14/10/2025
چوہدری پرویز الٰہی نے دیا خواب کو رنگ
حافظ عمار یاسر نے بنا دیا ضلع تلہ گنگ
▪️ضلع تلہ گنگ خوابوں کی تعبیر امیدوں کا سفر▪️
آج 14 اکتوبر کو وہ دن پھر یادوں میں تازہ ہو گیا ہے
جب محسن ضلع تلہ گنگ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحب اور بانی ضلع تلہ گنگ سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر صاحب نے ہمارے پیارے علاقے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر ایک تاری رقم کی تھی
یہ وہ لمحہ تھا جب برسوں کی محنت، جدوجہد اور انتظار کے آنسو خوشی میں بدل گئے تھے
گلی گلی، چوک چوراہوں پر خوشی کی صدائیں گونجی تھیں،
کیونکہ یہ صرف ایک اعلان نہیں تھا
یہ تلہ گنگ کے عوام کے احساسِ محرومی کا مداوا تھا
آج تین سال گزر گئے ہیں
ضلع بنے تلہ گنگ کو تین سال مکمل ہوئے
لیکن دلوں میں اب بھی وہی سوال گونجتا ہے
کیا ہمارا خواب مکمل ہوا؟
ن لیگ کے فارم 47 والے جعلی نمائندے آخر ضلع تلہ گنگ فعالی میں رکاوٹ کیوں ہیں ؟
کیا ہمیں وہ سہولیات، وہ ادارے، وہ ترقی ملی جن کا وعدہ کیا گیا تھا؟
ہمارے بچے اب بھی اچھی تعلیم کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں،
مریض اب بھی علاج کے لیے راولپنڈی اور لاہور جاتے ہیں،
اور عوام اب بھی اس دن کے انتظار میں ہیں
جب ایک بار پھر انشاء اللہ چوہدری پرویز الٰہی صاحب اور حافظ عمار یاسر جیسے عوامی اور تلہ گنگ کی عوام سے محبت کرنے والے خادم نمائندے حکمران ہوں گے اور ضلع تلہ گنگ صرف نام نہیں بلکہ حقیقت میں ایک مکمل ضلع بنے گا
مگر مایوس نہیں کیونکہ ضلع تلہ گنگ کے لوگ حوصلہ مند اور غیرت مند ہیں ہم نے جو خواب دیکھا تھا جسے چوہدری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر صاحب نے لاکھوں رکاوٹوں اور مخالفین کی چالوں اور روڑے اٹکانے کے باوجدو اسے حقیقت بنایا یہ ضلع ہمارا فخر ہے، ہماری پہچان ہے اور ان شاءاللہ یہ زمین اپنے انہیں حقیقی فرزندوں اور محسنوں کے ہاتھوں سے ترقی کی نئی داستان رقم کرے گی
سلام ہو ان سب لوگوں پر جنہوں نے یہ خواب دیکھا آواز اٹھائی، اور تلہ گنگ کو عزت دلائی
(تلہ گنگ زندہ باد ضلع تلہ گنگ پائندہ باد)