18/08/2026
*صوابی سرکل کرنل شیر کلے*
یوریا کھاد کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی
صوابی: ضلعی ڈائریکٹر زراعت توسیع صوابی محمد ادریس کی ہدایت پر ایگریکلچر آفیسر احتشام الحق نے فیلڈ اسسٹنٹ طاہر علی، فیلڈ اسسٹنٹ عنایت علی شاہ، فیلڈ اسسٹنٹ محمد ہلال اور مقامی پولیس کے ہمراہ یارحسین بازار میں کھاد ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی خرید و فروخت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی سامنے آنے پر یوریا کھاد سیل کر دی گئی۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
محکمہ زراعت توسیع صوابی کی جانب سے تمام کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
#زراعت #یارحسین #صوابی