Tehreek Tahafuz Takht bhai

Tehreek Tahafuz Takht bhai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tehreek Tahafuz Takht bhai, Social service, Takht-i-Bhai.
(1)

تحصیل تخت بھائی میں سیاسی بے ضابطگیوں اور سماجی برائیوں کے خلاف ایک توانا آواز
یہ ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل ہے👇
📲 براہِ کرم ابھی فالو کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VbBbRyu2phHMRb03kE3J

**Fake Notification Alert**Islamabad (3rd August, 2026): The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) has noted that a...
03/09/2026

**Fake Notification Alert**

Islamabad (3rd August, 2026): The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) has noted that a fake notification is being circulated on social media. This news is false and misleading. PTA has not issued any such alart . The public is advised not to share or rely on unverified information circulating on social media. Follow PTA social media mentions accounts.

*جعلی AI بینک سلپس سے ہوشیار رہیں!**آج کل AI اور جدید ایڈیٹنگ کے ذریعے ایسی جعلی بینک ٹرانزیکشن سلپ بنائی جا سکتی ہیں جو...
01/09/2026

*جعلی AI بینک سلپس سے ہوشیار رہیں!*

*آج کل AI اور جدید ایڈیٹنگ کے ذریعے ایسی جعلی بینک ٹرانزیکشن سلپ بنائی جا سکتی ہیں جو بالکل اصلی نظر آتی ہیں۔*

*⚠️ صرف اسکرین شاٹ یا ٹرانزیکشن سلپ دیکھ کر یقین نہ کریں کہ پیمنٹ موصول ہو گئی ہے۔*

*✅ ہمیشہ اپنے بینک اکاؤنٹ/ایپ میں رقم خود چیک کریں۔*
*✅ صرف سلپ دکھانے پر مال یا سامان حوالے نہ کریں۔*
*✅ مشکوک ٹرانزیکشن کی صورت میں بینک سے تصدیق کریں۔*

*یاد رکھیں: Screenshot ثبوت نہیں، اصل رقم کا اکاؤنٹ میں آنا ہی اصل تصدیق ہے۔*

*اپنے دوستوں اور کاروباری ساتھیوں کے ساتھ یہ پوسٹ ضرور شیئر کریں تاکہ کوئی دھوکے کا شکار نہ ہو۔*

01/09/2026

📢 عوامی مطالبہ منظور، گنجئی ہسپتال میں میل الٹراساؤنڈ ڈاکٹر تعینات

چند روز قبل سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا فیاض علی شاہ کے دورۂ گنجئی ہسپتال کے موقع پر تحریک کے ممبران نے مختلف عوامی مطالبات پیش کیے تھے، جن میں میل الٹراساؤنڈ ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

الحمدللہ! تحریک کا یہ مطالبہ منظور ہوگیا اور ڈاکٹر عدنان نے گنجئی ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے کہ الٹراساؤنڈ مشین پہلے سے ہسپتال میں موجود تھی فیمیل ڈاکٹر بھی تھی لیکن بڑے عرصہ سے میل ڈاکٹر موجود نہی تھا ، تاہم میل الٹراساؤنڈ ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ سہولت مکمل طور پر دستیاب نہیں تھی۔

عوامی مطالبہ پورا کرنے پر سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا، ڈاکٹر عدنان اور متعلقہ حکام کا شکریہ۔ 🤝





01/09/2026

اسلم کلی گراؤنڈ — کھیل کا میدان یا مسائل کا ڈھیر؟ 🏏

یہ ہے اسلم کلی گراؤنڈ تخت بھائی کی موجودہ صورتحال۔ ایک طرف نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدانوں کی شدید کمی ہے، اور دوسری طرف جو گراؤنڈ موجود ہیں، ان کی حالت بھی انتہائی افسوسناک ہے۔

آپ خود کیمرے کی نظر سے دیکھ سکتے ہیں:

▪️ کمرے کی حالت انتہائی خراب
▪️ واش رومز ناقابلِ استعمال
▪️ کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں
▪️ بجلی کی سہولت موجود نہیں
▪️ پانی کا پمپ بار بار چوری ہو جاتا ہے

مزید حیران کن بات یہ ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دن کے وقت کے لیے چوکیدار موجود ہے، لیکن رات کے وقت گراؤنڈ کی حفاظت کے لیے کوئی چوکیدار نہیں۔
یہ کیسا نظام اور کیسی منصوبہ بندی ہے؟

گزشتہ سال اسی گراؤنڈ پر صوبائی حکومت کی جانب سے تقریباً 50 لاکھ روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے، لیکن آج گراؤنڈ کی حالت سب کے سامنے ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اگر واقعی گراؤنڈ کو محفوظ اور فعال رکھنا ہے تو رات کے لیے کم از کم دو چوکیدار اور دن کے لیے ایک چوکیدار کافی ہو سکتا ہے۔

تحصیل و ضلعی انتظامیہ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، متعلقہ ایم پی اے اور ان کے فوکل پرسنز کو چاہیے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، گراؤنڈ کی موجودہ حالت کا جائزہ لیں اور ذمہ داروں سے جواب طلب کریں۔

صرف عہدے، تنخواہیں اور ڈیوٹیاں کافی نہیں—اپنی ذمہ داری بھی نبھانی چاہیے۔

ہمارے نوجوانوں کو گراؤنڈ دیں، ان کی حفاظت کریں اور موجودہ گراؤنڈز کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی

01/09/2026

ایک گراؤنڈ، ہزاروں نوجوان اور ایک مثبت معاشرہ! 🏏

یہ دیر میدان میں ایک کرکٹ میچ کا منظر ہے، جہاں ہزاروں نوجوان مختلف علاقوں سے آکر گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور کئی گھنٹوں تک کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

سوچنے کی بات ہے کہ یہ دو تین گھنٹے کتنے نوجوان آوارہ گردی، منشیات، تماشوں، داداگیری اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رہے۔ اگر اسی طرح ہر علاقے میں معیاری کھیل کے میدان موجود ہوں تو ہمارے نوجوان اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کر سکتے ہیں۔

بدقسمتی سے تخت بھائی میں سپورٹس گراؤنڈز کی شدید قلت ہے۔
سکول اور کالج کے اوقات کے بعد جب نوجوانوں کے پاس صحت مند سرگرمیوں کے مواقع نہیں ہوتے تو ان میں سے بہت سے منفی سرگرمیوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔

اگر بوائز ڈگری کالج تخت بھائی کا بند سپورٹس گراؤنڈ عام نوجوانوں کے لیے کھول دیا جائے تو عصر کے وقت سینکڑوں نوجوان وہاں کھیلنے، کھیل دیکھنے اور صحت مند سرگرمیوں میں وقت گزارنے آ سکتے ہیں۔ کچھ نوجوان خود کھیلیں گے، کچھ میچ دیکھیں گے اور بہت سے نوجوان صرف گراؤنڈ کا ماحول ہی انجوائے کریں گے۔

اس طرح ہمارے نوجوان داداگیری، ٹک ٹاک کے نام پر غیر ضروری سرگرمیوں، ون ویلنگ اور دیگر منفی رجحانات سے بھی کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

افسوس ہے کہ تقریباً دس سال سے ایک قیمتی سپورٹس گراؤنڈ عام نوجوانوں کے لیے بند پڑا ہے۔

ہم انتظامیہ، صوبائی سپورٹس مینجمنٹ، کالج انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بوائز ڈگری کالج تخت بھائی کا سپورٹس گراؤنڈ فوری طور پر نوجوانوں کے لیے کھولا جائے۔

نوجوانوں کو میدان دیں، وہ معاشرے کو مثبت سمت دیں گے۔ 🏏

توصیف احمد میدانی
منجانب: تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی

خیبر پختونخوا کے کسے بھی شہری کو فرد اراضی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو، تو آر ٹی ایس کمیشن کو شکایت جمع ک...
31/08/2026

خیبر پختونخوا کے کسے بھی شہری کو فرد اراضی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو، تو آر ٹی ایس کمیشن کو شکایت جمع کروائے۔

30/08/2026
28/08/2026

گیس بندش و لو پریشر کے حوالے سے شہریوں کا بار بار رابطے پر تحریک تحفظ کا سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ سے رابط ہر ریپلائے ۔۔۔۔

Address

Takht-I-Bhai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek Tahafuz Takht bhai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category