28/08/2026
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
نرم دم گفتگو
گرم دم جستجو
پاک دل وپاکباز
عاجزی وانکساری سےمزین
دھیمے لہجے اور
خوبصورت شخصیت کے مالک
میاں محمد رمضان
(برادر خورد ڈاکٹر نذیر شہید)
آج بروز جمعرات کو خالق حقیقی سے جاملے
اجلی اجلی شخصیت رکھنے والے
میاں محمد رمضان مرنجاں مرنج ،ہنس مکھ اور عمدہ شخصیت کے مالک تھے،
گفتگو ہمیشہ نرم لیکن بے باکانہ ہوتی
قیادت سے ٹیلی فون اور خط و کتابت کے زریعے بھی رابطے میں رہتے اورلگی لپٹی رکھے بغیر اپنے دل کی باتیں ان تک پہنچا دیتے
اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرے اور اعلیٰ علیین سے نوازے آمین
نماز جنازہ: کل ان شاءاللہ بعد نماز عصر 5:30 بجے بروز جمعۃالمبارک 28 اگست کو مرکزی عید گاہ نزد کمپنی باغ ڈیرہ غازیخان میں ادا کی جائے گی۔