SUJAWAL NEWS

SUJAWAL NEWS Type msg in Mobile: FOLLOW SUJAWALNEWS send to 40404 and Get Free News
https://twitter.com/SUJAWALNE

Sujawal News
An Independent Source of Information,
Our Aim
To Keep Inform, Educate, and Up to date With Social Media
All News and Stories Conformed by sources Before Publish
This Media Headed by
Senior Journalist
Shafi Ullah Memon
CEO Sujawal News Media Group and
Media Club Sujawal,
Our Team Based on Citizen Journalists,
And Editorial Board With senior Journalists,
SUJAWALNEWS
also Provide Worl

dwide Free News SMS on Mobile
Audio Video and images Stories on our website, page and Group,

09/04/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس سجاول*

بتاریخ۔9 اپریل 2026

پریس رلیز

*قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر سجاول کی عدالت نے 4 ملزمان کو سزائے موت اور 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے*

تفصیلات کے مطابق،

* *فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سجاول محترم اشفاق احمد نظامانی کی عدالت نے تھانہ لاڈیوں کے قتل کے سنگین مقدمہ 38/2021 میں چار ملزمان انور ونگانی، آدم ونگانی، سارنگ ونگانی اور صدیق ونگانی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دو ملزمان گُلو اور ظفر ونگانی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔*

پولیس کی جدید تفتیشی طریقوں، شواہد کے مؤثر جمع اور ملزمان سے تفتیش کے عمل نے کیس کو مظبوط بنانے میں اہم مدد فراہم کی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد، فرانزک رپورٹس اور عینی شاہدین کے بیانات کو مربوط انداز میں عدالت کے سامنے پیش کیا، جس سے استغاثہ کا موقف مضبوط ہوا اور جرم کی کڑیاں واضح طور پر جرتی گئیں اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا ہے۔

سال 2021 میں مدعی غلام قادر ونگانی کا 25 سالہ نوجوان بیٹا اشرف ونگانی قتل کیا گیا تھا۔

کیس کی تفتیش اسسٹنٹ سب انسپکٹر وزیر علی کھوکھر نے کی اور عدالت میں ADPP منور علی دایو نے مقدمہ کی پیروی کی ۔

*ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر نے کہا کہ اس کیس میں پولیس کی تفتیش نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔عدالتی فیصلہ انصاف کی فراہمی کی ایک اہم مثال ہے بلکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کا واضح پیغام بھی دیا ہے۔ پولیس کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے کہ محنت اور دیانتداری سے کی گئی تفتیش کا نتیجہ انصاف کی صورت میں سامنے آتا ہے ۔*

*✍️ترجمان ضلع سجاول پولیس*

Address

Sujawal
73050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUJAWAL NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SUJAWAL NEWS:

Share