06/08/2026
Lاسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ ہستم کی مختلف نجی میڈیکل لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی، 6 لیبارٹریاں سیل
اسسٹنٹ کمشنر رزڑ محترمہ صبیحہ ہستم نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران کے ہمراہ مختلف نجی میڈیکل لیبارٹریوں کا معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ متعدد لیبارٹریوں میں متعلقہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیاں سامنے آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ 6 لیبارٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔ ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ قانونی تقاضوں، لائسنسنگ اور مقررہ طبی معیارات پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رازڑ محترمہ صبیحہ ہستم نے کہا کہ عوام کی صحت سے متعلق معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ غیر قانونی یا غیر معیاری طبی مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور قابلِ اعتماد طبی سہولیات میسر آ سکیں۔