26/05/2026
*ڈی ایس پی صوابی فضل شیر خان کا عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام کے نام خصوصی پیغام۔*
عیدالضحیٰ کے مقدس تہوار کے دوران عوام الناس سے اپیل ہے کہ سٹیفا نہر میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ نہر میں نہانا خطرناک ہونے کے باعث پابندی عائد ہے۔ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں۔ عید کے موقع پر اپنے گھروں، دکانوں اور قیمتی سامان کی حفاظت یقینی بنائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق* کی وضع کردہ ہدایات پر اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، لہٰذا مطلوب افراد خود کو قانون کے حوالے کریں، بصورت دیگر ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان اور ایس ایچ او تھانہ زیدہ عامر خان بھی موجود تھے۔
صوابی پولیس عیدالضحیٰ کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*