Pakistan Awami Tehreek - - PAT Saghar Talagang

Pakistan Awami Tehreek - - PAT Saghar Talagang THE CHAIRMAN OF THIS MOVEMENT IS DR.TAHIR UL QADRI SB. HE IS AN ISLAMIC SCHOLAR AND POLITICAL PERSONALITY.HE IS THE COMBINATION OF MOSTLY LANGUAGES.

HE IS AN ISLAMIC SCHOLAR AND POLITICAL PERSONALITY.HE IS THE COMBINATION OF MOSTLY LANGUAGES

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر "قائد ڈے سیمینار" کا انعقاد تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ...
11/02/2026

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر "قائد ڈے سیمینار" کا انعقاد تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس بابرکت تقریب میں ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم صاحب اور سید محمود الحسن جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
📅 16 فروری 2026
🕐 دوپہر 1 بجے
📍 قصرنورمارکی، تلہ گنگ
تمام رفقاء، وابستگان اور تنظیمی ذمہ داران کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔




08/02/2026

سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
تحریک منہاج القرآن، ضلع تلہ گنگ کے زیرِ اہتمام سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنا ہے۔
خصوصی مہمان و ٹرینرز:
▪️ میاں عبدالقادر صاحب
مرکزی ہیڈ، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل
▪️ محمد رضا طاہر صاحب
مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل
بروز: پیر، 9 فروری
وقت: صبح 10 بجے



📢 اہم اعلان – *سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؑ سیرت کانفرنس* 📢الحمدللہ! منہاج القرآن ویمن لیگ تلہ گنگ کے زیراہتمام عظیم الشان ...
07/11/2025

📢 اہم اعلان – *سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؑ سیرت کانفرنس* 📢

الحمدللہ! منہاج القرآن ویمن لیگ تلہ گنگ کے زیراہتمام عظیم الشان "سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراؑ سیرت کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو اتوار، 9 نومبر کو قصر نور مارکی، اقوال، تلہ گنگ میں منعقد ہوگی۔

🌸 *سلوگن*: اِتباعِ سیدہ فاطمہؑ ... پیغامِ حیاتِ جاوداں

✨ *خصوصی خطاب*: محترمہ ارشاد اقبال اعوان
(ممبر کوآرڈینیشن کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ)

🎤 *نعت خوانی*: محترمہ سدرہ انور (منہاج نعت کونسل)

*موضوعات* :
👩‍👧 ماں کا کردار
💍 بیوی کی ذمہ داریاں
👵 ساس کا مثبت رویہ
🤲 بہو کا کردار

اس کانفرنس کا مقصد خواتین کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور خاندانی زندگی میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

📅 *تاریخ* : 9 نومبر (اتوار)
🕘 *وقت* : صبح 9 بجے تا دوپہر 12 بجے
📍 *مقام* : قصر نور مارکی، اقوال، تلہ گنگ

✨ آئیں، سیرتِ فاطمہؑ سے روشنی حاصل کریں اور اپنی زندگی کو ایمان و کردار کی خوشبو سے منور کریں۔

06/12/2023

Copied
اِنقلاب کیا ھوتا ھے ؟

کسی ملک میں اگر عوام نے حکومتی تختہ الٹ دِیا تو اسے انقلابی عمل نہیں کہہ سکتے علم کی کمی ضرور کہا جاسکتا ھے( افغانستان کی مثال سامنے ھے (روسی حمایتی) کمیونسٹوں نے بغیر عوامی اشتراک کے چند بڑے شھروں کے طلبا کو ساتھ ملایا اور (امریکن حمایت یافتہ)حکومتی تختہ پلٹ دیا پھر اُنکے رد میں عوام کو بھڑکایا گیا جنگی ماحول بنا 40 لاکھ لوگ جان سے گئے) اسلیئے اِس انقلابِ کا جنازہ نکل گیا فساد برپا ہوگیا

پاکستان سیاسی شعور کے میدان میں دُنیا سے 100 سال پیچھے جارہا ھے اسلیئے یہاں فسادات کو انقلاب بنا کر پیش کیا جاتا ھے لیکن حقیقت میں انقلاب تخریب کاری نہیں تعمیر سازی کو کہا جاتا ہے

((ایران)) کی مثال سامنے ھے جناب خمینی کے والد صاحب نے محنت کی جدو جہد میں تسلسل دکھایا جلا وطن بھی ہوئے لیکِن عوامی شعور تربیت تنظیم سازی کا عمل جاری رہا اسی دوران قتل ہوگئے پھر خود خمینی صاحب نے کمان سمبھالی جب مطلوبہ جماعت بن گئی تو واپس ملک میں آئے یہاں لاکھوں افراد اُنکے استقبال میں کھڑے تھے لیکن ہمارے آگے اس کامیاب انقلابِ کو فرقہ وارانہ تناظر میں پیش کیا گیا حالانکہ ایرانی انقلابِ جنکے خلاف آیا وُہ حکمران بھی شیعہ ہی تھے پوری کابینہ جہازوں میں بیٹھ کر امریکا بھاگ گئی تھی

ہم نے دُنیا میں حکومتوں کے تختے اُلٹتے تو دیکھے لیکن اُن ملکوں کی عوام کا تربیت اور تنظیم سازی کا عمل نہیں دیکھا ہم جہالت کے اُس لیول پر فائز ہیں کہ سامراجی اعلیٰ کاروں سے ھی انقلاب کی اُمید لگا بیٹھتے ہیں جبکہ یہ زمہ داری عوام کی اپنی ہوتی ھے یہ خود ہی کارکن خود ہی لیڈر ہوتی ھے

نظام ڈھانے کے لئے تو مجمع کافی ھوتا ہے لیکِن اسے دوبارہ بنانے کے لئے مجمع نہیں ماہرین کی ضرورت ھوتی ھے مثلاً گلی کا سب سے نکما انسان بھی گھر گرا سکتا ھے ہتھوڑی سے يا مخصوس اوزاروں سے اگر آپ اُسکے ساتھ مزید کُچھ نکمے لوگ شامل کردیں تو وہ آرام سے ایک عمارت توڑ پھوڑ کر زمیں بوس کردیں گے

لیکِن وہ مجمع نیا گھر نہیں بنا سکتا اسلیئے بہتر ھے پہلے نیا گھر بنانے کے لئے راج مستری مزدور فرنیچر سیلنگ پیلنگ وائرنگ بورنگ المونیم ڈسٹمپر سینٹری سنگ مر مر اینٹیں سیمنٹ خریدنے نقشا بنانے وغير کے لئے زمہ دار ماہرین ڈھونڈے جائیں

یہی انقلاب ھوتا ھے ڈھانہ اِنقلاب نہیں وہ فساد ھے
ڈھانے کے بعد پہلے سے بہتر بنانا انقلاب ہوتا ھے

اگر آپکو آپکا لیڈر ریاستی نظام بنانے چلانے کی تربیت نہیں دے رہا یعنی اُسکے پاس ایسا کوئی پلیٹ فام نہیں جہاں آپکو ریاستی نظام کا شعور ، مطلوبہ نظام بنانے کامیابی سے چلانے کی تربیت اور زمہ داری نہیں دی جارہی تو آپ بدقسمتی سے انقلابی جماعت نہیں فسادی جماعت کا حصہ ہیں یہ آپکو تباہ کرکے راستے میں چھوڑ جائیں گے
انقلابی جماعت کا مطلب ھوتا ہے مُکمل نیا سیٹ اپ جو خالصتاً عوام پر مشتمل ہو جسمیں پُرانے نظام کا حصہ رہنے والے افراد عہدے دار نہ ہوں اسلیئے ھمیشہ انقلاب نظام سے باہر رہنے والے افراد تیار کرتے ہیں

اب یہ بھی ضروری نہیں کہ افرا تفری ہو فسادات ہوں جنگی ماحول بن جائے انقلاب فسادات کا مطالبہ نہیں کرتا یہ ہر انقلابی جماعت کی اپنی حکمتِ عملی محنت جدو جہد ہوتی ھے جو جتنی زیادہ محنت جدو جہد کرکے جتنا اچّھا منصوبہ بنائے گی اُتنی آسانی سے انقلاب برپا ہوگا

انقلابی جماعت شخصیت کے خلاف نعرے نہیں لگاتی بلكہ انقلابی جماعت کا ایک ہی نعرہ ھوتا ھے نظام کی تبدیلی پُرانے نظام کا حصہ جتنے بھی افراد ہیں سب فارغ کرکے نئے افراد مقرر کئے جائیں مثلاً پاکستانی ریاستی نظام میں تقریباً 1200 یا اِس سے کچھ زیادہ تعداد میں لوگ ہیں جو اِس پورے سیٹ اپ کو چلا رہے ہیں ان سب کو ہٹا کر سائیڈ پر کرنا اور نئے افراد مقرر کردینا انقلاب کہلاتا ہے

اِن افراد کو تربیت دینا انقلابی جدو جہد کہلاتی ہے یہ انقلابی جدو جہد یعنی تربیت اور تنظیم سازی کا عمل بہت سخت اور مُشکل ہوتا ہے کیوں کہ سرمایہ داری نظام والے معاشرے میں (صبر جدو جہد تسلسل) کا عنصر عوام میں نہیں پایا جاتا انکے پاس خارش کرنے کا وقت نہیں ہوتا صبح شام کام کام اور کام۔
وہ بس یہی چاہتے ہیں کوئی فرشتہ آئے چھڑی مارے اور انقلاب برپا کردے کام کام کام کے چکر میں قبر تک پہنچ جاتے ہیں اسلیئے عوام کو منظم کرنا تربیت دینا جوئے شیر لانے یا آگ کے دریا سے گذرنے جتنا مُشکل ہوتا ھے یہی اصل انقلابی جدو جہد ہوتا ہے

پاکستان بدقسمتی سے اُن ملکوں میں ٹاپ پر ھے جہاں ہزاروں مذھبی سیاسی نظریات جو عوام کو ایک پلیٹ فام پر اکٹھا ھونے نہیں دیتے ان فرسودہ نظریات کو جب موت آجائے گی تو پھر شاید یہاں کوئی انقلابی ماحول بن جائے انقلابِ عوامی اشتراک سے ھی مُمکن ہوتا ھے عوامی اشتراک کے بغیر(سرمایہ داروں کے لئے) صرف نعروں دھرنوں جلسوں لونگ مارچوں سے صرف زوال کا دورانیہ ہی طول پکڑ سکتا ھے عروج کبھی نصیب نہیں ہوسکتا ۔۔۔

الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت تو بلکل بھی انقلابِ پیدا نہیں کرسکتی کیوں کہ یہ نظام کا حصّہ ہوتی ھے نظام کو چھیڑیں گے تو نظام انکو چھیڑ دے گا
اللہ پاک ہمیں دین اسلام کے حقیقی انقلابی پہلو کا علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔آمین

*تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ ورکرز کنونشن کا انعقاد5مارچ 2023بروزاتوار کو ہو گا۔جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج ا...
27/02/2023

*تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ ورکرز کنونشن کا انعقاد5مارچ 2023بروزاتوار کو ہو گا۔جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور،صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن،نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انجینئررفیق نجم اور سیکرٹری اطلاعات تحریک منہاج القرآن نوراللہ صدیقی ہونگے۔
ورکرز کنونشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔*

سب دوستوں کی پروفائل آج یہ ہونی چاہیے ہم سوشل میڈیا پر کمپین چلا رہے ہیں کیا آپ بھی ہمارا ساتھ دیں گیں اس کمپین میں جو ج...
28/08/2018

سب دوستوں کی پروفائل آج یہ ہونی چاہیے ہم سوشل میڈیا پر کمپین چلا رہے ہیں کیا آپ بھی ہمارا ساتھ دیں گیں اس کمپین میں جو جو ساتھ دے گا پروفائل چینج کرکے Done
لکھیں کمنٹ میں سوشل میڈیا کی ہر ویب سائٹ پر وٹس ایپ ٹویٹر ہر جگہ

25/08/2018
16/03/2018

میاں صاحب کے دور حکومت کے اہم واقعات ۔ ۔
بچوں نے یہ بھی لکھا ۔ ۔ مجھے کیوں نکالا ۔ ۔ 😂😁

02/03/2018

Address

Talagang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Awami Tehreek - - PAT Saghar Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Awami Tehreek - - PAT Saghar Talagang:

Share