Pubic library SUI

Pubic library SUI This Page is for Library in SUI. The basic demand of us.

28/06/2024

We've launched a WhatsApp channel! Join us, everyone!

Link: 👇

ڈیرہ بگٹی کے طلباء و طالبات متوجہ ہوںڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے سسٹر پروونس کے 18 یونیورسٹیوں میں...
28/06/2024

ڈیرہ بگٹی کے طلباء و طالبات متوجہ ہوں

ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے سسٹر پروونس کے 18 یونیورسٹیوں میں 842 سیٹس مختص ہے. ہمت کریں اور زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیوں میں سیٹس اپنے نام کریں.

یونیورسٹیوں کے نام اور ان میں مختص سیٹس کی تفصیلات نیچے درج ہے. آپ تصاویر میں مکمل معلومات بھی پڑھ سکتے ہیں.

(1) *یونیورسٹی آف پنجاب لاہور*
ٹوٹل سیٹس= *71*

(2) *یونیورسٹی آف گجرات* ٹوٹل سیٹ = *36*

(3) *گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد.*
ٹوٹل سیٹس = *89*

(4) *گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور*
ٹوٹل سیٹس= *63*

(5) *یونیورسٹی آف سرگودھا*
ٹوٹل سیٹس = *77*

(6) *بہاوالدین زکریہ یونیورسٹی ملتان سب کیمپس*
ٹوٹل سیٹس = *126*

(7) *اسلامک یونیورسٹی بہاولپور*
ٹوٹل سیٹس = *122*

(8) *غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان*
ٹوٹل سیٹس = *54*

(9) *اسلامیہ یونیورسٹی پشاور*
ٹوٹل سیٹس = *05*

(10) *یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور*
ٹوٹل سیٹس = *24*

(11) *گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ*
ٹوٹل سیٹس = *04*

(12) *دی ویمن یونیورسٹی ملتان*
ٹوٹل سیٹس= *08*

(13) *کہسار یونیورسٹی مری*
ٹوٹل سیٹس= *08*

(14) *گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد*
ٹوٹل سیٹس= *58*

(15) *یونیورسٹی آف سائیوال پنجاب*
ٹوٹل سیٹس = *28*

(16) *میر چاکر رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان*
ٹوٹل سیٹس = *12*

(17) *یونیورسٹی آف اوکاڑہ*
ٹوٹل سیٹس = *44*

(18) *یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر مظفر آباد* ٹوٹل سیٹس = *13*

جو طلباء و طالبات ڈائریکٹوریٹ کے زریعے ان یونیورسٹیوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ان کے اخرجات گورنمنٹ برداشت کرتی ہے.

لہذا ڈیرہ بگٹی کے تمام ایف اے /ایف ایس سی پاس طلباء و طالبات (وہ طلباء و طالبات بھی فارم جمع کرسکتے ہیں جنہوں نے ایف اے/ ایف ایس سی کا امتحان دیا ہے لیکن ان کا رزلٹ نہیں آیا ہے وہ ہوپ سرٹیفیکیٹ کے زریعے فارم جمع کراسکتے ہیں) سے گزارش ہے کہ اس سنہرے موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔

ڈائریکٹوریٹ کے زریعے پانچویں سمسٹر میں بھی داخلے ہوسکتے ہیں.

آن لائن اپلائی کےلئے ذیل لنک پر کلک کریں

https://portal.chte.gob.pk/

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ: 20 جولائی 2024 ء ہے.



13/05/2023

‏کتابوں سے دوستی علم سے محبت زندہ قوموں کی علامت ہے

13/05/2023

Our city Sui needs library

ویسے تو کوئی علم بغیر "استاد" کے رہنمائی کے حاصل کرنا بہت نا ممکن کام ہوتا ہے مگر ایک "کتاب" جسکو آپ بغیر "استاد "کے رہن...
05/10/2022

ویسے تو کوئی علم بغیر "استاد" کے رہنمائی کے حاصل کرنا بہت نا ممکن کام ہوتا ہے مگر ایک "کتاب" جسکو آپ بغیر "استاد "کے رہنمائی کے تن تنہا بیٹھ کر پڑھے اور بہت کچھ سیکھ سکے میرے خیال میں اس" کتاب" سے بڑا "استاد "بھی کوئی نہیں ہوسکتا.


29/09/2022

سوئی کو پبلک لائبریری دو۔۔!!!!

اُس سماج کی تقدیر نہیں بدلتی جہاں لائبریریاں مہمان خانے اور گودام کے لیئے استعمال ہوں ـ بلوچستان کے کئی جگہوں پر اسی مقصد کے لیئے لائبریریاں تعمیر کی جاتی ہیں ـ طلباء و طالبات ہمیشہ سے صوبائی حکومت سے لائبریری کی مانگ کرتے آرہے ہیں، پر اب تک کوئی بھی سننے والا نہیں ہے ـ بلوچستان میں ایسے بہت سے اضلاع ہیں جہاں محض ایک لائبریری تعمیر ہے، بد قسمتی سے وہ بھی کوئی علاقائی میر، ٹکری، وڈیرہ یا کوئی سیاستدان اپنے ذاتی مہمان خانے کے لیئے استعمال کررہا ہےـ

دنیا کی تاریخ کے تمام ارتقائی مراحل پر اگر نظر دوڑائی جائے تو یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ کسی بھی سماج اور سماجی ترقی کے ت...
04/07/2022

دنیا کی تاریخ کے تمام ارتقائی مراحل پر اگر نظر دوڑائی جائے تو یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ کسی بھی سماج اور سماجی ترقی کے تمام عناصر میں افراد کی مجموعی جدوجہد ہی کو اہم اساس اور قوت کے تور پر گردانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جس سماج میں افراد نے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک رکھتے ہوئے انہیں احسن اور منظم طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچانے کی کوشیش کی ہے ترقی یافتہ سماج کے تور پر جانا جاتا ہے‌۔ عہد نو میں مہذب اور ترقی یافتہ گردانے جانے والے ان سماجوں نے ارتقاء کے پرخار راہوں کو سر کرتے ہوئے خود کو آج ایک ایسے مقام پر لاکھڑا کیا ہے جہاں وہ پوری دنیا کیلئے مثال بن چکے ہیں۔ بدقسمتی ، اگر ہم دوسری جانب دیکھیں تو بلوچ قوم آج بھی اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں بنیادی تعلیمی حقوق و سہولیات سے محروم ہیں ۔ جو کہ آئے روز مختلف تعلیمی مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔ جس کی ایک بڑی مثال ڈیرہ بگٹی ( سوئی) جیسے ضلع کہ پورے ملک کے فیکٹریاں چلاتی ہے ۔ بدقسمتی سے پبلک لائبریری جیسی سہولیات سے محروم ہے۔

01/04/2022

‎ ‎ ‎
31/12/2021



Address

Sui

Telephone

+923163475977

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pubic library SUI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pubic library SUI:

Share

Category