ISF university of malakand

ISF university of malakand پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں کو سلام A simple boy who will help poors in society

21/10/2025



انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے صدر شہزاد خان کا طلبہ سے خطاب — نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کی بندش پر یونیورسٹی انتظامیہ کو واضح پیغام

یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے صدر شہزاد خان نے نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اسکالرشپ کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو طلبہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد خان کا کہنا تھا کہ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ غریب اور محنتی طلبہ کا حق ہے، جسے بند کرنا تعلیم دشمن اقدام ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسکالرشپ بحال کرے، ورنہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن طلبہ کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی
میڈیا سیل آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ۔

18/10/2025

انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن ملاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے سہیل آفریدی کو وزیرا علیٰ منتخب ہونے پر جشن مٹھائیاں تقسیم، کیک کاٹا گیا

ملاکنڈ (رپورٹ) - انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (ISF) ملاکنڈ یونیورسٹی کے چیئرمین آمین سعید اور صدر شہزاد خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا وزیرا علیٰ منتخب ہونے پر یونیورسٹی میں جشن منایا۔

تقریب کے دوران کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں ، کیک کاٹا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید کے تحفظ کے لیے بھی دعائیں کیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ -

آخر میں چیئرمین آمین سعید نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کی کامیابی پورے نوجوان طبقے کی کامیابی ہے ۔ ہم عمران خان کے نظریے پر قائم ہیں اور انصاف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ "

تقریب پر یونیورسٹی میں جوش و خروش کا سماں تھا اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میڈیا سیل آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ

15/10/2025

وہ ایک سمندر کھنگالنے میں لگے ہوئے ہیں
ہماری کمیاں نکالنے میں لگے ہوئے ہیں
وہ جن کی اپنی لنگوٹیاں تک پھٹی ہوئی ہیں
ہماری پگڑی اچھالنے میں لگے ہوئے ہیں
سابق صوبائی صدر آئی ایس ایف خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا بننے پر سی ایم ہاؤس میں مبارکبادی کے وقت
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نرسری سے نکل کر الحمداللہ آج ایک ورکر وزیر اعلی بن گیا یہ ہے وہ حقیقی لیڈرشپ جس کےلئے عمران خان نے 27 سال محنت کی تھی اور اس نے اس وقت کہا جب ان کے ساتھ سیاست میں کوئی نہیں تھا خان صاحب نے اس وقت کہا تھا کے میںرے ووٹرزتو ابھی بچے ہے اور الحمداللہ اس ویژن پر چل کر آج وہ بچے ووٹرز اور لیڈرز بن رہے ہیں

طارق زیب قریشی سینئر نائب صدر آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ

09/10/2025

سچ کہوں تو سہیل آفریدی کے وزیر اعلی بننے کے بعد دل میں ایک عجیب سا یقین پیدا ہوا ہے ❤️
ابھی ان کی گورننس پر بات کرنا شاید جلدی ہوگی، کچھ مہینے بعد ان کے کارکردگی پر بات ہوسکی گی مگر ایک بات صاف ہے عمران خان نے جو کہا تھا، وہ سچ کر دکھایا… اور وہ بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے۔
خان صاحب نے کہا تھا کہ وہ مڈل کلاس کو اوپر لائیں گے،
آج خیبرپختونخواہ کا وزیر اعلی مڈل کلاس گھرانے سے ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ طلبہ سیاست سے لیڈر نکلیں گے،
آج آئی ایس ایف کا ایک کارکن اس صوبے کی قیادت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،
آج تاریخ کا سب سے کم عمر وزیر اعلی نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر بن گیا ہے۔
اور پھر کہا تھا کہ موروثی سیاست ختم کرنی ہے،
آج ہمارے سامنے ایک ایسا وزیر اعلی ہے جس کے پیچھے کوئی خاندانی سیاست نہیں، صرف محنت، جدوجہد اور ایمان ہے۔
یہاں تک کہ قبائلیوں کی محرومیاں ختم کرنے کی بات کی،
اور آج پختونخواہ کا وزیر اعلی خود قبائلی علاقوں سے ہے۔
یہ سب دیکھ کر ایک عام نوجوان کے دل میں امید جاگ اٹھی ہے
اب ہر مڈل کلاس، ہر طالب علم، ہر نوجوان کو اپنے اندر سہیل آفریدی دکھائی دیتا ہے۔
کیونکہ جو کبھی خواب لگتا تھا، وہ آج حقیقت بن چکا ہے۔
میرے نزدیک یہ صرف ایک سیاسی تبدیلی نہیں،
بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کی جیت ہے۔
میرے خیال میں یہ لمحہ پاکستان کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ہے،
جس میں عمران خان واقعی یہ طے کر چکے ہیں کہ اب پاکستان کی سیاست نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہوگی۔
اور یہی دراصل پاکستان کی سب سے بڑی تبدیلی ہے
عنقریب انشاءاللہ وزیراعظم پاکستان بھی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے ہی ہوگا
طارق زیب قریشی سینئر نائب صدر آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ

08/10/2025

تاریخ میں پہلی بار سٹوڈنٹس لیڈر وزیر اعلیٰ نامزد .

ائی ایس ایف کے سابقہ صوبائی صدر سہیل آفریدی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نامزد ۔ ہم نے اور ہمارے تنظیم کے دوستوں نے ٹیوب ویل اور بھیڑ بکری والے سیاست نہیں کی ہے۔ انشاءاللہ سب کا وقت ائیگا۔۔
Proud to be part of ISF Kp❤️🌸
طارق زیب قریشی سینئر نائب صدر آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ

یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام عمران خان کی سالگرہ کی تقریب کا انعقادچکدرہ (نمائندہ خصوصی) ...
07/10/2025

یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام عمران خان کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

چکدرہ (نمائندہ خصوصی) — یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے صدر شہزاد خان اور سنئیر نائب صدر طارق زیب قریشی کی قیادت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ISF کی کابینہ کے ممبران کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ معاذ خان اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر معوذ باچا نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر صدر ISF شہزاد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت، نظریات اور نوجوانوں کے لیے ویژن پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ہمیں مل کر ایک مثبت اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے۔

06/10/2025
05/10/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے صدر شہزاد خان کی ایم پی اے عبیدالرحمن سے اہم ملاقات
: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے صدر شہزاد خان نے حال ہی میں ممبر صوبائی اسمبلی، چیئرمین ڈیڈک لوئر دیر، اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خیبر پختونخوا، عبیدالرحمن سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں تعلیمی و طلبہ امور، یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے درپیش مسائل، اور نوجوانوں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عبیدالرحمن کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت خیبر پختونخوا تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے
میڈیا سیل آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ

سالگرہ مبارک پاکستانی عوام کے کپتان عمران خان!حکومت وہ ہے جو دلوں پے کی جائے اور عمران خان وہ لیڈر ہے جو عوام کے دلوں می...
04/10/2025

سالگرہ مبارک پاکستانی عوام کے کپتان عمران خان!
حکومت وہ ہے جو دلوں پے کی جائے اور عمران خان وہ لیڈر ہے جو عوام کے دلوں میں بستا ہے۔ اللہ پاک اس ملک کو اور اس عظیم رہنما کو سلامتی عطا فرمائے آمین

طارق زیب قریشی سینئر نائب صدر آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ

03/10/2025

یونیورسٹی آف ملاکنڈ: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اسلامی جمعیت طلبہ کا فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

ملاکنڈ (نمائندہ خصوصی) – یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) اور اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ یہ مظاہرہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، “صمود فلوٹیلا” پر قبضے اور نہتے فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کے خلاف کیا گیا۔

مظاہرے سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے صدر شہزاد خان اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ معاذ خان نے خطاب کیا۔ جس میں پختون خوا سٹوڈنٹ ارگنازشن ڈپٹی سیکرٹری عمر احمد خان اور محمود صدق نے شرکت کی ۔مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لے اور فلسطینی عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر طلبہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “فلسطین کے ساتھ یکجہتی”، “ظلم کے خلاف آواز بلند کرو”، اور “انسانیت کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کرو” جیسے نعرے درج تھے۔

احتجاج پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا اور شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے
میڈیا سیل آئی ایس ایف یونیورسٹی آف ملاکنڈ

Address

Timurgara

Telephone

+923075939392

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF university of malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share