Sayed Saleem Shah PSP

Sayed Saleem Shah PSP Senior Superintendent of Police All members are advised to respect others point of view. Thank you everybody.

This is for your information that every member of this page has inalienable right to share, comment and like on this page by observing code of conduct and decency strictly that is core responsibility along with absolute right. If any member is desirous to refute or reject any idea or post of other member then, he/she shall disagree in a moderate and disciplined manner because respect, dignity and reverence is fundamental right of every citizen.

23/07/2026

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی جانب سے ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کو شاندار پولیس کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔*

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو نے ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کو ضلع ٹنڈوالھیار میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں، امن و امان کے قیام اور پولیس کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سند (Certificate of Appreciation) پیش کی۔

تعریفی سرٹیفکیٹ تھانہ عمر ساند کی حدود میں 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتاری، لوٹی گئی رقم کی برآمدگی اور ضلع بھر میں چرس، آئس، گٹکا، مین پڑی، شراب سمیت دیگر منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی اور ٹنڈوالھیار پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹنڈوالھیار پولیس آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔
Sindh Police
DIGP Hyderabad Range
Sayed Saleem Shah PSP

26/06/2026
26/06/2026

*ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالھیار جناب نور مصطفیٰ لغاری اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے بکیرا شریف میں محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے تعزیتی جلوس کا دورہ کیا گیا، جہاں عزاداران کے تحفظ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔*

مرکزی جلوس کے دوران مرتب کردہ خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت ڈی ایس پی لیگل کی سربراہی میں پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جلوس کے تمام روٹس پر فول پروف سیکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، چیکنگ کے مؤثر انتظامات اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو مکمل اور مؤثر سیکیورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں انتہائی مستعدی، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔
DIGP Hyderabad Range
Sayed Saleem Shah PSP

29/04/2026

*TANDO ALLAHYAR POLICE*
📞 _*022-9250730*
*Date: 29/04/2026*

*PRESS RELEASE*

⏪ ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جاری کردہ ہدایتوں پر جرائم میں ملوث ملزم کے کیسز کی تفتیش اور پراسیکیوشن کے فرائض کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے سے مجرمان کو کیفر کردار پہنچانے میں بہترین کامیابی۔

👈 تھانہ پیارو لنڈ کے کرائم نمبر 02/2026 میں گرفتار منشیات فروش مجرم کو 10 سال اور 04 لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔
۔
تفصیلات کے مطابق

⏪ تهانه پیارو لنڈ کی حدود میں 04 مھینے قبل ایس ایچ او پیارو لنڈ نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

👈 گرفتار مجرم کے قبضے سے تقریباً 3 کلو چرس برآمد کر کے مجرم کے خلاف تھانہ پیارو لنڈ پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا تھا۔

👈 ایس ایچ او پیارو لنڈ نے بروقت کاروائی کر کے نامزد مجرم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔

👈 انتھائی کم وقت میں شفاف اور بہترین انویسٹیگیشن کے نتیجے میں کورٹ جناب 1st ایڈیشنل سیشن جج ٹنڈوالھیار نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

👈 کورٹ کے فیصلے پر عوام کا پولیس اور عدلیہ پر اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔

سزا یا فتہ مجرم بنام: 1۔ غلام عباس عرف بابو مگسی

*Crime #: 02/2026*
*U/S: 9(i)3 CNS*
*Ps: PIYARO LUND*

*PRO TO SSP TANDO ALLAHYAR*
DIGP Hyderabad Range
Sayed Saleem Shah PSP

28/04/2026

DIGP Hyderabad Range
Sayed Saleem Shah PSP

Address

SSP Office
Tando Allahyar
70010

Telephone

+92229250730

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sayed Saleem Shah PSP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sayed Saleem Shah PSP:

Shortcuts

Share

Category