PMLN SMT Tank Kpk

PMLN SMT Tank Kpk Sami ullah Khan burki President PML N Tank kp

06/12/2025
06/12/2025

اعلامیہ — پاکستان مسلم لیگ ن، ضلع ٹانک

پاکستان مسلم لیگ ن، ضلع ٹانک کے ضلعی صدر سمیع اللہ خان بُرکی، ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی عمر خطاب اور ضلعی انفارمیشن سیکریٹری اکرام اللہ خان کے علاوہ کوئی بھی شخص ضلع ٹانک میں پارٹی کے تنظیمی امور یا نمائندگی پر اظہارِ خیال کرنے کا آئینی طور پر مجاز نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے، لیکن افسوس کہ چند عناصر ایسے ہیں جو پارٹی کو بدنام کرنے، تنظیمی معاملات کو غلط استعمال کرنے اور خود کو جھوٹا "ذمہ دار عہدیدار" ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ طرزِ عمل نہ صرف پارٹی ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ کہ ان عناصر کو ضلع ٹانک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کسی بھی سطح پر نمائندگی کرنے کا کوئی اختیار، حیثیت یا اجازت نہیں ہے، اور ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں سمجھا جائے گا۔
سمیع اللہ خان بُرکی
صدر، پاکستان مسلم لیگ ن — ضلع ٹانک

ٹانک: سیلاب متاثرین میں مالی امداد کے چیک تقسیمصوبائی چیف آرگنائزر یوتھ ونگ خیبرپختونخوا اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن مسلم...
01/10/2025

ٹانک: سیلاب متاثرین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

صوبائی چیف آرگنائزر یوتھ ونگ خیبرپختونخوا اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ٹانک سمیع اللّٰہ خان برکی کی خصوصی ہدایت پر مون سون بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں 20 لاکھ روپے معاوضے کے چیک تقسیم کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خان خٹک، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمر خطاب بھٹنی اور دیگر عہدیداران بشمول محمد جمال مروت ایڈووکیٹ اور قیصر مصطفی اعوان ایڈووکیٹ نے متاثرہ خاندان کو امدادی رقم کے چیک حوالے کیے۔

اس موقع پر ایم ڈی ایم اے کی جانب سے ایک متاثرہ خاندان جن میں متوفی کا بیٹا محمد رحیم نرسینز علاقہ گومل ضلع ٹانک کے ورثاء دلاور مرحوم کے بیٹے محمد رحیم کو بھی چیک دیا گیا۔

عمر خطاب بھٹنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے ٹانک کے متاثرہ خاندان کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے ضلع ٹانک کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے لائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللّٰہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی اور ٹانک کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کی جانب سے پورے صوبے میں باقاعدہ رکن سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔  رکن سازی ...
04/07/2025

پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کی جانب سے پورے صوبے میں باقاعدہ رکن سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رکن سازی مہم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ہر سطح پر رکن سازی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی نئے مخلص محنتی اور حقیقی خدمت کے جذبہ سے سرشار کارکنوں کو مزید آگے لایا جائے گا۔
سمیع اللہ خان برکی
صوباٸ ارگناٸزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پختونخوا
Mob 03458102070
www.pmlnywkpk.org

17/05/2025

تمام نوجوان اپنے موبائل کے play store میں جاکر Digital youth hub کو ڈاؤن لوڈ کریں اور پرائم منسٹر پورٹل پر جاکر طلباء کرام لیپ ٹاپ کو اپلائی کریں سکلز کے لئے اپلائی کریں روزگار شروع کرنے کے لئے قرضے کے لئے اپلائی کریں اور بیرون ملک ملازمت کے لئے بھی اگر کوئی دوست اپلائی کرنا چاہتے ہے تو اپلائی کریں انشاءاللہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے نوجوانوں کے لئے کھل کر روزگار تعلیم اور سکلز دینے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے
اپ کی اپلائی کے بغیر کوئی چیز ممکن نہیں ہے اپ ان لائن اپلائی کریں اور بلا تفریق انشاءاللہ ہم ان کے لئے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زریعے آسانیاں لائینگے
شکریہ
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام
www.sukburki.com.pk

14/05/2025

Happy Birthday to President PML(N) Tank kp Sami Ullah Khan Burki www.sukburki.com.pk

ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قوت للکار نہی
10/05/2025

ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون
نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قوت للکار نہی

22/12/2024

الحمدللہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اسلامی ممالک کے سپر طاقت ہمارے پاس فوجی قوت ہے ہم کوئی کمزور ملک نہیں ہے جو یہ ٹولہ ہمارے خلاف پروپیگنڈے میں کامیاب ہو جائے گا

Address

Tank

Telephone

+923458102070

Website

http://www.pmlmtankkpk.org/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN SMT Tank Kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PMLN SMT Tank Kpk:

Share