Sukkur Alerts

Sukkur Alerts Best place to remain updated about the social issues and news of Sukkur

28/08/2026

جمعۃ المبارک کے صدقے اللہ پاک ہم سب کی ہر جائز دعا قبول فرمائے۔ 🤲
اللہ پاک ہمارے گھروں میں خوشیاں، سکون اور برکت عطا فرمائے۔ آمین

28/08/2026
🏆 سکھر بورڈ HSC 2026 کے پوزیشن ہولڈرز — پری میڈیکل اور پری انجینئرنگتمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی...
26/08/2026

🏆 سکھر بورڈ HSC 2026 کے پوزیشن ہولڈرز — پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ

تمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🎓✨
محنت، لگن اور مسلسل کوشش نے آج انہیں کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا۔ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🌟

25/08/2026

سکھر: اے سیکشن کی حدود، شکارپور روڈ شیپر پلازہ کے قریب دکاندار سے ڈکیتی کی کوشش، مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر 2 لاکھ روپے نقد اور چار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

25/08/2026

بزم صدیق اکبر سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی میانی روڈ سکھر پر 11 اور 12 ربیع الاول

🌙 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 🌙

بزم صدیق اکبر کا دل آویز خوبصورت اسٹیج اور اس شہر کے مختلف جلوس، میلاد النبی ﷺ اور ریلیوں کا شاندار استقبال

📍 سکھر، میانی روڈ

25 اگست 2026 بروز منگل
سنی تحریک مشعل بردار ریلی
استقبال رات 9:00 بجے

بچوں کا مرکزی مدنی جلوس
استقبال رات 12:00 بجے

محفل صبح بہاراں
رات 12:30 سے 1:30 بجے تک

26 اگست 2026 بروز بدھ
مرکزی عید میلاد النبی ﷺ جلوس
استقبال دن 11:00 بجے

مرکزی مدنی جلوس
استقبال بعد نماز عصر

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ (AQR)
استقبال بعد نماز مغرب

تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے بھرپور شرکت کی اپیل۔

25/08/2026

اظہر مغل لاڑکانہ، احمد چوہدری ایس ایس پی سکھر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

23/08/2026

سکھر: مسجد نور کے احاطے سے تین چور دیوار کے اوپر سے موٹرسائیکل اٹھا کر لے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پوری واردات واضح۔ چوروں نے مسجد کا تقدس بھی پامال کردیا۔

تھانہ سی سیکشن سے چوری ہونے والی کار کا دوسرا رخ!چور کار چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم مبینہ طور پر کچھ ہ...
23/08/2026

تھانہ سی سیکشن سے چوری ہونے والی کار کا دوسرا رخ!

چور کار چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم مبینہ طور پر کچھ ہی فاصلے پر کار کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد چور کار وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کار کے مالک نے تھانہ سی سیکشن پہنچ کر چوری کی رپورٹ درج کروائی۔ اسی دوران تھانے میں موجود افراد کو اطلاع ملی کہ ایک کار صبح سے ایک مقام پر کھڑی ہے، جس کے پچھلے حصے کو بھی نقصان پہنچا ہوا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور کار کے مالک موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ چوری ہونے والی کار وہیں کھڑی تھی، جبکہ چور اسے چھوڑ کر فرار ہو چکے تھے۔

اب سوال یہ ہے:

کیا اس واقعے میں پولیس کی بروقت کارروائی کہیں نظر آ رہی ہے؟

یا پھر یہ کہا جائے کہ کار مالک کے نصیب اچھے تھے کہ چور خود ہی حادثے کا شکار ہو کر گاڑی چھوڑ گئے؟

🚨 اہم اطلاع — گاڑی چوری ہو گئیگاڑی کی تفصیلات:🚗 ٹویوٹا کرولا — 2013🎨 رنگ: Bluish Silver Mica Metallic🔢 چیسز نمبر: NZE 14...
23/08/2026

🚨 اہم اطلاع — گاڑی چوری ہو گئی

گاڑی کی تفصیلات:
🚗 ٹویوٹا کرولا — 2013
🎨 رنگ: Bluish Silver Mica Metallic
🔢 چیسز نمبر: NZE 140-2168565
🔧 انجن نمبر: Y817187

اگر کسی بھائی کو یہ گاڑی کہیں نظر آئے یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ملیں تو براہِ کرم فوری طور پر اطلاع دیں۔

‪+92 312 3406920‬ 📞 رابطہ: زیشان اسلم

سکھر سٹی بائی پاس پر ترقیاتی کام جاری ہے، دونوں اطراف سڑک کو کشادہ کیا جا رہا ہے جبکہ چوک کو بھی بڑا کرنے کا کام جاری ہے...
22/08/2026

سکھر سٹی بائی پاس پر ترقیاتی کام جاری ہے، دونوں اطراف سڑک کو کشادہ کیا جا رہا ہے جبکہ چوک کو بھی بڑا کرنے کا کام جاری ہے۔ 🚧

سٹی بائی پاس سے پاکستان کلب تک سڑک کی توسیع کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی میں بہتری آنے کی امید ہے۔ اس روڈ پر روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کی آمدورفت ہوتی ہے، اس لیے سڑک کی کشادگی یقیناً ایک اہم ضرورت تھی۔

امید ہے کہ کام صرف سڑک اور چوک کی کشادگی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ڈرینج، فٹ پاتھ، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری سہولیات پر بھی توجہ دی جائے گی، تاکہ شہریوں کو ایک بہتر اور محفوظ راستہ مل سکے۔

ترقیاتی کام اپنی جگہ، لیکن اصل کامیابی تب ہوگی جب کام معیاری ہو، بروقت مکمل ہو اور اس کا فائدہ براہِ راست سکھر کے شہریوں کو ملے۔ 🇵🇰

#سکھر

Address

Sukkur

Telephone

+923009319229

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukkur Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sukkur Alerts:

Shortcuts

Share