14/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰
14 اگست محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ یہ آزادی، قربانی، عزم اور قومی یکجہتی کی وہ روشن علامت ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال جدوجہد اور قربانیاں پیش کیں۔
آئیے اس یومِ آزادی پر ہم عہد کریں کہ علم، شعور، دیانت، اتحاد اور خدمتِ وطن کو اپنی زندگیوں کا شعار بنائیں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔
میر معصوم شاہ لائبریری علم کی روشنی کو عام کرنے، مطالعے کے فروغ اور ایک باشعور و ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے عزم کے ساتھ تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادیِ پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
#14اگست