Tirah Valley

Call Directions Website

Tirah Valley 📍 Official Tirah Valley Updates
🎥 Nature | Culture | Real Stories
🇵🇰 Voice of Tirah Valley

20/10/2026

باغی ناران میں اس وقت تیراہ متاثرین کا جرگہ جاری مولونا حضرت خان اس وقت خطاب کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بس دو تین دن انتظار کرو بریگئڈیر اس وقت چھٹی پر انشاءاللہ واپسی کا عمل شروع ہوگا #شروعات

19/10/2026

ضلع خیبر میں انٹرنیٹ سروس کے ساتھ ساتھ عام موبائل فون کے سگنلز بھی کام نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور مواصلاتی سروسز بحال کریں

14/10/2026

د تیراه میدان خلق نن صبا ډیر په تکلیف سره ژوند کوی د دوی کورونه بازارونه روزګارونه په مکمله توګه بند کړې شوی دی مشرانو قوم ډیر مایوسه کړو کله یوه وعده او کله بله خو عملی ګامونه اوساپورې اوچت نه کړې شو 💔🥀

12/10/2026

بہت تکلیف دہ لمحات ہوتے ہیں جب کوئی اپنے گھر بار چھوڑ رہے ہوتے ہیں پاکستان کے لئے قبائل نے بے پناہ قربانیاں دی لیکن بدلے میں ہمیں اب بھی کچھ نہیں ملا کہتے ظلم و جبر کا یہ باب کب بند ہوگا کب ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انصاف ملے گا

11/10/2026

نفرتیں کیوں بڑھاتے ہو سہیل آفریدی نے دو ٹوک انداز میں آپ کو کہا کہ اؤں میں پالیسی دیتا ہوں 100 دن میں امن ہوگا تو اسٹیبلشمنٹ کو شکریہ ادا کرنا چاہئے سہیل آفریدی کا کب تک دوسروں کے جنگیں لڑیں گے

10/10/2026

د تیراه په حقله د عثمان افریدی انکشافات د شاهد افریدی د مشرانو په باره کې چې مولانا عبدالباقی د شاهد افریدی غور نیکه وو هغه له پولیټیکل ایجنټ زر روپې یوځلې ورکړې او زر روپې ئې بیا ورکړې د مسلمانانو خلاف د انګریزانو دلالی به ئې کولا عثمان افریدی دغه ټول تاریخ د انګریزانو د لایبریرې نه راویستلې 🥀💔

یعنی د وخت دې سر نه مونږ کې دلالان شته غداران شته نن چې تباه یو او پوهیږو نه همدغه وجه دو چې خپل دوست دښمن نه پیژنو مونږ سره اوس نه پخوا نه دغه ظلم روان دې خو مونږ یو کیږو نه مشران دوکه کیږی اوس هم تیراه وال دوکه شوی د مشرانو د لاسه مو وطن پریخې 💔🥀 ゚

09/10/2026

دیر ائے درست ائے 24 رکنی کمیٹی نے اپنی بے بسی ظاہر کردی کہ ہر بار ہم سے وعدہ کیا گیا کہ وادی تیراہ کے لوگوں کو انصاف ملے گا اور وہ منتظر تھے اس اعلان کا کہ 10 اکتوبر کو اپنے ویران گھروں کو پھر سے آباد کریں گے لیکن ان مظلوم سیدھے سادے قبائل کو کیا معلوم تھا کہ ان کے ساتھ اتنا بڑا ظلم ہوگا ان اسے ان کا روزگار چینا جائے گا ان سے ان کی زندگی چینی جائے گی

یہ لوگ جاہل ہے نا سمجھ ہے نالائق ہے ان عہدوں پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہر بار قوم کا مذاق اڑا رہا ہے مشران ملکان کا مذاق اڑا رہا ہے ان سے وعدے کرتے ہیں توڑتے ہیں کیا قصور ہے اس قوم کا کیا جرم کیا ہے جینے کیوں نہیں دیتے ہمیں پنجاب خوشحال ہے فیکٹریاں ہے سکول ہے ہسپتال ہے ہر چیز ہے اور ہم سے پاکستان کے نام پر ہمارے گھر بھی چھیننے گئے مزید ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے 💔🥀

ایک قوم ایک آواز 10 اکتوبر اپنے گھروں کو روانگی شروع کرو اپنے صفوں میں اتحاد بناؤ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہمارے گھروں سے نہیں روک سکتا کیوں کہ مزید اس ظلم کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں تیراہ واپسی ضروری ہے

09/10/2026

چیف سیکرٹری بھی سن لیں ائی جی ایف سی بھی سن لیں کور کمانڈر بھی سن لیں یہ ہم اب مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ یہ آپ کو ہماری طرف سے نوٹس سمجھیں کہ کل تک اگر اپنے فیصلے پر قائم نہ ہوا اور ہمیں گھروں کو واپسی کی اجازت نہ ملی تو پھر جو ہوگا اس کا زمہ دار آپ سب ہوں گے ہمارے ساتھ مزید مذاق بند کیا جائے برداشت ختم ہوچکی ہے مذید اپنا یہ ظلم و جبر بند کرو ورنہ آپ کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں گے

کل اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو چھوبیس رکنی کمیٹی گیارہ تاریخ کو تمام آفریدی قوم کو کوہی چوک پر اکھٹا کر رہی ہے اور اپنے وطن واپسی کا پلان بنائیں گے ہم آگے ہوں گے سفید جھنڈوں کے ساتھ اور باقی قبیلے ہمارے پیچھے لیکن پیچھے ہٹنے کو کسی بھی صورت تیار نہیں یہ تمام آفریدی قوم کا مشترکہ فیصلہ ہے

نوجوانانِ تیراہ! بیدار ہو جاؤ  اب ضمیر جگانے کا وقت ہے آج یہ پیغام صرف نوجوانوں کے لیے نہیں، بلکہ ہر اُس تیراہ وال کے لی...
09/10/2026

نوجوانانِ تیراہ!
بیدار ہو جاؤ اب ضمیر جگانے کا وقت ہے آج یہ پیغام صرف نوجوانوں کے لیے نہیں، بلکہ ہر اُس تیراہ وال کے لیے ہے جس کے سینے میں ضمیر زندہ ہے
ڈاکٹرز! اساتذہ! طلبہ! تاجر برادری! علماء! سماجی کارکنان! سیاسی کارکنان! بزرگانِ قوم! اور تیراہ کا ہر عام و خاص فرد!
ذرا رک کر سوچو… آخر ہم کب تک خاموش رہیں گے؟
کب تک ہمارے نام پر سیاست ہوگی؟ کب تک متاثرین کے نام پر نعرے لگیں گے؟ کب تک کمیٹیوں، اتحادوں اور مختلف ناموں کے پیچھے عوام کو امیدیں دی جاتی رہیں گی؟
اور کب تک ہم صرف تماشائی بن کر اپنے ہی لوگوں کو دربدر دیکھتے رہیں گے؟
آج تیراہ کا ایک خاندان روٹی کے لیے پریشان ہے، ایک بچہ تعلیم کے لیے ترس رہا ہے،
ایک نوجوان روزگار کے لیے دربدر ہے ایک بزرگ اپنے گھر واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔
اور ہم؟ ہم کب جاگیں گے؟
یہ وقت کسی فرد سے دشمنی کا نہیں یہ وقت کسی جماعت کے خلاف نفرت کا نہیں یہ وقت کسی کو گالی دینے کا نہیں
یہ وقت اپنے ضمیر سے سوال کرنے کا ہے اگر کوئی شخص تیراہ کے نام پر عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کرتا ہے تو اُس سے سوال کرنا ہمارا حق ہے
آپ نے کیا کیا؟
کتنے متاثرین کی آواز بلند کی؟
کتنے خاندانوں کے مسائل حل کروائے؟ کتنی بار اقتدار کے سامنے کھڑے ہوئے؟ اور عوام کے نام پر ہونے والی جدوجہد میں شفافیت کہاں ہے؟
اور جن لوگوں نے اپنے ذاتی مفاد، تعلقات یا فائدے کے لیے اپنا ضمیر خاموش کر رکھا ہے، اُن سے بھی ایک سوال
کیا چند وقتی فائدے ہمارے اُن بھائیوں کے درد سے زیادہ قیمتی ہیں جو آج بھی دربدر ہیں؟
یاد رکھو
ضمیر فروخت ہو جائے تو قومیں کمزور ہو جاتی ہیں سوال کرنا ختم ہو جائے تو دھوکہ مضبوط ہو جاتا ہے
اور عوام خاموش ہو جائیں تو مفاد کی سیاست طاقتور ہو جاتی ہے
اس لیے کسی کے دعوے پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کرو ماضی دیکھو کردار دیکھو۔ عمل دیکھو۔ حساب دیکھو
جو کل عوام کے درمیان تھا، اُس وقت کیا کر رہا تھا؟ آج کیا کر رہا ہے؟ جو تیراہ کے نام پر آواز اٹھاتا ہے، اُس کی جدوجہد کا نتیجہ کیا ہے؟
فیصلہ نعروں سے نہیں، نتائج سے کرو فیصلہ نام سے نہیں، کردار سے کرو۔
فیصلہ دعوے سے نہیں، عمل سے کرو
اے تیراہ کے ڈاکٹر! اپنے علم کو قوم کی آواز بناؤ۔
اے استاد! اپنے شاگردوں کو شعور دو
اے طالب علم! اپنا مستقبل صرف اپنے لیے نہیں، اپنی قوم کے لیے بھی سوچو
اے تاجر! اپنی آواز کو کمزور نہ ہونے دو
اے سیاسی کارکن! پارٹی سے پہلے اپنے مظلوم عوام کو دیکھو
اے بزرگ! اپنے تجربے سے نوجوانوں کی رہنمائی کرو
اور اے نوجوانِ تیراہ
تمہارے ہاتھ میں صرف موبائل نہیں، تمہارے ہاتھ میں اپنی قوم کا مستقبل ہے اب کسی کے اندھے پیروکار نہ بنو باشعور بنو، سوال کرو، تحقیق کرو، متحد ہو جاؤ
ہم کسی فرد کے خلاف نہیں؛
ہم دھوکے، خاموشی، ناانصافی اور مفاد پرستی کے خلاف ہیں
ہم کسی کے ذاتی حق کو نہیں چھیننا چاہتے ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ تیراہ کے عوام کے اجتماعی حق کو کوئی اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کرے
تیراہ کسی فرد کی جاگیر نہیں
تیراہ کسی جماعت کی ملکیت نہیں تیراہ ہر تیراہ والے کا گھر، حق اور مستقبل ہے
آج اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر صرف ایک سوال کرو اگر ہم نے آج بھی خاموشی اختیار کی، تو کل اپنے بچوں کو کیا جواب دیں گے؟
اٹھو تیراہ والو! اپنے ضمیر کو جگاؤ اپنی صفوں کو درست کرو سوال کرو شفافیت مانگو اور اپنے حق کے لیے پُرامن، متحد اور باشعور جدوجہد کرو اب وقت تماشائی بننے کا نہیں اب وقت بیدار ہونے کا ہے اب وقت تیراہ کے عوام کی آواز بننے کا ہے
بیداری • اتحاد • شفافیت • حق

09/10/2026

جمعہ کا بابرکت دن ہے نمازِ جمعہ کی تیاری بھی ہے مگر آج مرکزی باغ بازار تیراہ باغ کی ویران گلیاں اور چھایا ہوا سناٹا دل کو اداس کر رہا ہے

یا اللہ ہمارے علاقے میں امن و امان قائم فرما ہمارے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا فرما ہمارے بازاروں کو دوبارہ آباد کر ہمارے گھروں میں خوشیاں لوٹا اور ہمیں خوف و بے یقینی کے بجائے سکون و سلامتی والی زندگی عطا فرما آمین یا رب العالمین

Address

Tirah Valley Bara Subdivision Khyber District
Tirah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tirah Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share