Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1

Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 This is an Official page of TMC-1 Makki Shah Sukkur.

22/08/2026



Sukkur News Sukkur Ki Awaz Digital Hum & Humara Sukkur Hazir Sukkur SM News Pyara Sindh Bolta Sukkur بولتا سکھر KM Reels

ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس: 🔹 نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ !ڈپٹی کمشنر آفس سک...
21/08/2026

ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس:

🔹 نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ !
ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان (Revised National Action Plan) پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماجد علی ماکو نے کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
​ٹاؤن میونسپل کارپوریشن-1، مکی شاہ سکھر کی نمائندگی ٹاؤن افسران طارق سلیم انصاری اور امیر حمزہ ابڑو نے کی۔
اجلاس کے دوران انسدادِ تجاوزات مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹاؤن افسران نے بتایا کہ مکی شاہ ٹاؤن اپنی حدود اور دستیاب وسائل کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، جبکہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مکمل تعاون اور مشترکہ اقدامات جاری ہیں۔
​اجلاس میں دیگر اہم ایجنڈا نکات کا جائزہ بھی لیا گیا، جن میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی روک تھام، انسدادِ منشیات، پوائنٹ آف سیلز کا جائزہ، غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں و اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، دینی مدارس کی تفصیلات و جیو ٹیگنگ، این جی اوز کا ڈیٹا، بجلی چوری کے خلاف مہم، انسانی اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سمز کا خاتمہ، ٹریفک قوانین کی پاسداری، غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف اقدام اور گداگری کی روک تھام شامل ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے پیشرفت سے آگاہ کیا اور مفاد عامہ و امن و امان کی بالادستی کے لیے باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

​🖋️: پبلک ریلیشن آفیسر - انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 )


Muhammad Din Rajput Abid Ali Ansari Asif Dayo Majeed Sangi Rizwan Siddiqui Ameer Hamza Abro Federal Investigation Agency - FIA Sindh Police Sukkur News Sukkur Ki Awaz Digital THE SUKKUR CHAMBER OF COMMERCE & INDUSTRY Sindh Information Department Hum & Humara Sukkur Hazir Sukkur

💚 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر مکی شاہ ٹاؤن سکھر  کی تیاریاں زور و شور سے جاری! 💚چیئرمین محمد دین راجپوت صاحب نے 12 رب...
21/08/2026

💚 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر مکی شاہ ٹاؤن سکھر کی تیاریاں زور و شور سے جاری! 💚

چیئرمین محمد دین راجپوت صاحب نے 12 ربیع الاول کے جلوس کے طے شدہ راستوں کرن بیکری، دھرم شالہ روڈ، اور فیض محمد روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی عملے کو راستوں پر موجود تمام درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین نادر علی چوہان، جنرل کونسلر ظہیر الدین، سینیٹیشن انسپکٹر عبداللہ چاچڑ اور دیگر بلدیاتی عملہ بھی موجود تھا تاکہ کام کی رفتار کو بہتر بنایا جا سکے۔
انشاء اللہ، جشنِ آمدِ رسول کے اس بابرکت مہینے میں شہریوں کو بہترین سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔

🖋️: پبلک ریلیشن آفیسر - انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 )


Muhammad Din Rajput Asif Dayo THE SUKKUR CHAMBER OF COMMERCE & INDUSTRY Engr Hadi Bullo Sukkur Ki Awaz Digital Sukkur News Hum & Humara Sukkur Hazir Sukkur Nazar Iqbal Amir Mughal KM Reels

عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقعہ پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے سلسلے میں اہم اجلاسٹاؤن میونسپل کارپوریشن-1 مکی ...
20/08/2026

عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقعہ پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے سلسلے میں اہم اجلاس
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن-1 مکی شاہ سکھر کے چیئرمین محمد دین راجپوت صاحب کی صدارت میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد آمدہ عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر ٹاؤن کی حدود میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ اور غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔
اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگھور، ٹاؤن میونسپل کمشنر آصف علی دایو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب الدین دھاریجو (SSWMB) ، ٹاؤن کی یوسیز کے وائس چیئرمینز مختیار کھوکھر، سید حسن شاہ گردیزی، ثاقب راجپوت، سلیم ابڑو، نادر علی چوہان، SSWMB کے اسسٹنٹ ممتاز علی اور دیگر متعلقہ ٹاؤن افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین محمد دین راجپوت صاحب نے SSWMB اور میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور محافل کے تمام روٹس، مساجد اور اہم چوراہوں پر صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں تا کہ شہریوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا
سکے۔

🖋️: پبلک ریلیشن آفیسر - انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 )


Muhammad Din Rajput Asif Dayo Engr Hadi Bullo Babar Ali Mangi Ghulam Akbar Soomro Naimatullah Shaikh Ameer Hamza Abro Sukkur Municipal Corporation THE SUKKUR CHAMBER OF COMMERCE & INDUSTRY Sukkur Ki Awaz Digital Sukkur News Hazir Sukkur Hum & Humara Sukkur

میئر ہاؤس سکھر میں ترجمان حکومتِ سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیرِ صدارت ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منع...
17/08/2026

میئر ہاؤس سکھر میں ترجمان حکومتِ سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیرِ صدارت ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن-1, مکی شاہ سکھر کے چیئرمین محمد دین راجپوت، سکھر کے ممتاز کاروباری شخصیت عامر غوری نے بالخصوص شرکت کی۔
اجلاس میں دیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان، Hazir Sukkur کے زیشان بلوچ، دیگر معزز شہریوں اور سکھر میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سکھر شہر کی مجموعی بنیادی ڈھانچے کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میئر سکھر نے متعلقہ حکام کو تمام زیرِ التوا اور جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں عوامی سہولیات کی بہتری، بالخصوص جدید طرز کے سولرائزڈ پبلک ٹوائلٹس کے فوری قیام اور فعال بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کی ہدایت کی گئی تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا مستقل اور جدید حل ممکن بنایا جا سکے۔

🖋️: پبلک ریلیشن آفیسر - انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 )


Muhammad Din Rajput ICON by Ghouri's Official Ali Hassan Mirani Noman Ahmed Nazar Iqbal Shan Baloch Murtaza Zaidi

🖋️ پبلک ریلیشن آفیسر - انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے میئر ہاؤس سکھر میں اہم اجلاسترجمان حکومتِ سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان ...
15/08/2026

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے میئر ہاؤس سکھر میں اہم اجلاس
ترجمان حکومتِ سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ صاحب کی زیرِ صدارت میئر ہاؤس سکھر میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن-1 مکی شاہ سکھر کے ٹاؤن چیئرمین جناب محمد دین راجپوت صاحب اور وائس چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگھور صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں قابلِ احترام علمائے کرام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوسوں اور دیگر مذہبی تقاریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میئر سکھر نے متعلقہ تمام اداروں کو بہترین صفائی، روشنی، اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ بھرپور عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منایا جا سکے۔

🖋️: پبلک ریلیشن آفیسر - انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 )


Asif Dayo Khalid Jatoi Noman Ahmed Engr Hadi Bullo Pir Ata-Ur Rehman Nazar Iqbal عامر مغل-ترجمان میونسپل کارپوریشن سکھر Allama Asjad Nouman Noori Danish Ansari Mohsin Pirzada

Address

Mehran Cultureral Center, 1st Floor, Opposite Jinnah Municipal Stadium Sukkur
Sukkur
65200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923088384768

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Town Municipal Corporation Sukkur - Makki Shah 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share