01/09/2023
✌️
وائی ڈی اے سندھ کا اجلاس سینئر قیادت اور وائی ڈی اے حیدرآباد کی کیبنیٹ کے درمیان ڈاکٹر روشن چانڈیو کی صدارت میں ہوا۔۔
اجلاس کا ایجنڈا آنے والی الیکشن میں حصہ لینا،الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تشکیل اور پوسٹ گریجویٹ اور ہاؤس آفیسرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے لئے کمیٹی تشکیل دینے پر بحث مباحثہ کیا گیا۔۔
سب ممبران نے اس بات پر متفقہ رائے رکھی کے ڈاکٹر مراد قریشی اور ڈاکٹر صالح چانڈیو الیکشن کمیشن کے حیدرآباد کی طرف سے نمائندے ہونگے اور کراچی میں سے ڈاکٹر یاسر پٹھان صاحب الیکشن کمیشن کا حصہ ہونگے۔
حیدرآباد پہلا الکٹڈ یونٹ ہونے کے ساتھ ساتھ دوبارہ الیکشن کرنے کا آواز بلند کرنے والا یونٹ بھی ہے اسلئے ہم پوری سندھ میں نئیں چہرے لانے کے ساتھ ساتھ شفاف الیکشن کرنے کے ہر اس فیصلے کا خیر مقدم کریں گے جو جہموری نظام کے دائرے میں ہوگا۔
حیدرآباد بلخصوص لمس میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹر میر افضل، ڈاکٹر رانا اشفاق، ڈاکٹر طارق ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر راکیش کمیٹی کو لیڈ کریں گے اور پوسٹ گریجویٹ اور ہاؤس آفیسرز کے ہر مسئلے میں اُن سے رابطے میں رہیں گے اور ساتھ ساتھ بلاک وائس ٹیم ڈسٹریبیوٹ کر کے الیکشن کیمپن بھی کرتے رہیں گے۔
لمس میں پوسٹ گریجویٹ کے امتحان میں بہت زیادہ کیندیڈیٹس فیل ہونے اور انڈکشن پالیسی میں ایم ایس کے کنڈیڈیٹس کو انڈکٹ نہ کرنا اور رزلٹ ڈیکلیئر کرنے کے بعد اپنا نوازی کو بھی زیر بحث لایا گیا اور ایم ٹی ای میں کینڈیڈیٹس کا پول اور ٹیبل آف اسپشیفکیشن فالو نہ کرنا بھی زیر بحث لایا گیا جس کے لیئے وائس چانسلر صاحب کو اپلیکشن بھی دی گئی ہے اگر پھر بھی ناجائزی ہوئی تو ثبوتوں کے ساتھ کورٹ بھی جہ سکتے ہیں۔
آخر میں پورے ممبران نے ڈاکٹر روشن چانڈیو اور اُن کی ٹیم کے کام کو سراہا اور آئندہ بھی اسی جوش کے ساتھ کام کرنے کے عزم کو ورجایا۔۔