Azam Basti Online

Azam Basti Online Azam Basti is an under developed area of mixed community but one of the neglected area of Karachi, Pakistan. Struggling for better, developed

15/01/2026

Assalam o Alaikum
Dosto kaisay hain aap sab aur kaisa ja raha hai Azam Basti?

23/09/2025

سندھ میں (ایچ پی وی) یعنی عرف عام میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز۔
دیکھنے سُننے میں یہ خبر عام سی خبر تھی جسی سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکولوں میں زبردستی نافذ کرنے کا فرمان جاری کر کے فوری توجہ مبذول کروانے میں اہم کردار ادا کیا، یعنی جو کُچھ بھی مُلک میں زبردستی ٹھونسا جاتا ہے سب سے پہلے صوبہ سندھ کے وزیر اُس پر لبیک کہ کر اُسے ہم پر زور زبردستی سے مُسلط کرتے ہیں، اگر یہ ویکسین بنانے والے ہمارے اتنی ہی ہمدرد ہیں تو سندھ میں بھوک سے مرتے بچوں کو روٹی نہیں دیں گے، جھیلیں پانی سے بھری پڑی ہیں مگر لائن میں پانی نہیں دیں گے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے لوگ مرنے پر مجبور ہیں مگر بلوں کے اندر ریلیف نہیں دیں گے، نمونیا، ڈائیریا، گندا پانی پینے سے، ڈینگی سے لاکھوں لوگوں کی اموات ہر سال پاکستان میں ہوتی ہیں اس طرف سے آنکھیں بند ہیں بس بیرونی اشاروں پر زبردستی اپنی قوم کو تجربات کی لیبارٹری بنا کر فوری طور پر پیش کر دیا جاتا ہے اور اُس پر مذید ظلم یہ کی اسے زبردسی دھونس سے بچیوں کو لگوانے کا پروگرام ہے جو کہ بے حد شرم کا باعث ہے، اگر دال میں کُچھ کالا نہیں ہے تو پھر اسے والدین کی مرضی پر چھوڑ دیں جس نے لگوانا ہے لگوائے اور جس نے نہیں لگوانا ناں لگوائے یہ بند و ق کے زور پر کیسا عوام کا بھلا ہے جو کہ شکوک کو مذید تقویت دیتا ہے۔
پاکستان اور سندھ کا باسیو، ہم آپ کے ریفرنس کے لئے “ہماری ویب ڈاٹ کوم“ کی جانب سے پیش کی گئی اس ویڈیو کو اپ لوڈ کر رہے ہیں، اس ویڈیو میں دیکھ لیں کہ ایچ پی وی ویکسین سے متعلق غیر ملکی ڈاکٹر کی رائے کیا ہے؟ لگوانے سے پہلے جان لیں۔

video credit: Hamariweb.com

19/09/2025

video credit:
Hamariweb.com

اعظم بستی میں فلیٹ خریدنے کا بائیکاٹ کریں، ناں یہاں بجلی ہے ناں گیس اور ناں پانی, بلڈر کو پانی بجلی گیس سے مطلب نہیں ہے ...
14/09/2025

اعظم بستی میں فلیٹ خریدنے کا بائیکاٹ کریں، ناں یہاں بجلی ہے ناں گیس اور ناں پانی, بلڈر کو پانی بجلی گیس سے مطلب نہیں ہے اُسے بس آپ سے پیسے نکلوانے ہیں

کےالیکٹرک کی جانب سے ایک نیا بل پرنٹ کیا گیا ہے جب اس بل میں ہم نے نظر ڈالی تو پتہ چلا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن KMC نے...
13/09/2025

کےالیکٹرک کی جانب سے ایک نیا بل پرنٹ کیا گیا ہے جب اس بل میں ہم نے نظر ڈالی تو پتہ چلا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن KMC نے بھی اپنے چارجز بڑھا دئیے ہیں پہلے 400 کچھ تھے اب 750 روپے صرف KMC کو ٹیکس جا رہا ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مئیر کراچی سے سوال کروں تو بولتے ہیں کہ میری کراچی کے صرف 106 بڑے روڈز کی ذمہ داری ہے تو بھائی اگر آپ کی ذمہ داری صرف 106روڈز کی ہے تو ٹیکس بھی وہی اسی روڈز کی دوکانوں سے جمع کرو نا جو کہ کمرشل ہے اس کے علاوہ گلیوں اور دیگر جگہوں سے کیوں جمع کیا جا رہا ہے کراچی کو صرف کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے سب نے کوئی لگاتا نہیں سب جمع کرتے ہیں لگانے کی باری آتی ہے تو سب بولتے ہیں ہمارا نہیں وفاق بولتا ہمارا نہیں، KMC بولتی ہے ہمارا نہیں اور DMC بولتی ہے ہمارا نہیں کیا یہاں صرف کھانے آئے ہو لگائے گا کون اخر ٹیکس کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے یہ بھی چپ چاپ ٹیکس بل میں ایڈ کر دیا گیا ہے یہ ڈکے ڈالے جا رہے ہیں عوام کے پیسوں پر خدارا حکمران کچھ نہیں کرے گے اپنے حق کی آواز آپ نے خود بلند کرنی ہے یہ حکمران لوٹ کر چلیں جاتے ہیں عوام پریشان ہوتی ہے

Copy Text

Azam Basti Online

05/09/2025

حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ جنہوں نے جرائم کو روکنا ہے اُنکے افسران اب یہ طے کر رہے ہیں کہ اعظم بستی اور اعظم ٹاؤن میں کون صرف گُٹکا بیچے گا اور کس کو ماوا جیسے زہر کو بیچنے کی کھلم کھلا اجازت ہوگی۔
چرس کو تو ایسے عام کر دیا گیا ہے جیسے کہ آپ ٹافیاں بیچ اور کھا رہے ہوں، آنے والی پیڑھی ابھی اٹھارہ سال کی ہوتی نہیں ہے اور چرس کے نشے میں پڑ جاتی ہے اور اسکی نرسری گیمز، ڈبو اور پٹی جیسی جوئے والی دُکانیں ہیں اور ان دُکانوں کو کرائے پر دینے والے نیک لوگ اپنے اپنے مذاہب کی عبادت گاہوں میں پہلی صف میں بیٹھ کر رب سے اپنے گُناہوں کی بخشش کی دُعائیں مانگ رہے ہوتے ہیں۔
افسوس اس تباہ ہوتی ہوئی اعظم بستی پر۔
😢

19/08/2025

عقل سے عاری اور بروقت فیصلہ کرنے کی قوت سے یکسر محروم “دختران عوام اسکول ڈی ایچ اے“ کی اسکول مینیجمنٹ،
جب سب اسکول بچوں کو چُھٹی دے چکے تھے تو تب انہوں نے انتظار کیا کہ بارش اپنی پوری پیک پر پہنچ جائے تب جب باہر کے سارے راستے پانی سے بھر چُکے تھے تب اس کم عقل اسکول مینیجمنٹ نے چُھٹی کا اعلان کر دیا جس سے اعظم بستی والوں نے یہ منظر دیکھا کہ سینکڑوں بچیوں کو گھٹنوں گھٹنوں پانی میں اپنی ساری کتابیں کاپیاں پانی میں گیلی کر کے بے بس اور لاچار گیلے کپڑوں میں کم سے کم پردے میں بھیگتے ہوئے گھروں کو جانا پڑا۔
اس عقل اور بروقت فیصلے کی قوت سے محروم مینیجمنٹ کو فوری طور پر سبکدوش کیا جائے۔

13/08/2025

اعظم بستی میں فلٹر پلانٹ کے نام پر اور اب گھروں کے اندر سے لائن کے پانی کی سوزوکی، ہیوی بائکس, ٹرکوں سے چوری کے خلاف آواز اُٹھائیں

اعظم بستی میں واقع بنک الحبیب نے آخر کار اپنے اسٹاف کی انتھک محنت کی وجہ سے سب برانچ سے ایک مکمل برانچ تک کا سفر مُکمل ک...
01/08/2025

اعظم بستی میں واقع بنک الحبیب نے آخر کار اپنے اسٹاف کی انتھک محنت کی وجہ سے سب برانچ سے ایک مکمل برانچ تک کا سفر مُکمل کر لیا جس پر ہم بنک الحبیب کے اسٹاف اور مینیجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایک ایسا بنکنگ سفر جس سے اعظم بستی میں واقع بنکنگ سے وابستہ لوگ ناواقف تھے اُس کا آغار مینیجر اشفاق صاحب کے دور سے شروع ہوا اور لوگوں کو ایک خُوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک برانچ مینیجر خود سے کسٹمرز کو ویلکم کیا کرتے تھے اور پھر سی آف کرنے دروازے تک آیا کرتے تھے حالانکہ اس سے پہلے اعظم بستی کے دو دہائیوں سے زائد بنکنگ تاریخ میں پرانے اکلوتے بنک کے برانچ مینیجر سے ملنا صرف اشرافیہ کو الاؤ ہوتا تھا اور گارڈ ہر کسی کو یہ کہ کر منع کر دیتے تھے کہ صاحب مصروف ہیں وہاں اشفاق صاحب نے ایک نئی پرسنل بنکنگ کی بُنیاد ایسی رکھی کہ پھر اعظم بستی والوں کا اُس کا چسکہ پڑ گیا (ظاہر ہے جہاں عزت ملے گی لوگ ہیں جائیں گے) پھر اُس روش کو بعد میں آنے والے زیادہ تر مینیجرز نے جاری رکھا اور بنک الٹیمیٹلی ترقی پر ترقی کرتا چلا گیا، اس میں اشفاق صاحب کی لگائے پودے کو پروان چڑھانے میں جو نام نُمایاں ہے وہ ہیں اختر صاحب جنہوں نے فرینڈلی بنکنگ کو بہت پرواں چڑھایا اور انکی ٹیم میں ارسلان مہدی کا آپریشنز میں نمایاں کردار رہا پھر اس روایت کو اب یاور صاحب اور اُنکی ٹیم آگے لے کر جا رہی ہے۔
ہم دو اگست سے بنک الحبیب کی اعظم بستی برانچ کو مُکل برانچ بننے پر تہ دل سے مُبارکباد پیش کرتے ہیں۔
فقط
اعظم بستی آن لائن
Azam Basti Online

Address

Trarkhel

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azam Basti Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share