Akhonpa Ghasing

Akhonpa Ghasing Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akhonpa Ghasing, Landmark & historical place, Kharmang Akhonpa, Skardu.

14/11/2024
اناللٰہ وانا الیہ راجعون ۔
10/01/2024

اناللٰہ وانا الیہ راجعون ۔

JazakallahGhulam H. Akhundi
05/01/2024

Jazakallah
Ghulam H. Akhundi

الحمدللٰہ
آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کا ایک اور خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔

🚑🚨


ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات جناب سید محسن شاہ کے حکم پر 9 محرم الحرام کو محلہ اخوندپا غاسینگ سے نکلنے والی جلوسوں کے ر...
28/07/2023

ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات جناب سید محسن شاہ کے حکم پر 9 محرم الحرام کو محلہ اخوندپا غاسینگ سے نکلنے والی جلوسوں کے راستوں پر لائٹس انچارج غلام مھدی کی نگرانی میں نصب کیا گیا ہے،
ہم جناب ایگزیکٹو انجینئر سمیٹ تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جشنِ عیدِ غدیر
06/07/2023

جشنِ عیدِ غدیر

بسم اللٰہ ہوٹل اینڈ کیفے حسینی چوک مادھوپور کا افتتاح بدست جناب علامہ غلام محمد زوہیری و جناب علامہ شبیر حسین کیا گیا جس...
01/06/2023

بسم اللٰہ ہوٹل اینڈ کیفے حسینی چوک مادھوپور کا افتتاح بدست جناب علامہ غلام محمد زوہیری و جناب علامہ شبیر حسین کیا گیا جس میں اہل علاقہ کے کثیر لوگوں نےشرکت کیا،
یہاں پر چائے پراٹھے، بریانی، چکن، مٹن، بیف اور دیگر انواع و اقسام کے کھانے مناسب قیمت پر صبح سات بجے سے شام دس بجے تک دستیاب ہونگے،
اس کے علاوہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے لئے کھانے آرڈر پر بھی تیار کرنے کی سہولت بھی موجود ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہوم ڈلیوری کی بھی سہولت موجود ہیں۔
یہ ہوٹل فرمان علی اخوندی و محمد عباس اُردی کی اشتراک سے شروع کیا گیا ہے ،
تمام مسافرین، سیاح و اہل علاقہ سے بھرہور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

کھرمنگ: (رپورٹ: زیجاہ کاظمی)آج مورخہ 29 مئی 2023 بروز پیر کو نیسٹ پبلک سکول اخونپہ غاسنگ میں فاطمہ جناح ویمن کالج کیمپس ...
29/05/2023

کھرمنگ:
(رپورٹ: زیجاہ کاظمی)

آج مورخہ 29 مئی 2023 بروز پیر کو نیسٹ پبلک سکول اخونپہ غاسنگ میں فاطمہ جناح ویمن کالج کیمپس نیسٹ پبلک سکول اخونپہ غاسنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع کھرمنگ ہیڈکوارٹر ایراء میں پہلی بار تعلیم نسواں کی افادیت اور اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کی طلبات کی سہولیات کے لیے ویمن کالج جو کہ فاطمہ جناح ویمن کالج کشمرہ سکردو کے اشتراک سے اخونپہ غاسنگ میں قیام عمل میں لایا گیا۔

پرنسپل نیسٹ پبلک سکول اخونپہ غاسنگ سجاد حسین نے کہا کہ اس سکول کا قیام 2003 میں عمل میں لایا جس کا مقصد تعلیم نسواں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔

پرنسپل فاطمہ جناح ویمن کالج سکرد منظور حسین نے ویمن کالج کیمپس کے قیام کے مقاصد اور اہداف کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویمن کالج کے قیام سے خصوصاً طالبات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ اور علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کے طالبات کو گھر کی دہلیز پر تعلیم میسر ہونگے۔
کالج میں ابتدائی طور پر سوشل سائنس کے خواہشمند طالبات کے لیے بہتر مواقع ہونگے۔

ڈپٹی انسپکٹر سکول ضلع کھرمنگ محمد حسین انقلابی نے ویمن کالج کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کالج کا قیام علاقے کے لیے نہایت اہم سنگ میل ہونگے اور بحیثیت ڈی آئی ایس محکمہ تعلیم کھرمنگ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کریں گے

اور

سابق ڈی ڈی او کھرمنگ/سابق ڈائریکٹر اسوہ ایجوکیشن سسٹم سید عباس کاظمی نے اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یتیم وہ نہیں جن کے والدین فوت ہوچکے ہوں بلکہ یتیم وہ ہے جو علم و ادب سے محروم ہو۔ اور ویمن کالج کا قیام انتہائی خوش آئند ہیں اور انتظامیہ بنیادی لوازمات بلخصوص میرٹ کا خیال رکھیں اور اس نیک قدم میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

آخر میں قاری غلام عباس نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کا قیام اس علاقے کے لیے عظیم تحفہ ہیں اور فاطمہ جناح ویمن کالج کے پرنسپل کا مشکور ہوں اور ہم ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

فاطمہ جناح ویمن کالج کے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کالج کے قیام سے علاقے میں ناخواندگی کی شرح کم ہونگے اور اس سے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ قوم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
امید کرتے ہیں کہ علاقے کی تمام طالبات اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھا کر ایک تعلیم یافتہ قوم کی بنیاد رکھے گی۔
اور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قابل اور متعلقہ شعبے سے منسلک اساتذہ کرام کو مکمل میرٹ کے تحت تعینات کریں گے۔ جبکہ کلاسسز کا باقاعدہ آغاز 11 جون سے ہونگے۔

کھرمنگ میں 14 نئے کوآرڈینیٹر کی تعیناتی میں کھرمنگ میں سے کسی کو نہیں لینا  منتحب نمائندوں کیلے لمحہ فکریہ ہے ۔۔محترم وز...
21/05/2023

کھرمنگ میں 14 نئے کوآرڈینیٹر کی تعیناتی میں کھرمنگ میں سے کسی کو نہیں لینا منتحب نمائندوں کیلے لمحہ فکریہ ہے ۔۔
محترم وزیر سلیم صاحب آپ کی جیت میں دن رات محنت کرکے جتانے والے جناب مولانا محمد حسن محمدی کو بناتے..

15/04/2023

حجت الاسلام والمسلمین سید علی الموسوی امام جمعہ غاسینگ تا ہلال آباد پراجیکٹ کے حوالے سے اپنی رائے اور متعلقہ محکمہ کا شکریہ کررہا ہے اور ساتھ ساتھ اگلے مرحلے کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے زور دیا گیا۔

14/04/2023

الحمدُللٰہ
دریائی کٹاؤ اخوندپا غاسینگ جو کہ گزشتہ چالیس، پچاس سالوں سے جاری تھا اب تک کئی ایکڑ زمینین، پھلدار و غیر پھلدار اشجار اس دریائی کٹاؤ کی زد میں آکر دریا بُرد ہوگئیں حفاظتی بندھ باندھنے پر اربوں روپے خرچ کئے گئے مگر مستقل حل نہ نکال سکا، اہل محلہ مختلف ادوار میں مختلف سیاسی نماٰئندوں سے اس دریا کا رخ موڑنے کے لئے مطالبے کرتے رہے مگر ہر بار بےسود ثابت رہا لیکن وزیر محمد سلیم صاحب نے اپنی پہلی اے ڈی پی میں اس پراجیکٹ کو رکھ کر ہماری دیرینہ خواہش کو پورا کردیا گیا اور آج الحمدُللٰہ اس پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ہمیں امید ہے کہ اگلے مرحلے کو بھی بلا کسی تعطل کے شروع کرکے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے،

اس اہم موقع پر ہم جناب وزیر محمد سلیم، علامہ محمد حسن محمدی و علامہ شبیر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ لوگوں کی انتھک کاوشوں سے اس کام کو منظور کرکے آج آخری مراحل میں پہنچ گیا،
اس کے بعد اہل علاقہ غاسینگ تا ہلال آباد پچھلے سال دسمبر کی یخ بستہ سردی میں ہمارے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ بزرگوں، جوانوں اور بچوں نے کام کرکے اس مہم میں ساتھ دیا ہم آپ لوگوں کے بھی انتہائی شکر گزار ہیں اور آپ لوگوں کی زحمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

اخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ نے اس پوری مہم میں بھرپور تعاون کیا اور اب بھی کررہے ہیں ہم بانی اخوندیان جناب غلام حیدر اخوندی سمیت تمام کارکنان کے بھی مشکور ہیں اور امید کرتےہیں کہ آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
آخر میں اس پراجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والا شخص جناب حاجی ابراہیم ٹھیکیدار سرمیک جس نے سب سے پہلے اس کام کو کرنے کی زمہ داری لی جب اس وقت ہر کوئی اسے ناممکن کہہ کر ریجیکٹ کیا جارہا تھا تب اس نے یہ زمہ داری لی کہ یہ میں کر کے دکھاؤں کا اور اس نے کرکے دکھایا اور بہترین انداز میں کام کررہے ہیں ہم آپ کی اس دلیرانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

آخر میں جناب وزیر محمد سلیم سے ایک بار پھر مطالبہ کرتےہیں کہ اگلے مرحلے کو بھی بلا کسی وقفے کے شروع کروا کر مکمل کروایا جائے۔شکریہ

Address

Kharmang Akhonpa
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akhonpa Ghasing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share