04/11/2025
مٹہ مین چوک میں پانی کی پائپ بچھانے کے لیے کی گئی کھدائی عوام کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔ کھدائی کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکامِ بالا کی بے حسی کی وجہ سے مین روڈ گڑھوں میں تبدیل ہو چکا ہے