15/06/2025
*👈 صدر نظریاتی اسٹوڈنٹس فیڈریشن میاں حارث عمران کا سرگانہ برادری کے ڈیرے اروتی پر پرتپاک استقبال
نظریاتی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر میاں حارث عمران نے آج سرگانہ برادری کے معروف شکاری و سماجی شخصیت مہر سمی سرگانہ کے ڈیرے پر خصوصی ملاقات کی، جہاں انہیں شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔
ملاقات کے دوران مہر سمی سرگانہ، ان کے کزنز اور دیگر معززینِ خاندان نے میاں حارث عمران کی آمد پر بھرپور عزت، محبت اور روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مہر سمی سرگانہ نے پرندوں کے سٹف شدہ تحفے میاں حارث عمران کو بطورِ یادگار پیش کیے، جنہیں انہوں نے محبت اور اعتماد کی علامت قرار دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بھائی چارے، وفاداری اور باہمی تعاون کے ساتھ چلنے کا عزم دہرایا گیا۔
میاں حارث عمران نے کہا:
“یہ صرف دوستی نہیں بلکہ ایسا رشتہ ہے جو دلوں سے بندھا ہے، جس میں ایک دوسرے کے لیے جان دینے کا جذبہ شامل ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سرگانہ برادری سے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور ان شاءاللہ ہمیشہ یہ رشتہ عزت، اعتماد اور اخلاص کے ساتھ قائم رہے گا۔