متحدہ باغوان تورڈھیر

متحدہ باغوان تورڈھیر The only official page of Mutahida Baghwan Tordher

09/05/2026

متحدہ باغوان تورڈھیر کی جانب سے تورڈھیر کے تمام جنازہ گاہوں میں جنازوں میں شریک افراد کے لیےگرمی کے اس موسم میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔
بڑے کولرز اور جنازگاہ تک اِس کی آمد و رفت کا یہ بندوبست فی سبیل اللہ انجام دیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس نیک خدمت میں شامل تمام افراد کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Moulana Fazal E Rehman Amjad Ali Gohar Gohar Jehan Zeb Abdul Haseeb Mustajab Khan Adv Zahoor Muhammad Srae Lamba Ali

عید خوشیوں کا نام ہے، خطرے کا نہیں!عید ہمیں محبت، سخاوت اور خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا درس دیتی ہے، نہ کہ ہوائی ف...
30/03/2025

عید خوشیوں کا نام ہے، خطرے کا نہیں!

عید ہمیں محبت، سخاوت اور خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا درس دیتی ہے، نہ کہ ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور قبیح عمل کو فروغ دینے کا۔ ہوائی فائرنگ نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس پر خرچ ہونے والا پیسہ بھی ضائع ہوتا ہے، جو کسی ضرورت مند کی زندگی بدل سکتا ہے۔

آئیے اس عید پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں اور اس رقم کو یتیموں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے خرچ کریں۔ کسی کے چہرے پر خوشی لانا ہی اصل عید ہے!

اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کریں، ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، اور حقیقی خوشیوں کو اپنائیں!

11/03/2025

آج متحدہ باغوان تورڈھیر کے مشران نے نذیر لالا کی عیادت کی، جنہوں نے حال ہی میں ہارٹ بائی پاس آپریشن کروایا ہے۔ اس موقع پر جہانذیب لالا، شاہ حسین لالا، مولانا فضل الرحمن، قاری نورنواس، اور خان غالب لالا شامل تھے۔ مشران نے نذیر لالا کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اللہ تعالیٰ نذیر لالا کو مکمل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔

Everyone

07/03/2025

متحدہ باغوان تورڈھیر کے جرگہ مشران نے آج زیارت روڈ تورڈھیر میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ کو کامیابی سے حل کر دیا۔ دونوں فریقین نے جرگہ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے صلح کر لیا

02/02/2025

متحدہ باغوان تورڈھیر کا اہم اجلاس

آج متحدہ باغوان تورڈھیر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مولانہ شفیق اُستاد، مولانہ فضل الرحمان صاحب، ظہور صاحب، گوہر لالا، یوسف علی صاحب، شاہ حسین صاحب، زاہد حسین صاحب، امجد علی صاحب، شیراز صاحب، ساجد صاحب، خان لالا، سہیل خان، آصف علی صاحب، صدیق صاحب، جنید اُستاد سمیت دیگر معززین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے اہم نکات:

• تنازعات کے حل اور کمیونٹی میں ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال۔

• فلاحی سرگرمیوں اور رفاہی کاموں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ اور مستقبل کے اقدامات۔

• نوجوانوں کی تنظیم نو اور متحرک کرنے کے لیے لائحہ عمل کی تیاری۔

• منشیات خصوصاً آئس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات پر غور۔

• یونین کونسل (UC) کی سطح پر مزید اجلاس منعقد کرنے کے لیے تاریخوں کا تعین۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کمیونٹی کی ترقی اور نوجوان نسل کی مثبت تربیت کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

مزید برآں، متفقہ فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

08/11/2024
08/11/2024

آج بروز جمعہ (8/11/2024) جبر لار تورڈھیر میں جناب مولانا محمد شفیق صاحب اور اس کے ساتھ متحدہ باغوان تورڈھیر کے جرگہ مشران کی کوششوں سے امیرزیب اور وکیل لالا جو کہ امیر زیب کا بڑا بھائی انکے درمیان اللّٰہ کے فضل و کرم سے صلح ہوگئ- اللّٰہ تمام ان دوستوں کو جزاۓ خیر دے جنہوں نے دو فریقین کے درمیان صلح کیلۓ دن اور رات کوششیں کی او اِس کو ممکن بنایا۔

Address

Tordher

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when متحدہ باغوان تورڈھیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category