Swabi PTI News Updates

Swabi PTI News Updates پاکستان تحریک انصاف صوابی نیوز

21/07/2026

تحریک انصاف تحصیل صوابی کے صدر جہانزیب خان نے صوابی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر خطاب۔

15/07/2026
اہم اطلاع برائے عوامنشاط برہان گرڈ اسٹیشن پر تکنیکی خرابیگدون آمازئی گرڈ کا جمپر ٹوٹ جانے کے باعث نشاط برہان گرڈ اسٹیشن ...
05/07/2026

اہم اطلاع برائے عوام

نشاط برہان گرڈ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی

گدون آمازئی گرڈ کا جمپر ٹوٹ جانے کے باعث نشاط برہان گرڈ اسٹیشن پر لوڈ بڑھ گیا ہے۔

پیسکو حکام بجلی کی بحالی کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ، اگر کوئی دوسرا فالٹ پیش نہ آیا تو رات 10 بج کر 20 منٹ تک موجودہ فالٹ کلیئر ہو جائے گا۔ اس کے بعد آپریشنل ورک مکمل کرنے میں تقریباً 20 منٹ مزید درکار ہوں گے، جس کے بعد صوابی میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ٹیم اس مسئلے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے تاکہ بجلی کی بحالی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

عوام سے گزارش ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ان شاء اللہ بجلی جلد بحال کر دی جائے گی

تحصیل ٹوپی صدر ندیم خان
04/07/2026

تحصیل ٹوپی صدر ندیم خان

02/07/2026

‏وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریر میں عمران خان کی جیل میں حالتِ زار اور ملاقاتوں پر پابندی کا شکوہ کیا۔ انہوں نے تقریر کے اختتام پر جب یہ کہا کہ "جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے"، تو ویڈیو کے 9ویں سیکنڈ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اس بات پر تالیاں بجا رہی ہیں۔ سہیل آفریدی کے خطاب کے بعد پورے 17 سیکنڈز تک ہال تالیوں سے گونجتا رہا، اور یہ سلسلہ تب رکا جب اسٹیج سیکریٹری نے تالیوں کی گونج میں ہی اگلے مقرر کا نام اناؤنس کیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں زیرِ تعمیر وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کھنڈہ صوابی کا دورہ کیا۔ایکس سی این میگا...
30/06/2026

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں زیرِ تعمیر وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کھنڈہ صوابی کا دورہ کیا۔

ایکس سی این میگا C&W اور پروجیکٹ کے کنٹریکٹر نے ہسپتال کے تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خصوصی کوششوں سے صوابی میں کل لاگت 4.2 ارب روپے سے بننے والا وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال، جس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

4.2 ارب روپے کی لاگت سے 285 بیڈز پر مشتمل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی کی پچھلے دور حکومت میں منظوری دی گئی تھی، ہسپتال 46 کنال پر محیط ہے ۔

ہسپتال میں پیڈز ایمرجنسی، گائنی ایمرجنسی، پیڈز سرجری اور پیڈز سرجیکل آئی سی یو کے علاوہ دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ہسپتال صوابی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے، جس کے قیام سے بچوں اور خواتین کے پیچیدہ امراض کی تشخیص تمام جدید سہولیات کے ذریعے کی جا سکے گی۔

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت عمران خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کے اجرا کے ذریعے صحت و تعلیم کے شعبوں میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi PTI News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share