Provincial Ombudsman صوباٸی محتسب Regional Office Swat

  • Home
  • Pakistan
  • Swat
  • Provincial Ombudsman صوباٸی محتسب Regional Office Swat

Provincial Ombudsman صوباٸی محتسب Regional Office Swat محتسب عوام کوانصاف بغیرفیس وکیل کےکسی بھی صوبائی سرکاری ادارے کے خلاف درخواست6ماہ کیمدت میں حل کریگا

Forum of Pakistan Ombudsman - FPO Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa Pashto News Network Nahid Ali Shaheen Dc Off...
31/08/2026

Forum of Pakistan Ombudsman - FPO
Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa
Pashto News Network
Nahid Ali Shaheen
Dc Offic Swat

University of Malakand
University of Swat

31/08/2026
📢 عوامی آگاہی — صوبائی محتسب خیبر پختونخواکیا کسی سرکاری ادارے، افسر یا اہلکار کی غفلت، نااہلی، غیر ضروری تاخیر یا بدانت...
28/08/2026

📢 عوامی آگاہی — صوبائی محتسب خیبر پختونخوا

کیا کسی سرکاری ادارے، افسر یا اہلکار کی غفلت، نااہلی، غیر ضروری تاخیر یا بدانتظامی کی وجہ سے آپ کو اپنے جائز حق کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے؟

صوبائی محتسب خیبر پختونخوا شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک اہم فورم ہے، جہاں سرکاری محکموں اور متعلقہ افسران کے خلاف بدانتظامی (Maladministration) سے متعلق شکایات کی تحقیقات کی جاتی ہیں۔

📌 صوبائی محتسب کا مقصد:
⚖️ شہریوں کے حقوق کا تحفظ
⚖️ حکومتی امور میں شفافیت اور قانون کی بالادستی
⚖️ بدانتظامی کے باعث ہونے والی ناانصافی کا ازالہ
⚖️ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی

📌 آپ کی شکایت کن معاملات سے متعلق ہو سکتی ہے؟
سرکاری محکموں کی غفلت، غیر ضروری تاخیر، اختیارات کے غلط استعمال یا دیگر انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف شکایت کی جا سکتی ہے۔

اپنے حقوق سے آگاہ رہیں، اپنی آواز بلند کریں اور بدانتظامی کے خلاف مؤثر قانونی فورم سے رجوع کریں۔

صوبائی محتسب خیبر پختونخوا

انصاف • احتساب • بہتر طرزِ حکمرانی • شہریوں کے حقوق




#بدانتظامی
#انصاف
#احتساب

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارکماہِ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں سرورِ کائنات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری...
25/08/2026

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک

ماہِ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں سرورِ کائنات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری امتِ مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے۔

آئیے اس بابرکت موقع پر ہم نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، حسنِ اخلاق، محبت، رواداری، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا عہد کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سچی محبت نصیب فرمائے، آپ ﷺ کی سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو امن، خوشحالی اور سلامتی عطا فرمائے۔

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔

اللّٰہم صلِّ علیٰ محمدٍ و علیٰ آلِ محمد ﷺ

محتسب خیبر پختونخوا کی مؤثر کارروائی.صوبائی محتسب خیبر پختونخوا جناب مطہر زیب کی ہدایات اور نگرانی میں ریجنل آفس سوات می...
22/08/2026

محتسب خیبر پختونخوا کی مؤثر کارروائی.
صوبائی محتسب خیبر پختونخوا جناب مطہر زیب کی ہدایات اور نگرانی میں ریجنل آفس سوات میں زیرِ سماعت شکایت پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے زیرِ التواء واجبات اور Restoration کی بحالی یقینی بنائی گئی۔
شکایت کی تحقیقات ریجنل آفس سوات کے ڈپٹی رجسٹرار، کلیم شہاب نے کیں۔ شکایت کنندہ نے بھی بذریعہ Thanks letter کر کے تصدیق کی۔

صوبائی محتسب خیبر پختونخوا جناب مطہر زیب عوامی شکایات کے بروقت ازالے، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شکایت پر صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کی مداخلت اور تعاون کے نتیجے میں شکایت کنندہ کے والد کے بقایا ریٹائرمنٹ واجبات متعلق...
20/08/2026

شکایت پر صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کی مداخلت اور تعاون کے نتیجے میں شکایت کنندہ کے والد کے بقایا ریٹائرمنٹ واجبات متعلقہ دفاتر کی جانب سے ادا کر دیے گئے ہیں:

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات: 848,197 روپے

اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور : 101,457 روپے

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس اپر دیر: 695,903 روپے

کل رقم: 16,45,557 روپے

شکایت کنندہ نے ادائیگی پر صوبائی محتسب خیبر پختونخوا جناب مُطہر زیب اور ڈپٹی رجسٹرار مالاکنڈ ڈویژن جناب کلیم شہاب اور ان کے دفتر کے تمام عملے کا تہہ دل سے شکر ادا کیا۔

Staff Report,Mr. Kalim Shahab, Deputy Registrar, Provincial Ombudsman Secretariat Malakand Division, met with Mr. Sohail...
14/08/2026

Staff Report,

Mr. Kalim Shahab, Deputy Registrar, Provincial Ombudsman Secretariat Malakand Division, met with Mr. Sohail Ahmad Khan, Deputy Commissioner, Bar Swat, at his office and congratulated him on his appointment as Deputy Commissioner, Bar Swat.

During the meeting, matters of mutual interest, timely redressal of public complaints, institutional coordination, and provision of better public services were discussed. The need for effective communication and enhanced cooperation between the two institutions was also emphasized.

Mr. Sohail Ahmad Khan thanked him for the good wishes and assured his full cooperation in matters relating to the Office of the Provincial Ombudsman.

13/08/2026

ڈپٹی کمشنر بر سوات سے ملاقاتصوبائی محتسب سیکرٹریٹ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی رجسٹرار جناب کلیم شہاب نے ڈپٹی کمشنر بر سوات جنا...
13/08/2026

ڈپٹی کمشنر بر سوات سے ملاقات

صوبائی محتسب سیکرٹریٹ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی رجسٹرار جناب کلیم شہاب نے ڈپٹی کمشنر بر سوات جناب سہیل احمد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب کلیم شہاب نے جناب سہیل احمد خان کو ڈپٹی کمشنر بر سوات تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیاب مدتِ تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں دفاتر کے فرائض و امور سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بالخصوص ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے، عوامی شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے، اور شہریوں کو بہتر سہولیات اور خدمات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے، شفافیت اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے صوبائی محتسب کے دفتر اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان قریبی تعاون نہایت اہم ہے۔

جناب سہیل احمد خان نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی محتسب کے دفتر سے متعلق امور میں ہر ممکن تعاون اور بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

23/03/2026

Address

Near Allah O Akbar Masjid At Saidu Sharif District Swat
Swat
19130

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92946920247

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Ombudsman صوباٸی محتسب Regional Office Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Provincial Ombudsman صوباٸی محتسب Regional Office Swat:

Shortcuts

Share