03/09/2026
سوہاوہ: پرائس کنٹرول کے مؤثر نفاذ کے لیے پیرا فورس متحرک ⚖️
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ مس غزالہ اصغر صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر پیرا فورس کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل بھر میں فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف پٹرول پمپس، دکانوں اور مارکیٹس کا معائنہ کیا۔
اس دوران پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں، ریٹ لسٹوں اور پیمائش کے معیار کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔
پرائس کنٹرول اقدامات کا مقصد شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا اور ناجائز منافع خوری و گراں فروشی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔