Fans of Sayed Saleem Shah PSP

Fans of Sayed Saleem Shah PSP MAY ALLAH BE OUR GUARDIAN 😇

23/07/2026

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی جانب سے ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کو شاندار پولیس کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔*

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو نے ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کو ضلع ٹنڈوالھیار میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں، امن و امان کے قیام اور پولیس کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سند (Certificate of Appreciation) پیش کی۔

تعریفی سرٹیفکیٹ تھانہ عمر ساند کی حدود میں 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتاری، لوٹی گئی رقم کی برآمدگی اور ضلع بھر میں چرس، آئس، گٹکا، مین پڑی، شراب سمیت دیگر منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی اور ٹنڈوالھیار پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹنڈوالھیار پولیس آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔
Sindh Police
DIGP Hyderabad Range
Sayed Saleem Shah PSP

17/07/2026
*ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالھیار جناب نور مصطفیٰ لغاری اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے بکیرا شریف میں محرم الحرا...
26/06/2026

*ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالھیار جناب نور مصطفیٰ لغاری اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے بکیرا شریف میں محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے تعزیتی جلوس کا دورہ کیا گیا، جہاں عزاداران کے تحفظ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔*

مرکزی جلوس کے دوران مرتب کردہ خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت ڈی ایس پی لیگل کی سربراہی میں پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جلوس کے تمام روٹس پر فول پروف سیکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، چیکنگ کے مؤثر انتظامات اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو مکمل اور مؤثر سیکیورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں انتہائی مستعدی، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔
DIGP Hyderabad Range
Sayed Saleem Shah PSP

18/05/2026

*TANDO ALLAHYAR POLICE*
*📞 022-9250730*
*Date: 17/05/2026*

*PRESS RELEASE*

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف سرچ آپریشن۔*

*مشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی جبکہ ضلع ٹنڈوالھیار میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سرچ آپریشن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔*

*ضلح بھر میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے منشیات فروشوں، جرائم اور روپوش و اشتھاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔*

کل برآمدگی:
▪️ 1850 گرام چرس
▪️240 عدد مین پڑی
▪️ 70 عدد گٹکا
▪️ 05 ملزمان گرفتار
▪️ 05 مقدمات درج

*ایس ایچ او پیارو لنڈ کی بہترین کارروائیاں*
ایس ایچ او پیارو لنڈ نے منشیات فروشی میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1850 گرام چرس برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں 02 مقدمات درج کر دیے گئے۔
گرفتار ملزمان بنام: 1 شعبان علی ولد علی دوست
2. مختیار علی ولد الھبخش
*Crime No: 33,34/2026*

*ایس ایچ او نصر پور کی کارروائی*
ایس ایچ او نصر پور نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 100 عدد مین پڑی برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
گرفتار ملزم بنام: 1 سردار ولد محمد جڑیا

*Crime No: 40/2026*

*بکیرا شریف پولیس کی کاروائی*
ایس ایچ او بکیرا شریف نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 100 عدد مین پڑی برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
گرفتار ملزم بنام: 1 مولا بخش عرف مولائی ولد عبداللّٰہ

*Crime No: 21/2026*

*اے سیکشن پولیس کی کاروائی*
انچارج مددگار اور ایس ایچ او اے سیکشن نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 40 عدد مین پڑی 70 عدد گٹکا برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
گرفتار ملزم بنام: 1 شاہد حسین ولد عاشق حسین

*Crime No: 205/2026*

*PRO TO SSP TANDO ALLAHYAR*
DIGP Hyderabad Range
Sayed Saleem Shah PSP

18/05/2026

𝐇𝐞𝐫𝐨𝐞𝐬 𝐍𝐞𝐯𝐞𝐫 𝐃𝐢𝐞
A brave soul who sacrificed his life in the line of duty. Salute to the martyrdom and courage of Shaheed Police Head Constable 𝐌𝐨𝐥𝐚 𝐁𝐚𝐤𝐚𝐬𝐡





Address

Tando Allahyar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fans of Sayed Saleem Shah PSP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category