Bajawelfare

Call Directions Website Contact the organization

Bajawelfare پیج بنانے کا مقصد صرف غریب کی مدد کرنا ہے ۔

03/10/2026

شکر الحمداللہ گل سعید بھائی کیلئے دو ڈبہ میڈیسن کا بندوبست ہوگیا ہے,ایک ڈبہ کی قیمت 46000 ہے، جن بھائیوں نے اس کار خیر میں تعاون کیا اللہ تعالی ان کو جزائے خیر دے آمین

شکر الحمداللہ مصطفی بیٹے کا آپریشن ہوچکا ہے اور اب کافی بہتر ہے جن بھائیوں نے اس کار خیر میں تعاون کیا اللہ تعالی ان کو ...
24/09/2026

شکر الحمداللہ مصطفی بیٹے کا آپریشن ہوچکا ہے اور اب کافی بہتر ہے جن بھائیوں نے اس کار خیر میں تعاون کیا اللہ تعالی ان کو جزائے خیر دے آمین ۔

24/09/2026

شکر الحمداللہ
سعید کاکا کیلئے جو اپیل کیا تھا شکر الحمداللہ ویل چئیر ، میٹ ،ادویات اور گھر کیلئے راشن دے دیا ۔ اللہ تعالی صحت کاملہ نصیب کرے آمین ۔

23/09/2026

اپیل برائے تعاون

گل سعید بھائی سکنہ گدون گندف گزشتہ 14 سال سے کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ پہلے دو سال لاہور کے شوکت خانم ہسپتال سے علاج کروایا، جبکہ اس کے بعد سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے علاج جاری ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے ضروری ادویات کی کمی کی وجہ سے ان کا علاج متاثر ہو رہا تھا۔ کچھ دوستوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے Nilosigna 200mg کا ایک ڈبہ خرید کر دیا، جس کی قیمت 45,000 روپے ہے۔ اس ایک ڈبے سے ان کی حالت میں اتنی بہتری آئی کہ وہ دوبارہ بستر سے اٹھنے کے قابل ہوگئے۔

اب گل سعید بھائی کے لیے مزید دو ڈبوں کی ضرورت ہے، جن کی مجموعی قیمت 90,000 روپے بنتی ہے۔ امید ہے کہ یہ دوا ملنے سے ان کی حالت میں مزید بہتری آئے گی اور تب تک ان کی باقاعدہ میڈیسن بھی دستیاب ہو جائے گی۔

لہٰذا تمام دوستوں، اہلِ خیر اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ گل سعید بھائی کے علاج میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا تعاون ان کے لیے بہت بڑا سہارا بن سکتا ہے۔

ایک ڈبہ Nilosigna 200mg: 45,000 روپے
دو ڈبوں کی ضرورت: 90,000 روپے

اللہ تعالیٰ گل سعید بھائی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر دے۔ آمین۔03116827244

summary report Jan-Aug 2026
01/09/2026

summary report Jan-Aug 2026

24/08/2026

مصطفیٰ بیٹے کا کل آپریشن ہے۔ تمام دوستوں سے خصوصی اپیل ہے کہ مصطفیٰ کے کامیاب آپریشن اور جلد صحتیابی کے لیے دعا فرمائیں۔ 🤲

الحمدللہ، ابھی تک مصطفیٰ کے آپریشن کے لیے 75,000 روپے تعاون فراہم کیا جا چکا ہے، اور ان شاء اللہ مزید بھی تعاون کیا جائے گا۔

جن تمام دوستوں نے اس مشکل وقت میں تعاون کیا، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے مال و جان میں برکت دے۔ آمین ثم آمین۔ ❤️

مصطفیٰ کے لیے دعا ضرور کریں۔ 🤲

23/08/2026

اپیل برائے تعاون

مصطفیٰ ولد عبداللہ، محلہ حاجی خیل، گردن میں رسولی کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس سے پہلے بھی مصطفیٰ کے دو مرتبہ آپریشن ہو چکے ہیں، لیکن شدید غربت کے باعث علاج کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا، جس کی وجہ سے ایک بار پھر گردن میں رسولی بن گئی ہے۔

ڈاکٹر نے 150,000 روپے کے اخراجات بتائے ہیں اور بمشکل پیر کے روز آپریشن کی تاریخ دی ہے۔ کچھ اخراجات صحت کارڈ سے پورے ہو جائیں گے، تاہم صحت کارڈ سے پہلے ہی مصطفیٰ کے دو آپریشن اور اس کے والد کا دل کا آپریشن ہو چکا ہے، اس لیے مکمل اخراجات صحت کارڈ سے پورے ہونا ممکن نہیں۔

مخیر حضرات سے عاجزانہ اپیل ہے کہ مصطفیٰ کے علاج اور آپریشن کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں تاکہ اس معصوم بچے کا بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور مصطفیٰ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

اپیل برائے تعاونایک بیوہ خاتون گزشتہ کئی سالوں سے کینسر جیسی موذی بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ باجا ویلفیئر ٹرسٹ کی جا...
21/08/2026

اپیل برائے تعاون

ایک بیوہ خاتون گزشتہ کئی سالوں سے کینسر جیسی موذی بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ باجا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر بار ان کے علاج میں تعاون کیا گیا ہے، لیکن اس بار ادویات اور ضروری ٹیسٹ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

مریضہ کی ادویات کی لاگت 70,000 روپے ہے، جبکہ ضروری ٹیسٹوں پر تقریباً 35,000 روپے خرچ ہوں گے۔ وہ روزانہ 6 گولیاں استعمال کرتی ہیں۔اور پچھلے چار مہینے سے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کوئی گولی نہیں لی ۔

تمام مخیر حضرات اور بھائیوں سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق تھوڑا تھوڑا تعاون ضرور کریں، تاکہ اس بیوہ بہن کا علاج جاری رہ سکے۔

آپ کا معمولی سا تعاون بھی اس بہن کے علاج میں بڑی مدد ثابت ہو سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور اس بہن کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

شکر الحمدللہ ❤️عبدالقدیر، عمر 18 سال، گزشتہ چند ہفتوں سے گردوں کے مسئلے میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹرز نے مہنگے ٹیسٹ اور CT Scan ...
18/08/2026

شکر الحمدللہ ❤️
عبدالقدیر، عمر 18 سال، گزشتہ چند ہفتوں سے گردوں کے مسئلے میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹرز نے مہنگے ٹیسٹ اور CT Scan تجویز کیے تھے۔ عبدالقدیر ایک مدرسے کا طالب علم اور انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔
باجہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اس کے ضروری ٹیسٹ، CT Scan اور ادویات کا انتظام کیا گیا۔ الحمدللہ، اس مشکل وقت میں اس کی مدد کرنے کی توفیق ملی۔
اللہ تعالیٰ عبدالقدیر کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور تمام معاونین کو جزائے خیر دے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️

Address

Swabi
23430

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajawelfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bajawelfare:

Shortcuts

Share

Category