے ترقی
ووٹ برائے خدمت،
Mesaim Abbas Abbas
Manzoor Ali Daghi