24/04/2026
آل بلتستان موومنٹ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تاحال کسی بھی سیاسی جماعت یا شخصیات کی حمایت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بعض عناصر کی جانب سے آل بلتستان موومنٹ کے نام پر حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانا گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔ اے بی ایم سینٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی (CEC) کے حالیہ میٹنگ میں اس حوالے سے اہم امور زیرِ غور آئے اور چند بنیادی فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، آنے والے دنوں میں جنرل باڈی کا میٹینگ طلب کیا جائے گا، جس میں انتخابات سے متعلق جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے تعاون اور حمایت کی پیشکش موصول ہو رہی ہیں، تاہم جب تک آل بلتستان موومنٹ اپنی مشاورت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرتی، کسی بھی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ تاہم یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آل بلتستان موومنٹ آئندہ انتخابی عمل میں ایک مؤثر، فعال اور ذمہ دار کردار ادا کرے گی تاکہ خطے کے عوام کی حقیقی نمائندگی اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
شعبہ نشر و اشاعت، آل بلتستان موومنٹ