06/09/2026
🌿 مقبرے کی صفائی اور قبروں کی بحالی کا کام جاری 🤲
حالیہ شدید بارشوں کے باعث مانیری صوابی کے مقبرے میں کئی قبریں نیچے دب گئی ہیں اور جگہ جگہ گھاس بھی اُگ آئی ہے۔
تنظیم امن اتحاد و خیر آرگنائزیشن مانیری صوابی کی طرف سے نوجوانوں کے تعاون سے مقبرے کی صفائی اور قبروں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ❤️
خدمتِ خلق کا یہ سلسلہ ہمارے نوجوانوں کے جذبۂ خدمت کی بہترین مثال ہے۔
📢 عوام سے خصوصی اپیل:
اس نیک اور فلاحی کام میں تنظیم کے نوجوانوں کا ساتھ دیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں، تاکہ مقبرے کی صفائی اور قبروں کی بحالی کا یہ کام جلد مکمل کیا جا سکے۔ 🤝
اللہ تعالیٰ تمام نوجوانوں کی محنت اور تعاون کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲
ایڈمن و خادمِ تنظیم: حماد خان