05/04/2026
"تم نے مجھے کیا دیا؟"
جب ایک غریب ماں نے وزیراعظم کا گریبان سوال سے پکڑ لیا!
ایک بیٹا پوسٹر لگا رہا تھا، دوسرا جلسے میں نعرے لگا رہا تھا... لیکن جب ایک بوڑھی ماں نے بھٹو صاحب کے سامنے کھڑے ہو کر پوچھا کہ "تم نے مجھے کیا دیا؟" تو تاریخ نے ایک ایسا جواب سنا جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔
قائدِ عوام کا وہ تاریخی جواب:
"مائی! میں نے تجھے وہ شعور دیا ہے کہ آج تو ایک وزیراعظم کے سامنے کھڑی ہو کر اس سے حساب مانگ رہی ہے!"
یہ ایک حکمران اور عوام کا مکالمہ نہیں لگتا، بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے ایک دیہاتی ماں اپنے پڑھ لکھ کر آنے والے بیٹے سے گلہ کر رہی ہو۔ بھٹو صاحب سچ کہتے تھے کہ ان کا اور عوام کا رشتہ "پھول اور خوشبو" کا ہے۔ خوشبو کو پھول سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اور بھٹو کے دیئے ہوئے شعور کو عوام کے ذہنوں سے مٹایا نہیں جا سکتا۔
جس نے غریب کو زبان دی، وہی اصل میں دلوں کا سکندر ہے!