Team JTI Buner

Team JTI Buner جمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر صوبہ خیبر پختونخوا

جمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر
23/08/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر

20/08/2026

جمعیت طلباء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا

اللہ تعالیٰ یہ محنت قبول فرمائیں
16/08/2026

اللہ تعالیٰ یہ محنت قبول فرمائیں

حسنِ کارکردگی پر اعزاز
مفتی محمود مرکز، پشاور
جمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر کے ضلعی صدر جناب عبیداللہ صاحب جے ٹی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے حسنِ کارکردگی پر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سینیٹر، مولانا عطاء الرحمن صاحب سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری جناب وصال احمد خان اور یونیورسٹی آف بونیر کے صدر جناب عبدالبصیر صاحب بھی ضلعی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔
یقیناً یہ اعزاز کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ اجتماعی محنت، خلوص اور تنظیمی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ بونیر کے تمام ذمہ داران و کارکنان اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس عظیم جماعت کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے، اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

27/07/2026
خانانو ڈھیرئ، بونیرجمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر کے ضلعی صدر جناب عبید اللہ صاحب نے ضلع ناظم سبحان اللہ صاحب کے ہمراہ تحصی...
06/06/2026

خانانو ڈھیرئ، بونیر

جمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر کے ضلعی صدر جناب عبید اللہ صاحب نے ضلع ناظم سبحان اللہ صاحب کے ہمراہ تحصیل مندنڑ کا دورہ کیا، جہاں خانانو ڈھیرئ میں جمعیت طلباء اسلام کے شاہین صفت نوجوانوں سے ایک اہم اور تفصیلی نشست منعقد ہوئی۔

نشست کے دوران تنظیمی امور، طلباء کے کردار اور جے ٹی آئی کے اغراض و مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر جے ٹی آئی کا بنیادی لٹریچر بھی ذمہ داران کے حوالے کیا گیا تاکہ تنظیمی شعور کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے اور جمعیت طلباء اسلام کے پیغام کو عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔


بونیرجمعیت طلباء اسلام جامعہ سیّدنا عثمانِ غنی تختہ بند میں منعقدہ انتخابی اجلاس نہایت منظم اور خوشگوار ماحول میں اختتام...
17/05/2026

بونیر

جمعیت طلباء اسلام جامعہ سیّدنا عثمانِ غنی تختہ بند میں منعقدہ انتخابی اجلاس نہایت منظم اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر کے ضلعی صدر، جناب عبید اللہ صاحب نے خصوصی شرکت کی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی شعور، دینی ذمہ داریوں اور اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کے دوران اتفاقِ رائے سے جناب اقرار صاحب کو جے ٹی آئی یونٹ مدرسہ عثمانِ غنی کا صدر جبکہ جناب بابر صاحب کو ناظمِ عمومی منتخب کیا گیا۔

جمعیت طلباء اسلام ضلع بونیر کی جانب سے نو منتخب ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت، اخلاص اور بہترین انداز میں خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ! ضلع بونیر کے تعلیمی اداروں میں جمعیت طلباء اسلام کا تنظیمی ڈھانچہ بتدریج بحال اور مضبوط کیا جا رہا ہے۔


Address

Sonigram

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team JTI Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share