30/05/2026
ایک ریاست دو دستور نامنظور نامنظور !
گلگت بلتستان انتخابی مہم میں شرکت کے لئے حکومتی وزراء، مشیروں اور پارٹی رہنماؤں کو اسٹیٹ پروٹوکول دیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن خصوصاً پی ٹی آئی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں صوبہ بدر کیا جا رہا ہے اور اسد قیصر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک کر ان کی نقل و حرکت محدود کی جا رہی ہے۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے بلکہ ملکی یکجہتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
ریجیم چینج کے کرداروں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں ایک ہی ریاست میں قانون اور انصاف کے دوہرے معیار واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو سکردو پہنچنے پر شاہانہ پروٹوکول دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری طرف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتخابی مہم کے لیے اسلام آباد سے اسکردو روانگی سے روک دیا جاتا ہے، ایئرپورٹ کے داخلی راستے بند کیے جاتے ہیں اور عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ طرزِ عمل جمہوری اقدار، آئینی اصولوں اور قومی یکجہتی کے منافی ہے۔