Team SADIQ ALI MEMON PPP District Thatta

Team SADIQ ALI MEMON PPP District Thatta Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Team SADIQ ALI MEMON PPP District Thatta, Political Party, Thatta.

22/08/2026
14/08/2026

14th August Happy Independence Day! ❤️

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان — 14 اگست 2026 🇵🇰14 اگست ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک طویل اور ب...
13/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان — 14 اگست 2026 🇵🇰

14 اگست ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک طویل اور بے مثال جدوجہد کے بعد ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ آزادی ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بلکہ اس کے پیچھے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں، بے شمار جدوجہدیں، ہجرت کی تکالیف اور اپنے مقصد کے لیے لازوال عزم شامل ہے۔
صادق علی میمن

قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور ان کے سیاسی، سماجی اور قومی حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ 1930 میں علامہ محمد اقبالؒ کے تصورِ مسلم ریاست نے اس جدوجہد کو ایک واضح فکری سمت دی، جبکہ 23 مارچ 1940 کی قراردادِ لاہور نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے مطالبے کو تاریخی سیاسی عزم میں تبدیل کر دیا۔
صادق علی میمن

قائداعظمؒ کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ نے برصغیر کے مسلمانوں کو منظم کیا۔ قائداعظمؒ نے مذاکرات، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کے ذریعے مسلمانوں کے حقوق کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔ 1946 کے انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی نے یہ ثابت کیا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی بڑی اکثریت ایک الگ سیاسی مستقبل چاہتی ہے۔ بالآخر طویل سیاسی جدوجہد، مذاکرات اور بے شمار مشکلات کے بعد 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے ابھرا۔
صادق علی میمن

آزادی کے وقت لاکھوں خاندانوں نے اپنے گھر، کاروبار، زمینیں اور اپنے پیارے چھوڑ کر پاکستان کی طرف ہجرت کی۔ اس سفر میں بے شمار لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ ہماری آزادی ان تمام شہداء، مہاجروں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں، نوجوانوں اور ان تمام لوگوں کی قربانیوں کی امانت ہے جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا۔
صادق علی میمن

آج 79 سال بعد ہمیں صرف جشنِ آزادی ہی نہیں منانا بلکہ یہ عہد بھی کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو قائداعظمؒ کے خواب کے مطابق ایک مضبوط، ترقی یافتہ، پرامن، جمہوری اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
صادق علی میمن

پاکستان صرف کسی ایک زبان، صوبے، علاقے یا قوم کا نام نہیں؛ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے۔
سندھی، پنجابی، بلوچی، پشتون، سرائیکی، کشمیری، گلگتی، بلتی، اردو بولنے والے اور ملک میں بسنے والی تمام قومیں اور برادریاں اس وطن کی خوبصورتی اور طاقت ہیں۔ ہماری زبانیں، ثقافتیں اور روایات مختلف ضرور ہیں، لیکن ہماری پہچان ایک ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔
صادق علی میمن

آج ہمیں نفرتوں اور تقسیم سے بالاتر ہو کر اتحاد، بھائی چارے، برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا احترام، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، نوجوانوں کے بہتر مستقبل، تعلیم، صحت، روزگار اور ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
صادق علی میمن

قائداعظمؒ کا پاکستان وہ پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو، جہاں ہر شہری کو عزت اور مساوی حقوق حاصل ہوں، جہاں اختلافِ رائے کو برداشت کیا جائے اور جہاں ریاست کی ترقی میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے۔
صادق علی میمن

آئیے اس یومِ آزادی پر ہم عہد کریں کہ ہم اپنے وطن پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں گے۔ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور آنے والی نسلوں کو ایک ایسا پاکستان دیں گے جس پر ہر پاکستانی فخر کر سکے۔
پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارا مشترکہ مستقبل ہے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 قائداعظم محمد علی جناحؒ پائندہ باد!
🇵🇰 پاک فوج اور تمام محافظینِ وطن کو سلام!
🇵🇰 شہداءِ پاکستان کو سلام!
14 اگست 2026 — یومِ آزادی مبارک!

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹہٹہ

10/08/2026

کراچی (10 اگست 2026ء): پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹہٹہ کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی جناب صادق علی میمن نے آج کورنگی میں قائم سینٹر فار آٹزم ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریننگ، سندھ (C-ARTS) میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے پاکستان کی پہلی مخصوص رہائشی سہولت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں محترمہ آصفہ بھٹو زرداری، سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے جامع نگہداشت، بحالی، تربیت اور معاون خدمات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتِ سندھ کے اقدامات اور عزم کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کے لیے جناب صادق علی میمن کی سابقہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ:
"جب صادق علی میمن خصوصی افراد کے لیے اسپیشل اسسٹنٹ تھے تو انہوں نے بہت اچھا کام کیا۔ میں نے اپنی طرف سے صادق علی میمن کو یہ محکمہ دیا تھا۔ انہوں نے خصوصی افراد کے لیے اسکول، کالجز اور ٹریننگ سینٹرز قائم کرنے اور خصوصی افراد کو خودمختیار اور بااختیار بنانے کے لیے بھرپور کام کیا۔"

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم، تربیت، بحالی اور معاشرے میں باعزت اور خودمختار مقام فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے جدید اور جامع سہولیات کی فراہمی اسی عزم کا تسلسل ہے۔

C-ARTS کورنگی میں قائم کی جان والی یہ مخصوص رہائشی سہولت آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے نگہداشت، بحالی، تربیت اور معاون خدمات کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے، جس سے نہ صرف بچوں بلکہ ان کے والدین اور خاندانوں کو بھی سہولت اور معاونت حاصل ہوگی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی جناب صادق علی میمن نے خصوصی افراد اور آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے حکومتِ سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، تربیت اور بحالی کے لیے ایسے مثبت اقدامات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

09/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ صدر و ایم این ای صادق علی میمن نے گوٹھ ناتھو خان، یونین کونسل سکھپور، ساکرو ٹاؤن میں Green Crescent Trust (GCT) کے تحت قائم کیے گئے GCT حلال اسکول کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اسکول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے ضلع ٹھٹہ و صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ امتیاز احمد قریشی، تعلقہ ٹھٹہ صدر عبدالحمید سومرو، تعلقہ ساکرو صدر رئیس مشتاق ٻگھیاڑ، وڈیرہ منور ہیلايو، آفتاب عالم سومرو، رئیس سلیم گندرو، ڈسٹرکٹ ٹھٹہ ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ مظہر علی میمن، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری تعلقہ میرپور ساکرو و PPP میڈیا کوآرڈینیٹر رئیس حق نواز لاشاری، یونین کونسل گھگھی صدر افضل لاشاری اور یونین کونسل دَبو صدر اختر ابراہیم گبول سمیت دیگر سیاسی، سماجی و علاقائی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اسکول کے افتتاح کے بعد علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل، اسکول کی کامیابی اور علم و تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Green Crescent Trust (GCT) سندھ حکومت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ گوٹھ ناتھو خان میں GCT حلال اسکول کا قیام علاقے کے بچوں کو ان کی اپنی بستی میں معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس اسکول کے قیام کے لیے شریف عرف شفوں سمیجو کی جانب سے اپنی زمین بلا معاوضہ فراہم کی گئی، جس پر تقریب میں ان کی اس قابلِ تحسین سماجی خدمت کو سراہا گیا۔

تقریب کے دوران ایم این اے و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ صادق علی میمن کی جانب سے مستقبل میں بھی علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

صادق علی میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں مزید اسکولوں کے قیام اور بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے Green Crescent Trust کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا اور سندھ حکومت کی جانب سے بہی بھی مزید تعاون اور سہولیات دلوانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ گوٹھ ناتھو خان اور گردونواح میں تعلیمی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ علاقے کے زیادہ سے زیادہ بچے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں اور ان کا مستقبل روشن بنایا جا سکے۔

تقریب میں Green Crescent Trust کی جانب سے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور اسکول کے قیام کو سراہا گیا، جبکہ اہلِ علاقہ نے بھی اسکول کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران، کارکنان، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے معززین نے بھی افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ صدر و ایم این ای صادق علی میمن نے گوٹھ ناتھو خان، یونین کونسل سکھپور، ساکرو ٹاؤن میں Green ...

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دریائے سندھ کے تحفظ اور سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے جاری احتجا...
24/07/2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دریائے سندھ کے تحفظ اور سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے جاری احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی کی نگرانی میں ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ ریلی ضلع آفس ٹھٹہ سے شروع ہو کر ٹھٹہ پریس کلب تک پہنچی، جہاں کارکنوں نے "مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں" کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے سندھ کے پانی پر کسی بھی قسم کے ڈاکے اور متنازع منصوبوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے تمام تنظیمی عہدیداران، تعلقہ صدور، جنرل سیکرٹریز، مختلف ونگز کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسی طرح ضلع ٹھٹہ کے تمام حلقوں اور تعلقوں میں بھی الگ الگ احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے گئے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی قسم کا ڈاکہ سندھ کے عوام کو ہرگز قبول نہیں۔

سندھ کے پانی پر پہلا اور قانونی حق سندھ کے عوام کا ہے، اور اس حق پر کسی بھی قسم کی سودے بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے عوام کے حقوق، دریائے سندھ کے پانی اور صوبے کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اگر سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے یا عوام کے حقوق سلب کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام بھرپور اور پرامن مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ سندھ کے عوام کے عزم اور اپنے دریا، وسائل اور حقوق کے تحفظ کا اعلان ہے، اور پاکستان پیپلز پارٹی اس جدوجہد کو منطقی انجام تک جاری رکھے گی۔

Address

Thatta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team SADIQ ALI MEMON PPP District Thatta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share