06/10/2026
06 اکتوبر 2026 محلہ تانگہ آڈہ /بلڑخیل
حکومتِ خیبر پختونخوا کے "پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا" وژن اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں، محمد شعیب ظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) ہیڈکوارٹر ضلع صوابی اور محمد اسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ تحصیل رزڑ کی نگرانی و ہدایات کے تحت ویلج کونسل یعقوبی-1 میں خصوصی صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
خصوصی صفائی مہم کے تحت ویلج کونسل یعقوبی 1 میں تمام محلہ جات میں صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ صفائی مہم سیکرٹری ویلج کونسل یعقوبی-1، قدرت اللہ کی زیرِ نگرانی جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، صفائی کے معیار کو بہتر بنانا اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ محکمہ خیبر پختونخوا عوامی خدمت، صفائی ستھرائی اور ماحول دوست اقدامات کے ذریعے صاف، سرسبز اور خوشحال خیبر پختونخوا کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔
اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ صفائی مہم میں بھرپور تعاون کریں، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور جنازگاہ سمیت تمام عوامی مقامات کی صفائی اور خوبصورتی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
🌿 صاف ماحول، صحت مند معاشرہ — ہماری مشترکہ ذمہ داری
لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
ویلج کونسل یعقوبی-1، تحصیل رزڑ، ضلع صوابی
Directorate General Local Government & Rural Development
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Deputy Commissioner Swabi