PRO SEPCO

PRO SEPCO Sukkur Electric Power Company (SEPCO)

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)Public Relation OfficeUpdates  #648020626Follow us:https://www.Facebook.com/PRO.SEPC...
02/06/2026

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)
Public Relation Office
Updates #648020626
Follow us:
https://www.Facebook.com/PRO.SEPCO

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)
دفتر تعلقات عامہ

*پریس رلیز*

*شدید آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث سیپکو ریجن کے متعدد گرڈ اسٹیشنز متاثر، بجلی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری*

*پریس ریلیز*
سکھر، 2 جون 2026

شدید آندھی، طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث سیپکو ریجن میں ٹرانسمیشن لائنوں، ٹاورز اور پولز کو نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد 132 کے وی اور 220 کے وی سرکٹس ٹرپ کر گئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔

سیپکو کنٹرول سینٹر کے مطابق 220 کے وی گرڈ اسٹیشن لوڈرا سے نکلنے والی اہم ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہوئی ہیں جن میں لوڈرا تا شکارپور، لوڈرا تا گڑھی یاسین، لوڈرا تا لاڑکانہ، لوڈرا تا میڈیجی اور لوڈرا تا لکھی شامل ہیں۔ اسی طرح 132 کے وی ٹھل گرڈ اسٹیشن سے ٹھل تا کندھکوٹ اور ٹھل تا شہدادپور لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔

مزید برآں 132 کے وی میرپور ماتھیلو گرڈ اسٹیشن سے میرپور ماتھیلو تا خان پور مہر جبکہ 132 کے وی شکارپور گرڈ اسٹیشن سے شکارپور تا پارکو ٹرانسمیشن لائن بھی شدید موسمی حالات کے باعث بند ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں 220 کے وی سرکٹ میں فنی خرابی کے باعث 220 کے وی روہڑی گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوا ہے جس سے بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا ہے۔

موسمی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 46 گرڈ اسٹیشنز بجلی کی فراہمی سے محروم ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں لاڑکانہ نیو، لاڑکانہ سٹی، لاڑکانہ سائٹ، قمبر، وارہ، شہدادکوٹ، گڑھی خیرو، میرو خان، رتوڈیرو، گڑھی یاسین، میڈیجی، نوڈیرو، ڈوکری، رادھن، تھل، کندھکوٹ، کرم پور، پارکو، بخشاپور، کشمور، بڈی لیفٹ، ڈہرکی، اوباڑو، میرپور ماتھیلو، خان پور مہر، مبارک پور، پنو عاقل، گھوٹکی، روہڑی، نارا ون، نارا ٹو، ٹھری میرواہ، شاہلڈانی، خیرپور، پیر جو گوٹھ، کوٹ ڈیجی، چنڈیکو، گمبٹ، کنب، رسول آباد، محراب پور، کنڈیارو، بھریا روڈ، مورو، نیو جتوئی، ٹھارو شاہ، نوشہروفیروز، نصیر آباد، رحمانی نگر اور پیارو گوٹھ شامل ہیں جہاں بجلی کی فراہمی مختلف درجات میں متاثر ہوئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو - انجنیئر اعجاز احمد چنہ کی ہدایات پر تمام آپریشن، کنسٹرکشن، جی ایس او اور فیلڈ ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ انجینئرز اور تکنیکی عملہ متاثرہ مقامات پر موجود ہے اور بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ خراب ہونے والے پولز، ٹاورز اور لائنوں کی مرمت تیزی سے کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔

سیپکو کے تمام معزز صارفین کو یقین دلایا جاتا ہے کہ ادارہ اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور بجلی کی مکمل بحالی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ موجودہ غیر معمولی موسمی حالات کے پیش نظر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ان شاء اللہ جلد ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

*ترجمان سیپکو*

02/06/2026

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)
Public Relation Office
Updates #648020626
Follow us:
https://www.Facebook.com/PRO.SEPCO

*بجلی بند رہے گی*

*اہم اطلاع*

سیپکو کے معزز صارفین کو اس پیغام کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے کہ ضروری مرمت کی وجہ سے مندرجہ ذیل *9* عدد فیڈرز پر *بروز بدھ 3 جون 2026* کو دیے گئے وقت کے مطابق بجلی کی فراہمی بند رہے گی:

Approved Shutdown
Wednesday, 03 June 2026

A_
132 Kv Grid Station Sukkur City
From 08:00.am to 03:00.pm

01- Stadium Road
02- Minara Road
03- Mir Masoom Shah
04- Pak Railway

B_
132 Kv Grid Station Pannu Aqil
From 09:00.am to 02:00.pm

01- Shahi Bazar
02- Garibabad
03- Salehani
04- Baiji Chowk
05- City-1

سیپکو تکلیف کے لیے معزرت خواہ ہے.
*ترجمان - سکھر الیکٹرک پاور کمپنی*

Sukkur Electric Power Company (SEPCO)

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)Public Relation OfficeUpdates  #647020626Follow us:https://www.Facebook.com/PRO.SEPC...
02/06/2026

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)
Public Relation Office
Updates #647020626
Follow us:
https://www.Facebook.com/PRO.SEPCO

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)
دفتر تعلقات عامہ

*پریس رلیز*

*وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر سیپکو میں ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز*

سکھر، 02 جون 2026: وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایات اور وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی جاری کردہ پالیسی کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) میں ناقص کارکردگی اور صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے میں ناکامی پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجینئر اعجاز احمد چنہ کی ہدایات پر صارفین کی شکایات کے اندراج اور ازالے کے قومی نظام 118 میں انتہائی ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر (آپریشن) سکھر ڈویژن کے دورانِ تعیناتی بدترین کارکردگی کے حامل افسر انجینئر معراج الدین شیخ اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن روہڑی سجاد علی میمن کو فوری طور پر معطل (Suspend) کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں 118 شکایات کے ازالے، مقررہ اہداف کے حصول اور مجموعی کارکردگی میں ناقص نتائج دینے والے تمام متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز (XENs) اور سب ڈویژنل آفیسرز (SDOs) کو وجوہات بتاؤ نوٹسز/لیٹرز آف ایکسپلینیشن جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ ان سے ان کی کمزور کارکردگی اور مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے کے حوالے سے وضاحت طلب کی جا سکے۔

مزید برآں، صارفین کی شکایات کے مؤثر ازالے، نگرانی کے فرائض کی ادائیگی اور کام کو مؤثر و نتیجہ خیز انداز میں مکمل نہ کرنے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجینئر اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی، شکایات کے بروقت ازالے اور ادارے میں جوابدہی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ناقص کارکردگی کے مرتکب افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ان اقدامات کا مقصد ادارے میں احتساب، پیشہ ورانہ معیارِ کار میں بہتری، صارفین کی شکایات کے فوری حل اور وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ سیپکو کے معزز صارفین کو مزید بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجینئر اعجاز احمد چنہ نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کے حامل اور محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے افسران نہ صرف تادیبی کارروائی کے تابع ہوں گے بلکہ انہیں کسی بھی قسم کے آنوریم (Honorarium)، پرفارمنس بونس یا خصوصی مالی مراعات بھی نہیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیپکو میں صرف بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت اور ناقص کارکردگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

*ترجمان سیپکو*
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (SEPCO)

31/05/2026
28/05/2026

Sukkur Electric Power Company (Ltd.)
Public Relation Office
Updates #645280526
Follow us:
https://www.Facebook.com/PRO.SEPCO

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (سیپکو)
دفتر تعلقات عامہ

*پریس رلیز*

سکھر: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایات پر سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) ریجن میں عید الاضحٰی کے تیسرے روز بھی صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجنیئر اعجاز احمد چنہ کی زیر نگرانی تمام آپریشنل، ٹیکنیکل اور فیلڈ ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ عید کے تیسرے روز بھی بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

ترجمان سیپکو کے مطابق عید الاضحٰی کے دوران سیپکو ریجن کے تمام سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں خصوصی ڈیوٹی روسٹر نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی ٹرانسفارمرز، ٹرالیز، تاریں اور دیگر ضروری سامان بھی فیلڈ اسٹاف کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو عید کے مقدس موقع پر ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام ڈسکوز کو خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ شہری عید کی خوشیوں سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مستحکم رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے متعلقہ افسران اور عملہ ہمہ وقت متحرک رہے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ سیپکو کا تمام عملہ عید کے دوران صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بجلی کی مسلسل ترسیل یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں اور تنصیبات کے قریب نہ باندھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر سیپکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کیا جائے۔

*ترجمان سیپکو*

Sukkur Electric Power Company (SEPCO)

27/05/2026

عید الاضحیٰ ہمیں سکھاتی ہے کہ قومیں جذبۂ قربانی، خدمت اور اخلاص سے آگے بڑھتی ہیں۔
اس مبارک موقع پر میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے، اور ہمارے درمیان محبت و اتحاد کو ہمیشہ قائم رکھے۔

On Eid day, Eid ul Adha duty is being performed by Mr. Khalid Hussain  - Shaikh - DG Mirad, Mr. Vijay Kumar CM (M&T) & M...
27/05/2026

On Eid day, Eid ul Adha duty is being performed by Mr. Khalid Hussain - Shaikh - DG Mirad, Mr. Vijay Kumar CM (M&T) & Mr. Ayaz Ahmed Shaikh D.D (PDC) in SEPCO Control room for monitoring the continuity of electricity supply.

Address

Admn. Block, Thermal Power Station, Old Sukkur
Sukkur
65200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO SEPCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PRO SEPCO:

Share