Naeem Ur Rehman Memon

Naeem Ur Rehman Memon Chairman UC 66 TMC Tando Jam

02/09/2026

ٹنڈوجام: چیئرمین یونین کمیٹی 66 نعیم الرحمان میمن کی رافع بھٹو سے ملاقات

چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے اپنے عزیز دوست جناب رافع بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور ٹنڈوجام کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نعیم الرحمان میمن نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور دوستوں و اعلیٰ قیادت کے تعاون سے ٹنڈوجام کی ترقی اور بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

18/08/2026

چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن کی ہدایت پر ورکشاپ کالونی کے ساتھ کھڑے بارش کے پانی میں لاروا کی تلفی اور مچھروں کے خاتمے کیلئے کیمیکل ڈالا گیا جس کے اس کھڑے پانی میں مچھر پیدا نہ ہوسکیں

چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن کی ہدایت پر ورکشاپ کالونی کے ساتھ کھڑے بارش کے پانی میں لاروا کی تلفی اور ...
18/08/2026

چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن کی ہدایت پر ورکشاپ کالونی کے ساتھ کھڑے بارش کے پانی میں لاروا کی تلفی اور مچھروں کے خاتمے کیلئے کیمیکل ڈالا گیا جس کے اس کھڑے پانی میں مچھر پیدا نہ ہوسکیں

18/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید بچل شاہ کاظمی کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔

*مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 5:00 بجے درگاہ محبوب شاہ، ٹنڈوجام میں ادا کی جائے گی۔*

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجاتِ بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

تمام اہل وطن کو چشن آزادی مبارک ہوا اللہ تعالٰی پاکستان کو ہمیشہ قائم دائم رکھے آمین۔۔۔ پاکستان زندہ باد
14/08/2026

تمام اہل وطن کو چشن آزادی مبارک ہوا اللہ تعالٰی پاکستان کو ہمیشہ قائم دائم رکھے آمین۔۔۔ پاکستان زندہ باد

*جشنِ آزادی پاکستان*ٹنڈوجام: چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے محترم عبدالمعنان راجپوت کی جانب سے انجمن ت...
13/08/2026

*جشنِ آزادی پاکستان*

ٹنڈوجام: چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے محترم عبدالمعنان راجپوت کی جانب سے انجمن تاجران ٹنڈوجام کے تعاون سے منعقدہ جشنِ آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔

نعیم الرحمان میمن نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی ہی پاکستان کو مزید مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کی بنیاد ہیں۔

یونین کمیٹی 66 میں مچھر اور ڈینگی کے خلاف اسپرے مہم کا آغازیونین کمیٹی نمبر 66 کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، جام ب...
12/08/2026

یونین کمیٹی 66 میں مچھر اور ڈینگی کے خلاف اسپرے مہم کا آغاز

یونین کمیٹی نمبر 66 کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، جام بنگلوز، محبوب ٹاؤن، ورکشاپ کالونی اور الیاس باغ کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، میں مچھروں اور ڈینگی کے تدارک کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چئیرمین یوسی 66 نعیم الرحمان میمن کی ہدایت پر اسپرے مہم پورے یوسی میں مکمل کی جائے گی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عوام کو مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات اور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

03/08/2026

ٹنڈوجام شاہجہان پنھور صاحب میونسپل آفیسر ٹنڈوجام اعجاز کھوسو اور چئیرمین و وائس چئیرمین کی ہدایت پر مہران ہوٹل نزد میر کالونی بارش کے کھڑے پانی کو نکالا جارہا ہے۔ ٹنڈوجام میں حالیہ بارشوں میں تمام اسٹیک ہولڈر نے بہترین کارکردگی دکھائی اور شہر کی فلاح کے لیے بہترین اقدامات کیے۔

ٹنڈوجام کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹر چل رہے ہیں اور ٹاون میونسپل آفیسر جناب شاہجہاں پنھور صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ...
02/08/2026

ٹنڈوجام کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹر چل رہے ہیں اور ٹاون میونسپل آفیسر جناب شاہجہاں پنھور صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد رولر کی سربرائی میں ٹنڈوجام ٹاون بھرپور خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں اور ٹنڈوجام شہر کے چئیرمین بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں عوام علاقہ سے اپیل ہے کہ آپ اطمینان رکھیں جلد ہی ٹنڈوجام شہر سے بارش کے کھڑے پانی کو نکال دیا جائے گا۔

Address

786/A Main Workshop Road
Tando Jam
70060

Telephone

+923003084798

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naeem Ur Rehman Memon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Naeem Ur Rehman Memon:

Shortcuts

Share