07/06/2026
اسلامک لائیرز موومنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیر لوئر کی طرف سے، اسلامک لائیرز موومنٹ صوبہ خیبرپختونخوا پختونخوا کے نو منتخب صدر عبد الاحد خان ایڈوکیٹ اور ان کی پوری کابینہ کو اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہمیں قوی امید ہے کہ نو منتخب صوبائی قیادت، ہمیشہ کی طرح، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ اور بار و بینچ کے وقار کو بلند کرنے کے لیے اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلامک لائرز موومنٹ دیر لوئر کی وکلاء برادری اور تحریک کے تمام ساتھی صوبائی کابینہ کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نو منتخب قیادت کو اپنے فرائضِ منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
Adv Farid Ullah
Advocate High Court
Information Secretary ILM DBA Dir Lower at Timergara.