09/02/2023
یہ تصاویر کسی مضبوط اعصاب والے انسان کو توڑ کر رکھ دینے کیلئے کافی ہیں!
ایک ترک شخص میسوت، ساری رات اپنی پندرہ سالہ بیٹی ارماک لیلہ کا ہاتھ تھامے اس ملبے کے ڈھیر کے ساتھ بیٹھا رہا ہے جس کے تلے اس کی بیٹی کی لعش موجود ہے۔ ارماک ملبے تلے پھنسی رہی اور بالآخر دم توڑ گئ ہے، میسوت کو معلوم ہے کہ اس کی بیٹی اب زندہ نہیں ہے، مگر وہ بیٹی کو تنہا چھوڑنے کی ہمت نہیں کرتا ہے یا ایسی ہمت کرنا نہیں چاہتا ہے۔
قدرتی آفات قدرت کیلئے شاید قدرتی ہوں، ہمارے لیئے محض آفات ہوتی ہیں۔
اپنے پیاروں سے پیار کیجیئے!
دوسروں کے پیاروں سے پیار کیجیئے!
کیونکہ پیار قدرتی آفات کے ملبے تلے دب کر بھی نہیں مرتا!